لاہور(خصوصی رپورٹ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو تجویز دی گئی ہے کہ وہ ان لوگوں سے خود رابطے کریں کہ جن کے متعلق پارٹی چھوڑ کر جانے کی افواہیں گردش کررہی ہیں اور سوشل میڈیا ،الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا میں پارٹی کا دفاع اچھے طریقے سے یقینی بنانے کے انتظامات کئے جائیں وگرنہ ایسا تاثر میڈیا پر آتا رہے گا کہ جیسے پنجاب میں پارٹی مکمل طور پر ختم ہو گئی ہے،پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کو کارکنوں کے اعزاز میں دئیے گئے افطار ڈنر میں بلایا گیا تھا لیکن انہوں نے شرکت نہ کرکے کارکنوں کو مایوس کیا جیالے افضل بٹ کا چیئرمین سے شکوہ آپ دوبارہ افطار ڈنر رکھیں کائرہ صاحب شرکت کریں گے چیئرمین کا جیالے کو جواب حاجی عزیز الرحمن چن کو لاہور کا دوبارہ صدر بنانے سے لاہور میں پارٹی دوبارہ اپنے پاﺅں پر کھڑی ہو گئی ہے ،جیالوں نے چیئرمین کے سامنے لاہور کے صدر کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے۔ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز بلاول ہاﺅس لاہور میں لاہور ڈویژن کے کارکنوں کے اعزاز میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے دئیے گئے افطار ڈنر میں کارکنوں نے چیئرمین سے فردا فردا ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ذرائع نے اس اجلاس کی اندرونی کہانی کے بارے میں بتایا کہ بیرسٹر میاں عامر حسن نے چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو تجویز دی کہ گزشتہ دنوں پیپلز پارٹی پنجاب کی قیادت قمر زمان کائرہ اور جنرل سیکرٹری ندیم افضل چن کے بارے میں میڈیا میں یہ خبر آئی تھی کہ یہ لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہونے جا رہے ہیں جس کی قمر زمان کائرہ نے تو بھرپور انداز میں یہ کہہ کر تردید کردی کہ پیپلز پارٹی میرے لئے ایک ماں جیسی ہے جس کو چھوڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ان کی اس تردید سے ابہام ختم ہو گیا ہے لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ ندیم افضل چن کی طرف سے بھی اسی طرح کی ایک ٹھوس تردید میڈیا کو جاتی جس پر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ وہ اپنے بیٹے کے علاج کے سلسلے میں کینیڈا میں ہیں لیکن میں نے ان کی طرف سے بھی ایسی خبروں کی تردید کی ہے جس پر بیرسٹر عامر حسن نے کہا کہ آپ خود چن صاحب سے رابطہ کریں اور میڈیا پر پارٹی کے دفاع کو یقینی بنائیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عابد حسین صدیقی نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے کہا کہ آپ نے پنجاب اور لاہور میں اپنے لئے ایک بہترین ٹیم کا انتخاب کیا ہے جب سے حاجی عزیز الرحمن چن لاہور کے صدر بنے ہیں تب سے ہی پارٹی کے اندر ایک نئی جان پڑ گئی ہے ۔
بریکنگ نیوز
- لاہور: درباروں کے نذرانوں اور چندوں میں ’بڑے پیمانے پر گھپلے‘، متعدد سرکاری افسران اور اہلکاروں کو سزائیں
- انڈوں کا زیادہ استعمال یادداشت کی کمزوری کے خطرے کو کم کر سکتا ہے: نئی تحقیق
- یکم جولائی سے پاسپورٹ گھروں تک پہنچیں گے، ہوم ڈیلیوری سروس مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ
- صارفین کے تحفظ کیلئے واٹس ایپ میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ
- ہمارے علاوہ کوئی جماعت گلگت کو حقوق نہیں دے سکتی، عوام کو ’جیالا وزیراعلیٰ‘ منتخب کرنا ہوگا، بلاول بھٹو
- سکیورٹی خدشات کے باعث سندھ سیکرٹریٹ میں آم کی پیٹی لانے پر پابندی لگادی گئی
- پاکستان جیت کے لئے پر عزم 157 رنز کا حدف
- کیا مومنہ اقبال برائیڈل میک اپ کے دوران سگریٹ نوشی کر رہی تھیں؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی
- سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی بڑی کمی
- تیسرا ون ڈے ،معاذ صداقت بال پکڑنے کی کوشش میں زخمی
- ناسا کا مریخ کے گرد گردش کرنے والا خلائی جہاز ناکارہ ہو گیا
- گلگت بلتستان میں انتخابی مہم 5 جون کی رات 12 بجے ختم، خلاف ورزی پر کارروائی کا انتباہ
- بجٹ میں متعدد اشیاء پر رعایتی جی ایس ٹی ختم ہونے کا امکان ، قیمتوں میں اضافے کا خدشہ
- نور مقدم قتل: ظاہر جعفر کی نظرِ ثانی کی درخواست مسترد، سزائے موت برقرار
- نئے ہجری سال کا آغاز، متحدہ عرب امارات میں عام تعطیل کا اعلان
- ڈیموکریٹس مجھے مزید فتوحات دلوانے کی بجائے ملک کو ہی ناکام کردیں گے: ٹرمپ
- صدر ٹرمپ کو یت اور بحرین پر حملوں کے باوجود ایران سے مذاکرات کے لئے تیار
- حزب اللہ ہتھیار ڈال دے تو اسرائیل لبنان میں سیز فائر ممکن
- شر پسند عناصر کی وجہ سے سی پیک تقریب تاخیر کا شکار:خرم دستگیر
- سٹریلین کپتان کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ