تازہ تر ین

پاک فوج بھی پیچھے نہ رہی ، قومی ٹیم کی فتح سے جھوم اٹھی

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے جوانوں نے بھی چیمپئنز ٹرافی فائنل میں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ اپنی بیرکوں میں دیکھا اور قومی ٹیم کی فتح پر خوب جشن منایا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ٹویٹر پیغام میں بتایا گیا ہے کہ پاک فوج کے جوانوں نے بھی پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چیمپئنز ٹرافی 2017 کا فائنل میچ دیکھا۔ جوانوں نے قومی کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی اور چیمپئنز ٹرافی ٹائٹل جیتنے پر جشن منایا اور خوب نعرے لگائے، انہوں نے ٹیم اور قوم کو فتح پر مبارکباد بھی دی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain