Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لاہور: درباروں کے نذرانوں اور چندوں میں ’بڑے پیمانے پر گھپلے‘، متعدد سرکاری افسران اور اہلکاروں کو سزائیں
    • انڈوں کا زیادہ استعمال یادداشت کی کمزوری کے خطرے کو کم کر سکتا ہے: نئی تحقیق
    • یکم جولائی سے پاسپورٹ گھروں تک پہنچیں گے، ہوم ڈیلیوری سروس مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ
    • صارفین کے تحفظ کیلئے واٹس ایپ میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ
    • ہمارے علاوہ کوئی جماعت گلگت کو حقوق نہیں دے سکتی، عوام کو ’جیالا وزیراعلیٰ‘ منتخب کرنا ہوگا، بلاول بھٹو
    • سکیورٹی خدشات کے باعث سندھ سیکرٹریٹ میں آم کی پیٹی لانے پر پابندی لگادی گئی
    • پاکستان جیت کے لئے پر عزم 157 رنز کا حدف
    • کیا مومنہ اقبال برائیڈل میک اپ کے دوران سگریٹ نوشی کر رہی تھیں؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی
    • سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی بڑی کمی
    • تیسرا ون ڈے ،معاذ صداقت بال پکڑنے کی کوشش میں زخمی
    • ناسا کا مریخ کے گرد گردش کرنے والا خلائی جہاز ناکارہ ہو گیا
    • گلگت بلتستان میں انتخابی مہم 5 جون کی رات 12 بجے ختم، خلاف ورزی پر کارروائی کا انتباہ
    • بجٹ میں متعدد اشیاء پر رعایتی جی ایس ٹی ختم ہونے کا امکان ، قیمتوں میں اضافے کا خدشہ
    • نور مقدم قتل: ظاہر جعفر کی نظرِ ثانی کی درخواست مسترد، سزائے موت برقرار
    • نئے ہجری سال کا آغاز، متحدہ عرب امارات میں عام تعطیل کا اعلان
    • ڈیموکریٹس مجھے مزید فتوحات دلوانے کی بجائے ملک کو ہی ناکام کردیں گے: ٹرمپ
    • صدر ٹرمپ کو یت اور بحرین پر حملوں کے باوجود ایران سے مذاکرات کے لئے تیار
    • حزب اللہ ہتھیار ڈال دے تو اسرائیل لبنان میں سیز فائر ممکن
    • شر پسند عناصر کی وجہ سے سی پیک تقریب تاخیر کا شکار:خرم دستگیر
    • سٹریلین کپتان کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    رمضان بازاروں میں چینی بارے بڑی پابندی سامنے آگئی ،عوام پریشان

    By Daily Khabrainجون 6, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور(خصوصی رپورٹ)صوبائی دارلحکومت میں شہریوں کو سستے داموں اشیا خوردو نوش کی فراہمی کے لئے شہر میں لگائے گئے 31سستے رمضان بازارں میں انتظامیہ نے ایک کلو سے زائد چینی اور ایک درجن سے زائد کیلا دینے پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ دو کلو آلو اور دو کلوپیاز سے زیادہ کوئی شہری اناج نہیں حاصل کر سکے گا جبکہ مشروبات کی بھی دو سے زائد بوتلیں کوئی شہری نہیں خرید سکے گا ۔اس امر کا انکشاف گزشتہ روز ان بازاروں میں سامنے آیا گیارہ ائرکنڈیشنڈ بازاروں سمیت دیگر میں یہ قوانین رائج کردئیے گئے ہیں دوسری طرف یہ بازار محض شو بازی تک محدود ہو کررہ گئے ہیں ان بازاروں میں سے گیارہ سستے رمضان بازار ائر کنڈیشنڈ ہیں جن میں ٹھنڈک تو موجود ہے لیکن یہاں درجہ دوم اور سوم کی اشیا خوردو نوش کی قیمتیں عام مارکیٹ سے کسی درجے بھی کم نہیں ہیں بلکہ آم کیلا کھجوروں سیب مصالہ جات گھیاور سبزیوں کی قیمتں اور معیار سستا اور بہتر ہے جبکہ ان بازاروں میں عام مارکیٹ سے زائد ہیں ۔ ستر فیصد بازاروں میں گوشت ٹماٹر لیمن اور سیب موجود ہی نہیں تھے جبکہ بیس کلو آٹے کا تھیلہ بھی موجود نہیں روزے اور گرمی کی تپش سے ستائے ہوئے شہری جب سستے داموں اشیائے خوردو نوش کی خریداری کے لئے بازاروں میں پہنچتے ہیں انہیں ایک کلو چینی ایک درجن کیلا دو کلو پیاز دو کلو آلو سے زائد کچھ نہیں ملتا ہے سروے کے دوران معلوم ہوا کہ رمضان بازاروں میں عوام کوریلیف نہ مل سکا ،عام مارکیٹ کا اور رمضان بازاروں کے ریٹس کا کوئی خاص فرق نہیں ہے ،جبکہ عام مارکیٹ میں بہت سی اقسام کی چیزیں مل جاتی ہیں ،جبکہ ریٹس میں بھی کمی بیشی کر لیتے ہیں ،جبکہ رمضان بازاروں میں چند مخصوص چیزیں رکھی ہوتی ہیں ،اور ریٹ بھی فکس ہوتے ہیں تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کی آمد سے پہلے یہ تاثر دیا جا رہا تھا ،کہ رمضان میں لوگوں کو سستی چیزیں فراہم کی جائیں گی ،جس کے لئے رمضان بازار بنائے جائیں گے لیکن رمضان کے پہلے ہی ہفتہ میں عوام رمضان بازاروں سے اکتا گئے ہیں خواتین کا کہنا ہے ، کہ ایک تو گھر سے دور سخت گرمی میں آئیں ،کہ کوئی ریلیف مل جا ئے گا ،مگر یہاں آکر مایوسی ہوئی ہے ،کہ ایک تو رمضان بازاروں میں کوئی میعاری اشیا نہیں رکھی گئی ہیں اگر ہیں تو ان کے ریٹس بھی عام مارکیٹ جیسے ہی ہیں صرف فرق یہ ہے کہ عام مارکیٹ میں ہر طرح کی اشیا دستیاب ہوتی ہیں اور ریٹس میں بھی کمی بیشی کی جا تی ہے ،جبکہ رمضان بازاروں میں سڑف چند اشیا میسر ہیں اور ان کے ریٹس بھی فکس ہیں ،لوگوں کا کہنا تھا کہ ہم لوگ پبلسٹی سن کر آئیں ہیں ،مگر آکر مایوسی ہوئی ہے ،پھل سبزیاں کھجوریں اور گوشت سبھی کے ریٹس عام مارکیٹ کے برابر ہیں مگرمیعار میں بڑا فرق ہے ، لوگوں کی ایک کثیر تعداد جن میں ظفر ،جاوید،احمد علی ، وقار، نبیل، جنید، عامر ،احسن ،اسامہ اور ندیم نے بات کرتے ہوئے کہا ۔کہ یہ سب دکھاوے کے لئے کیا گیا ہے ،اس میں ریلیف نام کی کوئی چیز نہیں ،ان کا کہنا تھا کہ یہاں پر گلے سڑے پھل اور سبزیاں رکھے گئے ہیں جو کہ قطعی میعاری نہ ہیں جبکہ گوشت بھی غیر میعاری لایا گیا ہے ،جس میں لوگوں کی کوئی دلچسپی نظر نہیں آتی،

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    شر پسند عناصر کی وجہ سے سی پیک تقریب تاخیر کا شکار:خرم دستگیر

    پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا تیسرا ون ڈے آج قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

    بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، وزیراعظم

    تازہ ترین

    لاہور: درباروں کے نذرانوں اور چندوں میں ’بڑے پیمانے پر گھپلے‘، متعدد سرکاری افسران اور اہلکاروں کو سزائیں

    یکم جولائی سے پاسپورٹ گھروں تک پہنچیں گے، ہوم ڈیلیوری سروس مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ

    ہمارے علاوہ کوئی جماعت گلگت کو حقوق نہیں دے سکتی، عوام کو ’جیالا وزیراعلیٰ‘ منتخب کرنا ہوگا، بلاول بھٹو

    سکیورٹی خدشات کے باعث سندھ سیکرٹریٹ میں آم کی پیٹی لانے پر پابندی لگادی گئی

    کیا مومنہ اقبال برائیڈل میک اپ کے دوران سگریٹ نوشی کر رہی تھیں؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.