Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لاہور: درباروں کے نذرانوں اور چندوں میں ’بڑے پیمانے پر گھپلے‘، متعدد سرکاری افسران اور اہلکاروں کو سزائیں
    • انڈوں کا زیادہ استعمال یادداشت کی کمزوری کے خطرے کو کم کر سکتا ہے: نئی تحقیق
    • یکم جولائی سے پاسپورٹ گھروں تک پہنچیں گے، ہوم ڈیلیوری سروس مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ
    • صارفین کے تحفظ کیلئے واٹس ایپ میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ
    • ہمارے علاوہ کوئی جماعت گلگت کو حقوق نہیں دے سکتی، عوام کو ’جیالا وزیراعلیٰ‘ منتخب کرنا ہوگا، بلاول بھٹو
    • سکیورٹی خدشات کے باعث سندھ سیکرٹریٹ میں آم کی پیٹی لانے پر پابندی لگادی گئی
    • پاکستان جیت کے لئے پر عزم 157 رنز کا حدف
    • کیا مومنہ اقبال برائیڈل میک اپ کے دوران سگریٹ نوشی کر رہی تھیں؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی
    • سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی بڑی کمی
    • تیسرا ون ڈے ،معاذ صداقت بال پکڑنے کی کوشش میں زخمی
    • ناسا کا مریخ کے گرد گردش کرنے والا خلائی جہاز ناکارہ ہو گیا
    • گلگت بلتستان میں انتخابی مہم 5 جون کی رات 12 بجے ختم، خلاف ورزی پر کارروائی کا انتباہ
    • بجٹ میں متعدد اشیاء پر رعایتی جی ایس ٹی ختم ہونے کا امکان ، قیمتوں میں اضافے کا خدشہ
    • نور مقدم قتل: ظاہر جعفر کی نظرِ ثانی کی درخواست مسترد، سزائے موت برقرار
    • نئے ہجری سال کا آغاز، متحدہ عرب امارات میں عام تعطیل کا اعلان
    • ڈیموکریٹس مجھے مزید فتوحات دلوانے کی بجائے ملک کو ہی ناکام کردیں گے: ٹرمپ
    • صدر ٹرمپ کو یت اور بحرین پر حملوں کے باوجود ایران سے مذاکرات کے لئے تیار
    • حزب اللہ ہتھیار ڈال دے تو اسرائیل لبنان میں سیز فائر ممکن
    • شر پسند عناصر کی وجہ سے سی پیک تقریب تاخیر کا شکار:خرم دستگیر
    • سٹریلین کپتان کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سوشل میڈیا پر کالعدم تنظیم داعش کا قبضہ, خوفناک انکشاف

    By Daily Khabrainجون 7, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    social media
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی (خصوصی رپورٹ) سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوانوں کو داعش کی طرف راغب کرنے کیلئے استعمال کیے جانے والے سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس کے 70 اکاﺅنٹس کاسراغ لگالیا گیاجن کے ذریعے شدت پسند تنظیم اپنے نظریات کا پرچار کر رہی ہے۔ یہ اکاﺅنٹس نہ صرف کراچی بلکہ اندرون سندھ اور ملک کے دیگر حصوں سے بھی آپریٹ کیے جا رہے ہیں۔ پولیس نے رینجرز اور دیگر اداروں کے ساتھ ملکر داعش نیٹ ورک کے لیے کام کرنے والے افراد کی چھان بین بھی شروع کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق سوشل میڈیاکے ذریعے داعش میں شمولیت اور خلافت کی سرزمین کی طرف ہجرت کیے جانے کی ترغیب دیئے جانے کے انکشافات کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں سندھ پولیس کے ذمہ دار ذرائع کا کہناہے کہ داعش ایک حقیقی خطرہ ہے جس کا اس وقت شہر میں کوئی خاص انفراسٹرکچر تو موجود نہیں ہے، تاہم سوشل میڈیا کے ذریعے وہ اپنے پیغامات باآسانی نوجوانوں تک منتقل کر رہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس کے ایسے 70 اکاﺅنٹس بنے ہوئے ہیں جو لوگوں نے غلط ناموں سے بنائے ہیں اور ان کے ذریعے داعش کے نظریات کی تعلیمات دی جا رہی ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ماضی میں کام کرنے والی کالعدم تنظیموں کی جانب سے دی جانے والی تعلیم میں وہ سربراہ کا ریفرنس استعمال کرتے تھے، تاہم اب اس تنظیم کے سربراہ کے بغیر ہی لوگوں میں تعلیمات پھیلائی جا رہی ہیں۔ سندھ پولیس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ لوگوں میں سمارٹ فون استعمال کرنے کا رجحان تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس وقت پچیس فیصد لوگ ایسے اسمارٹ فون استعمال کرتے ہیں جو انٹرنیٹ سے منسلک ہوتے ہیں اور سوشل میڈیا پر چلنے والا ایک بھی پیغام چاہے لوگوں کی اس میں کوئی دلچسپی ہو یا نہ ہو پھر بھی بہت تیزی سے پھیلتا ہے اور اس میں سے کچھ لوگ بھی اس سے مرعوب ہوگئے تو یہ ان تنظیموں کی کامیابی ہوتی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران سامنے آنے والے ستر اکاﺅنٹس کی جانچ شروع کر دی گئی ہے اور اس میں کافی حد تک کامیابی حاصل ہونے کے امکانات ہیں۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    شر پسند عناصر کی وجہ سے سی پیک تقریب تاخیر کا شکار:خرم دستگیر

    پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا تیسرا ون ڈے آج قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

    بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، وزیراعظم

    تازہ ترین

    لاہور: درباروں کے نذرانوں اور چندوں میں ’بڑے پیمانے پر گھپلے‘، متعدد سرکاری افسران اور اہلکاروں کو سزائیں

    یکم جولائی سے پاسپورٹ گھروں تک پہنچیں گے، ہوم ڈیلیوری سروس مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ

    ہمارے علاوہ کوئی جماعت گلگت کو حقوق نہیں دے سکتی، عوام کو ’جیالا وزیراعلیٰ‘ منتخب کرنا ہوگا، بلاول بھٹو

    سکیورٹی خدشات کے باعث سندھ سیکرٹریٹ میں آم کی پیٹی لانے پر پابندی لگادی گئی

    کیا مومنہ اقبال برائیڈل میک اپ کے دوران سگریٹ نوشی کر رہی تھیں؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.