Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سماعت سے محروم ثنا بہادر نے آسٹریلیا میں پاکستان کا نام روشن کردیا
    • سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ متوقع، 5 لاکھ روپے فی تولہ تک پہنچنے کا امکان
    • گلگت تا تاوبٹ شاہراہ منصوبہ، خطے کی ترقی کے نئے دور کا آغاز
    • ایرانی ہیکرز کا برطانوی پاور پلانٹ پر سائبر وار، 4 دن تک پلانٹ بند رہا
    • دنیا بھر میں بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے خلاف شکنجہ سخت
    • مچل اسٹارک نے بنگلا دیش کے بیٹنگ آرڈر کی کمر توڑ دی، آسٹریلیا فاتح
    • آصف زرداری کے ایوانِ صدر چھوڑنے کی تیاریاں؟ حامد میر کا اہم دعویٰ
    • ایران وینزویلا نہیں دشمن سمجھ لے،ایرانی صدر
    • عمران خان سابق وزیر اعظم ہیں، حکومت کو پسند ہو یا نہ ہو: شرمیلا فاروقی
    • دوسرے شہروں سے آنے والوں نے لاہور کا کلچر تباہ کیا: عثمان پیرزادہ
    • پنجاب حکومت کی درخواست منظور، راولپنڈی میں فوج 6 ماہ تعینات رہے گی
    • محمد رضوان کو لارڈز ٹیسٹ سے ڈراپ کیے جانے کا امکان، ٹیم میں بڑی تبدیلی متوقع
    • بالآخر راز کھل گیا، رمشا خان اور خوشحال خان بہن عائشہ خان کی شادی میں ایک ساتھ
    • روبوٹ نے دوڑ میں یوسین بولٹ کو بھی مات دے دی، نیا ریکارڈ قائم
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان کی 16 سال بعد جیت، جاپان کو 3-4 سے شکست
    • کراچی میں 26 اگست سے انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا آغاز، انعامی رقم 6 ہزار ڈالرز
    • نیویارک میں اسرائیلی قونصل خانے کے باہر فلسطین کے حق میں مظاہرہ، متعدد افراد گرفتار
    • مارک زکربرگ کی آئرلینڈ میں شاہانہ خریداری، تاریخی محل کی قیمت تقریباً 9 ارب روپے
    • پاکستانی فٹ بالر مریم محمود نے برطانوی کلب ریکسہم اے ایف سی کے آنر بورڈ پر جگہ بنا لی
    • انسانی مزدوروں کا مستقبل خطرے میں؟ شیاؤمی کا ہیومنائیڈ روبوٹ 98 فیصد کامیاب
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پری شندور پولو ٹورنامنٹ 2026 کا ٹائٹل چترال اسکاؤٹس اے نے جیت لیا

    By Khabrain Newsجون 3, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    چترال (03 جون 2026): پری شندور پولو ٹورنامنٹ 2026 شان دار مقابلوں کے بعد اختتام پذیر ہو گیا، ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں چترال اسکاؤٹس اے نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن چترال لیویز اے کو 1 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

    فائنل میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے میں آیا، تاہم چترال اسکاؤٹس اے نے عمدہ ٹیم ورک اور جارحانہ کھیل کی بدولت کام یابی حاصل کی۔

    ٹورنامنٹ کے اختتام پر چترال اسکاؤٹس کے ٹیم کمانڈر صوبیدار میجر اسرار ولی خان کو مین آف دی ٹورنامنٹ جب کہ حوالدار آصف حسین کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن چترال لیویز کے ٹیم کپتان اظہار علی خان کے گھوڑے نے بیسٹ ہارس کا ایوارڈ حاصل کیا۔

    فاتح ٹیم کے لیے 2 لاکھ روپے، 30 ہزار تماشائی


    فائنل میچ کے مہمانِ خصوصی کمانڈنٹ چترال اسکاؤٹس کرنل ارسلان تھے، جنھوں نے کامیاب اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، انعامات اور اسناد تقسیم کیں۔ اس موقع پر انھوں نے فاتح ٹیم کے لیے 2 لاکھ روپے جب کہ رنر اپ ٹیم کے لیے ایک لاکھ روپے نقد انعام کا اعلان بھی کیا۔

    پری شندور پولو ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کو دیکھنے کے لیے چترال کے مختلف علاقوں کے علاوہ گلگت بلتستان، ملک کے دیگر شہروں اور بیرونِ ملک سے آنے والے فری اسٹائل پولو کے ہزاروں شائقین نے شرکت کی۔ ایک اندازے کے مطابق تقریباً 30 ہزار تماشائیوں نے فائنل میچ دیکھا اور کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ شائقین پولو نے ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کو سراہتے ہوئے اسے خطے میں کھیلوں کے فروغ اور سیاحت کے لیے اہم قرار دیا۔

    پولو چترال کی ثقافت


    مہمان خصوصی اور ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کا کہنا ہے کہ چترال کے لوگ شاہانہ مزاج اور بلند حوصلوں کے مالک ہیں۔ مہنگائی کے اس دور میں بھی وہ اپنے گھوڑوں کی پرورش اور دیکھ بھال پر خطیر اخراجات برداشت کرتے ہوئے اپنی روایتی کھیل پولو سے والہانہ محبت کا ثبوت دے رہے ہیں۔

    پولو صرف ایک کھیل نہیں بلکہ چترال کی ثقافت، روایات اور شناخت کا اہم حصہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مقامی کھلاڑی اور شائقین ہر قسم کے معاشی چیلنجز کے باوجود اس تاریخی ورثے کو زندہ رکھنے کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ گھوڑوں کی تربیت، خوراک اور دیکھ بھال پر آنے والے اخراجات کے باوجود پولو کے میدان آباد ہیں، جو چترالی عوام کی اپنی ثقافت اور روایات سے گہری وابستگی کی عکاسی کرتے ہیں۔

    پیراگلائیڈنگ


    پری شندور پولو ٹورنامنٹ 2026 کے فائنل میچ کو مزید یادگار اور پُررونق بنانے کے لیے چترال کے تاریخی پولو گراؤنڈ میں پیراگلائیڈنگ کا شان دار مظاہرہ کیا گیا۔ رنگا رنگ فضائی کرتبوں نے شائقین کی بھرپور توجہ حاصل کی اور حاضرین نے اس منفرد تفریحی پروگرام کو بے حد سراہا۔

    پیراگلائیڈرز نے آسمان کی بلندیوں میں مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف دل کش کرتب پیش کیے، جس سے میدان میں موجود تماشائیوں کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ فضائی مظاہرے نے نہ صرف فائنل میچ کی رونق میں اضافہ کیا بلکہ پری شندور کے خوب صورت قدرتی مناظر کو بھی مزید دل کش بنا دیا۔

    شائقین نے اس اقدام کو ٹورنامنٹ کا ایک یادگار حصہ قرار دیتے ہوئے انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔ پیراگلائیڈنگ کے اس شان دار مظاہرے نے کھیلوں اور سیاحت کے فروغ کے حوالے سے چترال کی مثبت اور پرکشش تصویر اجاگر کی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      سماعت سے محروم ثنا بہادر نے آسٹریلیا میں پاکستان کا نام روشن کردیا

      مچل اسٹارک نے بنگلا دیش کے بیٹنگ آرڈر کی کمر توڑ دی، آسٹریلیا فاتح

      محمد رضوان کو لارڈز ٹیسٹ سے ڈراپ کیے جانے کا امکان، ٹیم میں بڑی تبدیلی متوقع

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.