Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان میں 12 ربیع الاول کی تیاریاں عروج پر، ملک بھر میں جشنِ میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں مکمل
    • بابر اعظم کی انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم میں واپسی
    • میراڈونا کے ’ہینڈ آف گاڈ‘ گول والی گیند 94 کروڑ پاکستانی روپوں میں نیلام
    • پاکستان کا چین کے ساتھ روبوٹکس کے شعبے میں نئی شراکت داری کے امکانات کا جائزہ
    • بھارت میں کتے کی انوکھی واردات، لاکھوں کے زیورات سے بھرا بیگ لے کر فرار
    • رگبی لیگ کے عظیم کھلاڑی سر بلی بوسٹن 92 برس کی عمر میں چل بسے
    • ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران کامیاب قرار دے دیا
    • برائیڈن کارس کے نائٹ کلب تنازع پر مائیکل وان کا سخت ایکشن کا مطالبہ
    • ایران پر امریکی پابندیاں، چین کا اپنے مفادات کیلئے ضروری اقدامات کا اعلان
    • بنگلادیش کی مکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کی خواہش
    • 40 سے زائد امدادی جہاز ایرانی ناکہ بندی عبور کرگئے، سینٹ کام کا دعویٰ
    • دعا لیپا نے شادی کو زندگی کا یادگار ترین دن قرار دے دیا
    • سندھ میں ای اسپورٹس چیمپئن شپ 2026 کا آغاز، 30 لاکھ روپے کی انعامی رقم
    • کرکٹرز نے نظام بگاڑا، اب کسی اور کو الزام نہیں دے سکتے: سکندر بخت
    • چار خواتین کوہ پیماؤں نے بغیر پورٹرز کے 7 ہزار میٹر سے بلند چوٹی فتح کرلی
    • فاطمہ ثنا پُرعزم، پاکستان کی ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی پر نظریں
    • ایران نے میرے بیٹے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، نیتن یاہو کا دعویٰ
    • پاکستان کا نیا اسپیڈ اسٹار: قیوم خان کی 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ
    • پاکستان کی معاشی پوزیشن پر موڈیز کا اعتماد بڑھ گیا، کریڈٹ ریٹنگ بی تھری کردی
    • نائٹ کلب واقعے کی تحقیقات، برائیڈن کارس پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    جہاز بنانے میںکامیابی کیسے ہوئی ؟؟؟ جانیے

    By Daily Khabrainجون 24, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (ویب ڈیسک) یہ بات باعث تعجب ہے کہ ہوائی جہاز بنانے میں رائٹ برادران کس طورپر کامیاب ہوئے، جبکہ اسی شعبے میں متعدد دیگرلوگ ناکام ہوچکے تھے؟ ان کی کامیابی کی متعدد وجوہات تھیں۔ پہلی بات تو یہ تھی کہ ایک سے بہتر دو ہوتے ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ اکٹھے کام کیا اورمکمل موافقت کے ساتھ ایک دوسرے سے جڑے رہے۔ دوسری وجہ یہ تھی کہ انہوں نے بڑا دانشمندانہ فیصلہ کیا کہ وہ اپنے طورپر کوئی ہوائی جہاز تیار کرنے سے پہلے خود اڑنا سیکھیں گے۔ یہ بات قدرے باہم متناقص معلوم ہوتی ہے کہ ہوائی جہاز کے بغیر اڑنا کس طورسیکھا جاسکتا ہے؟ اس کا جواب یہ ہے کہ رائٹ برادران نے پہلے گلائیڈر اڑانا سیکھا۔ انہوں نے 1899ئ میں گلائیڈروں اورپتنگوں سے آغاز کیا۔ اگلے برس وہ ایک بڑے حجم کا گلائیڈر ،جو ایک آدمی کا وزن سہار سکتا تھا، شمالی کیرولینا میں کیٹی ہاک میں لائے اوراس کی آزمائش کی۔ یہ قابل اطمینان نہیں تھا۔ انہوں نے 1901ئ میں دوسرا بڑا گلائیڈر تیار کر کے اڑایا۔ 1902ئ میں تیسرا اڑایا۔ یہ تیسرا گلائیڈران کی چند ایک انتہائی اہم ایجادات میں سے تھا۔ تیسرے گلائیڈر میں انہوںنے ہزار سے زیادہ کامیاب پروازیں کیں۔ اپنا طاقتور ہوائی جہاز تیار کرنے سے پہلے وہ دنیا کے بہترین اورانتہائی کہنہ مشق ہواباز بن چکے تھے۔
    گلائیڈر کی پروازوں میں ان کی کہنہ مشقی نے انہیں کامیابی کے لیے بنیاد مہیا کی۔ اس سے قبل جن لوگوں نے ہوائی جہاز بنانے کی کوشش کی، وہ اس معاملے پر پریشان ہوجاتے کہ کس طرح اس کے پہیوں کو زمین سے بلند کر کے فضا میں پرواز کریں گے؟ رائٹ برادران نے درست طورپر یہ ادراک کیا کہ اصل مسئلہ تو یہ ہے کہ اس کو کس طرح فضا میں بلند رکھاجائے؟ سو انہوں نے اپنا بیشتر وقت ایسا طریقہ دریافت کرنے میں صرف کیا کہ جس سے جہاز کو ہوا میں متوازن اورمستحکم رکھاجاسکے۔ وہ اپنے جہاز کوتین محوروں والے نظام سے قابو میں رکھنے کا طریقہ ایجاد کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ رائٹ برادران نے پروں میں متعدد اضافے کیے۔ انہوں نے جلدی ہی ادراک کیا کہ ماضی میں اسی موضوع پر چھپے گوشوارے غیرمعتبر تھے۔ انہوں نے اپنا الگ ہوا کاخانہ بنایا اوراس میں انہوں نے دو سو سے زائد پروں کی مختلف ساختیں بنوائیں۔ ان تجربات کی بنیاد پر وہ اپنے گوشوارے ترتیب دینے میں کامیاب ہوگئے۔ جن سے یہ امر مترشح ہوتاتھا، کہ کس طور”پر” کے اوپر ہواکے دباﺅ کاانحصار "پر” کی ساخت پر ہوتا ہے۔ ان معلومات سے وہ اپنے ہوائی جہاز کے پروں کی ساخت متعین کرنے میں کامیاب ہوئے۔ ان تمام کامیابیوں کے باوصف رائٹ برادران اگر تاریخ میں درست لمحہ میں ظاہر نہ ہوتے، تو کبھی مکمل کامیابی حاصل نہ کرپاتے۔
    انیسویں صدی کے ابتدائی نصف میں ہوائی جہاز اڑانے کی کاوشیں ناگزیر طورپر ناکامی سے دوچار ہورہی تھیں۔ بھاپ کے انجن اس توانائی کی نسبت بہت وزنی تھے، جوان سے پیدا ہوتی تھی۔ یہی دورتھا، جب رائٹ برادران منظر عام پر آئے۔ داخلی افروختگی سے چلنے والے متعدد انجن تب تیارہوچکے تھے۔ تاہم داخلی افروختگی سے چلنے والے انجن جوعام استعمال میں تھے، ان سے ہوائی جہاز اڑانے کے لیے درکارتوانائی پیدا کرتے ہوئے وزن بے انتہا زیادہ ہوجاتا تھا۔ یوں لگتا تھا کہ توانائی کی نسبت کم وزن کے انجن تیار کرنا کسی کے بس میں نہیں تھا۔ رائٹ برادران نے ایک مستری کی مدد سے خود ایک انجن تیار کیا۔ یہ ان کی فطانت کی ایک مثال تھی۔ اگرچہ انہوں نے انجن کا ڈھانچہ تیار کرنے میں نسبتاً کم توجہ صرف کی مگروہ ایسا اعلیٰ انجن تیار کرنے پر قادر تھے جو اس دور کے اعلیٰ اذہان کے بس میں نہیں تھا۔ انہوں نے جہاز کے لیے پنکھے بھی خود ہی بنوائے۔ پہلی اڑان کاواقعہ شمالی کیرولینا میں کیٹی ہاک کے قریب ڈیول ہل کے مقام پر 17 دسمبر 1903ئ میں رونما ہوا۔ اس روز دونوں بھائیوں نے دو دو پروازیں کیں۔اورویلی رائٹ نے پہلی پرواز کی جو 12 سیکنڈ جاری رہی اور 120 فٹ کا فاصلہ طے ہوا۔ آخری پرواز ولبررائٹ نے کی جو 59 سیکنڈ جاری رہی اور 852 فٹ کافاصلہ طے ہوا۔ ان کاجہاز، جس کا نام انہوںنے "فلائیرI” رکھاتھا (اورجسے آج ہم ”کیٹی ہاک“ کے نام سے جانتے ہیں) ایک ہزار سے بھی کم ڈالروں میں تیار ہوا تھا۔ اس کے پر 40 فٹ لمبے اورقریب 750 پاﺅنڈ وزنی تھے۔ اس میں 12 ہارس پاورکاانجن لگا تھا، جس کا وزن 170 پاﺅنڈ تھا۔ یہ جہاز واشنگٹن ڈی سی میں "نیشنل ائیر اینڈ سپیس میوزیم” میں آج بھی محفوظ ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پاکستان میں 12 ربیع الاول کی تیاریاں عروج پر، ملک بھر میں جشنِ میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں مکمل

      ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران کامیاب قرار دے دیا

      چار خواتین کوہ پیماؤں نے بغیر پورٹرز کے 7 ہزار میٹر سے بلند چوٹی فتح کرلی

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.