تازہ تر ین

خبریں کرکٹ ٹورنامنٹ میں آج پری کوارٹر فائنل،شائقین کا جوش و خروش عروج پر

+ملتان (نامہ نگار خصوصی+جنرل رپورٹر) روزنامہ ”خبریں“ و ”نیا اخبار“ کے زیراہتمام شمع بناسپتی اینڈ کوکنگ آئل بنانے والے ادارہ حفیظ گھی ملز پرائیویٹ لمیٹڈ کے باہمی اشتراک سے سپورٹس گراﺅنڈ ہاکی کمپلیکس ملتان میں جاری جنوبی پنجاب کا سب سے بڑا کرکٹ ٹورنامنٹ ”شمع رمضان کپ 2017ئ“ سنسنی خیزی برقرار رکھے ہوئے پری کوارٹر فائنل راﺅنڈ میں داخل ہوگیا۔ پانچویں روز کے راﺅنڈ میچز میں 2‘ 2 میچوں میں کامیابی حاصل کرکے مزید 4ٹیمیں وکٹر الیون‘ اکرم الیون‘ وینس الیون اور وسیم الیون اگلے راﺅنڈ کے میچز کیلئے کوالیفائی کرگئی ہیں۔ آج راﺅنڈ میچز کے ساتھ ساتھ پری کوارٹر فائنل مقابلوں کا بھی آغاز ہوگا۔ راﺅنڈ میچز میں کامیابی سمیٹنے والی تمام ٹیمیں اب پری کوارٹر فائنل کھیلنے کیلئے بیتاب ہیں۔ ٹورنامنٹ تکمیلی راﺅنڈز میں داخل ہوتے ہی کرکٹرز اور شائقین کے جوش و خروش میں بھی اضافہ ہوگیا ہے اور شائقین کے مختلف گروپ اپنی پسندیدہ ٹیموں کی حمایت میں نئے نئے نعرے تیار کرکے گراﺅنڈ میں آکر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی روزانہ بڑھاتے ہیں۔ شمع رمضان کپ کے پانچویں روز بھی 10میچز کھیلے گئے۔ پہلے میچ میں عاطف الیون نے مدمقابل نظام آباد کلب کو دلچسپ مقابلہ کے بعد 4رنز سے ہرادیا۔ عاطف الیون نے مقررہ اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 53رنز کا مجموعہ بنایا۔ شکیل 34رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر نمایاں بیٹسمین تھے۔ بعدازاں نظام آباد کلب 2وکٹوں کے نقصان پر 48رنز بناسکی۔ غلام قادر کے جارحانہ 28 رنز بھی نظام آباد کلب کے کام نہ آسکے۔ شکیل مین آف دی میچ قرار پائے۔ دوسرا میچ حمزہ الیون اور ڈاکٹرز الیون کے مابین کھیلا گیا جس میں ڈاکٹرز الیون نے 6 وکٹوں سے کامیابی اپنے نام کی ہے۔ حمزہ الوین نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6وکٹوں کے نقصان پر 33 رنز بنائے۔ خالد 11 رنز کے ساتھ ڈبل فگر میں پہنچنے والے بیٹسمین تھے۔ بعدازاں ڈاکٹر الیون نے عمر کے 13 اور زبیر کے 14 رنز کی بدولت 4 وکٹیں گنواکر مطلوبہ ہدف آخری اوور میں حاصل کرلیا۔ زبی مین آف دی میچ رہے۔ تیسرے میچ میں وکٹر الیون نے ڈاکٹرز الیون کو 20رنز سے ہرادیا۔ وکٹرز الیون نے 5وکٹوں کے نقصان پر 41رنز کا مجموعہ بنایا۔ کلیم 20 رنز بناکر نمایاں تھے۔ ڈاکٹرز الیون 6 وکٹیں گنواکر صرف 21 رنز بناسکی تھی۔ سکندر 10رنز کے ساتھ مزاحمت کرنے والے بیٹسمین تھے۔ وکٹر الیون کے طلحہ نے 3اور عثمان نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھاکر کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ تاہم بہترین باﺅلنگ پر ڈاکٹر الیون کے حسن کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ہے۔ چوتھے میچ میں اکرم الیون نے علی الیون کو 10وکٹوں سے پچھاڑدیا۔ علی الیون نے 5وکٹوں کے نقصان پر 25رنز بنائے۔ نعیم اور مزمل 9‘ 9 رنز کے ساتھ نمایاں تھے۔ اکرم الیون کے عبداللہ اور عارف نے دو‘ دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ بعدازاں اکرم الیون کی اوپنر جوڑی شواک اور سلمان نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔ عبداللہ بہترین باﺅلنگ پر مین آف دی میچ رہے ہیں۔ پانچویں میچ میں اکرم الیون نے عاطف الیون کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔ عاطف الیون نے 7 کھلاڑیوں کے آﺅٹ ہونے پر 21رنز بنائے۔ مشتاق 10رنز بناکر نمایاں تھے۔ اکرم الیون کے عبداللہ اور بشارت نے دو‘ دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ بعدازاں اکرم الیون نے دو وکٹیں گنواتے ہوئے مطلوبہ ہدف بآسانی حاصل کرلیا۔ عبداللہ مین آف دی میچ رہے۔ چھٹے میچ میں سیالوی الیون نے مدمقابل بابر الیون کو 8 وکٹوں سے ہرایا۔ بابر الیون نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 35رنز بنائے۔ عادل 19رنز بناکر نمایاں تھے۔ بعدازاں سیالوی الیون نے اسامہ کے 15 اور عامر کے 9 رنز کی اننگز کی بدولت مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔ اسامہ مین آف دی میچ قرار پائے ہیں۔ ساتواں میچ سپر سٹار کلب کے مقابلہ میں وینس الیون کے نام رہا۔ وینس الیون نے ماجد شاہ کی جارحانہ اننگز کی بدولت 67 رنز بنائے جس کے تعاقب میں سپر سٹار کلب 2وکٹوں کے نقصان پر صرف 18رنز ہی بناپائی جس میں ایوب قریشی کے انفرادی 15 رنز شامل تھے اور یوں وینس الیون نے 49رنز سے بڑی کامیابی اپنے نام کرلی۔ ماجد شاہ مین آف دی میچ تھے۔ آٹھویں میچ میں ایک ایک میچ جیتنے والی ٹیمیں وینس الیون اور سیالوی الیون مدمقابل تھیں جس میں کامیابی وینس الیون نے 27رنز سے سمیٹی۔ وینس الیون نے دو وکٹوں کے نقصان پر 54رنز کا مجموعہ بنایا۔ ماجد شاہ 24اور فیصل وینس 24 ناٹ آﺅٹ رہ کر نمایاں بیٹسمین تھے۔ بعدازاں وینس الیون کی باﺅلنگ کے سامنے سیالوی الیون 5وکٹیں گنواکر 27رنز ہی بناسکی۔ اعزاز شاہ 11 اور عامر 10رنز کے ساتھ نمایاں تھے۔ وینس الیون کے عدیل اور ماجد نے 2‘ 2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ ماجد مین آف دی میچ قرار پائے۔ نویں میچ میں وسیم الیون نے مدمقابل رضوان الیون کو 24رنز سے مات دے دی۔ وسیم الیون نے 3وکٹوں کے نقصان پر 48رنز کا مجموعہ بنایا جس میں محمدعلی کے جارحانہ 21رنز شامل تھے۔ بعدازاں رضوان الیون چار وکٹیں گنواکر ہدف کے حصول میں پیچھے رہ گئی۔ محمدعلی مین آف دی میچ تھے۔ پانچویں روز کے دسویں اور آخری میچ میں وسیم الیون نے حسنین الیون کے مقابلہ میں کامیابی حاصل کرلی۔ وسیم الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 51رنز بنائے۔ وسیم 11رنز کے ساتھ نمایاں تھے۔ حسنین الیون کے شاہد نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ بعدازاں حسنین الیون مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر صرف 8 رنز ہی بناسکی اور اب تک ٹورنامنٹ کے کم ترین سکور بنانے کا ریکارڈ بھی توڑدیا۔ قبل ازیں یہ ریکارڈ 10رنز کے ساتھ اوڈ الیون کے پاس تھا۔ پانچویں روز کے تمام میچز میں امپائرنگ کے فرائض ندیم خضری‘ مصدق حنیف‘ بلال حنیف اور محمد مرسلین نے انجام دیئے جبکہ آفیشل سکورر صداقت علی قریشی تھے۔ ”خبریں“ میڈیا گروپ کے زیراہتمام شمع رمضان کپ فلڈ لائٹس کر کٹ ٹورنامنٹ کے مہمان گرامی ڈویژنل سپورٹس آفیسر طارق نذیر نے کہا کہ کھیلوں کے ذریعے نوجوان نسل کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھا جاسکتا ہے جبکہ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے میں بھی کھیلوں کی سرگرمیاں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔ رہنما پیپلزپارٹی ملک اسلم ڈوگر نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کھیل اور کھلاڑیوں کی سرپرستی نہ ہونے کے بعد ”خبریں“ نے اجڑے اور ویران گراﺅنڈز کو آبادکرنے کا جو مشن جاری رکھا ہے وہ قابل تحسین ہے۔ صدر اخبار فروش یونین ملک عرفان اتیرا نے اپنے خطاب میں کہا کہ ”خبریں“ گروپ کی جانب سے کھیلوں کے فروغ میں عملی کردار قابل تعریف ہے۔ زبیر گنڈاپور نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ کا شعور اجاگر کرنے اور بہتر سہولیات کے ذریعے کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ”خبریں“ کا اعزاز ہے۔ ”خبریں“ میڈیا گروپ کے زیراہتمام شمع رمضان کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شریک کھلاڑیوں حسن‘ فیصل وینس‘ ماجد شاہ‘ کلیم اور حسنین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتنے بڑے اور معیاری ٹورنامنٹ میں شرکت کے مواقع اور صلاحیتوں کے اظہار پر ”خبریں“ کے مشکور ہیں۔ مختلف کھیلوں کی ایسوسی ایشنز جو کام نہ کرسکیں ”خبریں“ نے وہ کام کردکھایا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain