اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کا مو¿قف ہے کہ نواز شریف اور اسحاق ڈار پانامہ تحقیقات میں رکاوٹ بن رہے ہیں، وزیر اعظم نے اپنے رتبے کو استعمال کر کے عدلیہ اور جے آئی ٹی کے خلاف مہم شروع کروا رکھی ہے، اس کا مقصد جے آئی ٹی کو تحقیقات سے روکنا ہے درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ وزراءاور نون لیگی رہنماو¿ں نے جے آئی ٹی ارکان اور ججوں کے خاندانوں کو بھی دھمکیاں دیں، عدالت وزیر اعظم اور وزیر خزانہ کو جے آئی ٹی کے امور میں رکاوٹ ڈالنے سے روکے، آرٹیکل 190 کے تحت تمام ریاستی اداروں کو عدالتی فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا جائے۔