تازہ تر ین

نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری, پنجاب حکومت کا نئی بھرتیوں بارے اعلان

لاہور (خصوصی رپورٹ) صوبائی حکومت نے عام انتخابات سے قبل مختلف صوبائی محکموں اور ان کی ذیلی ایجنسیز و اتھارٹیز کی ہزاروں اسامیوں پر بھرتیوں کی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔ عرصہ دراز سے خالی اسامیوں پر بھرتیاں عام انتخابات سے قبل مکمل کی جائیں گی‘ جس کے لئے محکمہ پی اینڈ ڈی‘ والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹیز اور دیگر سے آغاز بھی کردیا گیا ہے۔ ان ہزاروں سرکاری خالی اسامیوں پر بھرتیوں کے لئے مسلسل کئی سال سے تاخیری حربے استعمال کئے جارہے تھے۔ اس حوالے سے صوبائی محکموں‘ مختلف کمپنیوں‘ اتھارٹیز سے خالی اسامیوں کے حوالے سے معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔ محکمہ بلدیات جہاں افسران اور عملہ کی کمی کے باعث نئے بلدیاتی اداروں میں ایک آفیسر کے پاس دو یا تین اداروں کا چارج ہے یہی حال یونین کونسلوں کا بھی ہے۔ ان اسامیوں پر بھرتیاں پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ءکی منظوری کے بعد سروس روڈ بنا کر کی جانا تھی تاکہ نئے بلدیاتی اداروں میں انتظامی بحران پیدا نہ ہو۔ تاہم اب فہرستیں تیار کی گئی ہیں جس کے مطابق مجموعی طور پر گریڈ 11 سے 17 کی 2442 اسامیوں پر پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتیاں کی جائیں گی۔ جن میں چیف افسران 89‘ میونسپل افسران 38‘ میونسپل افسران انفراسٹرکچر کی 15‘ ایم او پلاسٹک کی 34‘ ایم او فنانس کی 34‘ بلڈنگ انسپکٹر کی 102 اور یونین کونسلوںکے سیکرٹریز کی 2130 خالی اسامیاں شامل ہیں۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن و ہیلتھ اتھارٹیز ڈویلپمنٹ اتھارٹیز‘ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیز‘ محکمہ پی اینڈ ڈی‘ پارکنگ کمپنیز‘ شہر خاموشاں اتھارٹی سمیت پبلک سیکٹر کمپنیز اور درجنوں دیگر سرکاری محکمے شامل ہیں۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق ہزاروں افراد کو سرکاری روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا عام انتخابات میں کریڈٹ حاصل کیا جائے گا تاہم خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ بھرتیاں سیاسی بنیادوں پر کی جارہی ہیں جس میں موجودہ حکومتی ارکان اسمبلی اور آئندہ انتخات میں حکومتی جماعت کے متوقع امیدواروں کی سفارش کو اہمیت دی جائے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain