تازہ تر ین

دپیکا پڈوکون نے دوسری ہالی وڈ فلم بھی سائن کرلی

±ممبئی(شوبز ڈیسک )بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے ہولی وڈ میں فلم ’ٹرپل ایکس: دی ریٹرن آف زینڈر کیج‘ کے ساتھ کامیاب انٹری کی، جس کے بعد سے ان کے مداح یہی جاننا چاہتے ہیں کہ وہ دوسری ہولی وڈ فلم کون سی کریں گی۔اور اب ایسا لگ رہا ہے جیسے دپیکا پڈوکون نے دوسری ہولی وڈ فلم بھی سائن کرلی ہے۔لیکن یہ کوئی نئی فلم نہیں بلکہ ان کی کامیاب ہولی وڈ ڈیبیو کا سیکوئل ہی ہوگا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جب فلم کے ہدایت کار ڈی جے کروسو سے فلم کے سیکوئل میں دپیکا کو کاسٹ کرنے کا سوال کیا گیا تو انہوں نے اس کی حامی بھرتے ہوئے بتایا کہ دپیکا پڈوکون بھی اس فلم میں موجود ہوں گی۔
خیال رہے کہ فلم ‘ٹرپل ایکس: دی ریٹرن آف زینڈر کیج‘ میں دپیکا نے سرینا انگر نامی جاسوس کا کردار ادا کیا تھا۔اب دیکھنا یہ ہے کہ دپیکا پڈوکون اپنے مصروف شیڈول میں سے وقت نکال کر اس نئی ہولی وڈ فلم کو کب سائن کریں گی۔۔#/s#


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain