تازہ تر ین

ایبٹ آباد میں اسامہ آپریشن کے ماسٹر مائنڈ کیلئے خوشخبری

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی سی آئی اے نے اپنے بعض نئے عہدیداروں کا تعین کرتے ہوئے القاعدہ کے بانی سربراہ اسامہ بن لادن کے خلاف پاکستان میں آپریشن کے انچارج مائیکل ڈی انڈریا المعروف آیت اللہ مائیک کو ایرانی امور کا نگران مقرر کر دیا ہے غیر ملکی میڈیا کے مطابق آیت اللہ مائیک القاعدہ جیسی دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کا وسیع اور طویل تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ پاکستان اور یمن میں القاعدہ کے خلاف ہونے والے متعدد آپریشنز میں ’سی آئی اے‘ کی طرف سے اہم خدمات انجام دے چکے ہیں۔ پاکستان میں اسامہ بن لادن کے خلاف کیے گئے آپریشن کی کی کمان کر چکے ہیں۔ادھر امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ڈی انڈریا کی ایرانی امور کے انچارج کے عہدے پر تعیناتی کا فیصلہ اس بات کا ثبوت ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران میں سیاسی حکومت بدلنا چاہتے ہیں۔ ’مائیکل ڈی انڈریا‘ کی ایرانی امور کے نگران کے عہدے پر تعیناتی غیر معمولی فیصلہ ہے۔ اب ایران میں سی آئی اے کے تمام آپریشنز کی نگرانی وہی کریں گے۔اخباری رپورٹ کے مطابق ڈی انڈریا کو 2006ئ 4 میں ’سی آئی اے‘ میں انسداد دہشت گردی آپریشنز کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا تھا۔ پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں رات کی تاریکی میں اسامہ بن لادن کے مبینہ ٹھکانے یکم مئی 2011ئ 4 پر آپریشن براہ راست انڈریا کی نگرانی میں کیا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain