تازہ تر ین

میری صحت کا راز سبزیاں کھانا اور ایکسرسائز کرنا ہے

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان زندگی کی 50 سے زائد بہاریں دیکھنے کے باوجود نوجوان اور پرکشش دکھائی دیتے ہیں۔سلمان خان کی صحت اور ان کے لچکدار جسم کے دیوانے نہ صرف ان کے مداح ہیں، بلکہ ہریتھک روشن اورارجن کپور جیسے اداکار بھی ان کے صحت مند جسم کی تعریف کرتے ہیں۔ بالی وڈ اداکار نہ صرف سلمان خان کی صحت کی تعریف کرتے ہیں، بلکہ وہ یہ بات بھی تسلیم کرتے ہیں کہ جسم کو ان کی طرح بنانا آسان نہیں۔یہی سوال بولی وڈ لائف نے بھی سلمان خان سے کیا۔ جنہوں نے اس کا بہت ہی سادہ جواب دیا، جسے سن کر دبنگ ہیرو کے کروڑوں مداح چونک گئے۔سلمان خان نے اپنی صحت کے رازوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ وہ سبزیاں بہت کھاتے ہیں اور ایکسرسائزکرتے ہیں-انہوں نے مزید کہا کہ گوشت اور مچھلی کے اقسام کے علاوہ ہر چیز کھاتے ہیں۔انہوں نے وضاحت کی کہ مچھلی، گوشت اور سی فوڈ میں کولیسٹرول زیادہ ہوتا ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جب انہیں بھوک لگتی ہے، اور جب وہ کچھ کھانا چاہتے ہیں تو جو بھی چیزیں گھر میں موجود ہوتی ہیں، انہیں مکس کرکے کھالیتے ہیں، جسے وہ مِکچرکہتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain