تازہ تر ین

دنیا بھر میں لاکھوں مسلمان آج اعتکاف بیٹھیں گے

کراچی / لاہور(ویب ڈیسک) دنیا بھر میں لاکھوں مسلمان آج اعتکاف بیٹھیں گے، حضور نبی پاک ﷺکی سنت مبارک پر عمل کرتے ہوئے رمضان المبارک کے 20ویں روزے کو دنیا بھر میں لاکھوں مسلمان مساجد میں آخری10روز کے قیام کیلئے اعتکاف کی نیت کرتے ہیں۔20 مضان المبارک کو نماز عصر کے بعد لوگ مساجد میں عارضی قیام گاہیں بنا کر اعتکاف بیٹھتے ہیں، اعتکاف عید کا چاند نظر آنے تک جاری رہتا ہے، بعض لوگ مکمل 10 روزہ مسنون اعتکاف کے علاوہ 7 اور 3 روزہ نفلی اعتکاف بھی کرتے ہیں۔کراچی میں سب سے زیادہ افراد فیضان مدینہ پرانی سبزی منڈی میں اعتکاف میں بیٹھ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ نیومیمن مسجد بولٹن مارکیٹ، جناح مسجد برنس روڈ، رحمانیہ مسجد طارق روڈ، گلزارحبیب سولجربازار، جامع مسجد کنزالایمان گرومندر، بہارشریعت مسجد بہادرآباد، جامع مسجد آرام باغ، مدنی مسجد عزیز آباد، جامع مسجد بنوری ٹاو¿ن اور دیگر مساجد میں بھی ہزاروں مسلمان اللہ سے لو لگانے کے لیے 10 روز دنیاوی مصروفیات کو ترک کریں گے۔لاہور میں بادشاہی مسجد، جامعہ اشرفیہ، جامعہ نعیمیہ، جامع مسجد منصورہ، جامع مسجد القادسیہ سمیت محکمہ اوقاف کے زیرانتظام مساجد میں ہزاروں افراد کیلیے اعتکاف کے وسیع پیمانے پر انتظامات کیے گئے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain