Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کے علاقے بی بلاک سیٹلائٹ فائون میں غیر قانونی تعمیرات کا منظر۔
    • کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے پْرعزم ہیں، سینیٹر نیلوفر بختیار
    • اسلام آباد: صدر استحکام پاکستان پارٹی ،سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس ،حاجی نواز رضا، افضل بٹ، عامر محبوب ، سردار فارم ہائوس میں سینئر صحافیوں ،اینکرپرسنز کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔
    • مضبوط ‘ خوشحال پاکستان کے3 نکاتی ایجنڈے پر سب کو مل بیٹھ کر بات کرنا ہوگی:طارق فضل
    • مسلہ کشمیر پر صحافت کا کردار ستائش حل کیلئے ملکر اقام عالم جھنجھوڑنا ہو گا سردار تنویر الیاس
    • ڈائریکٹر جنرل سی سی آر اے میجر جنرل ظفر اللہ خان ہلا ل امتیاز اور وائس چانسلر بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی ڈاکٹر قمر الزمان کی موجودگی میں دونوں اداروں کے نمائندگان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر رہے ہیں ۔
    • فرانس’ سفارتخانہ میں یوم سیاہ کشمیر کی تقریب’ کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی
    • راولپنڈی میں غیر قانونی تعمیرات کا نہ رکنے والا سلسلہ بدستور جاری
    • وفاقی سرکاری ملازمین، لاہور کے رہائشیوں کیلئے اہم خوشخبری
    • ایس پی صدر انعم شیر کا تھانہ مندرہ اور تھانہ گوجرخان کا سرپرائز وزٹ
    • لاہور ہائیکورٹ:سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نبیل اعوان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست’ ریکارڈ سمیت 3 نومبر کو طلب
    • ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سن کر احکامات جاری کرتے ہوئے ۔
    • پاکستان کی آئی ٹی برآمدات ستمبر 2026 میں 435ملین ڈالر تک پہنچ گئیں، بیرسٹر دانیال چوہدری
    • خانپور میں مقیم افغان باشندوں کے انخلا کی حتمی ڈیڈ لائن قریب
    • رحیم آباد میڈین اور سروس روڈ کی گرین بیلٹس میں پودے لگانیکا کام مکمل
    • تھانہ سول لائن کے مشہور حنا جاوید قتل کیس میں مزید خوفناک تفصیلات سامنے آئی
    • ایس ایس پی آپریشنز کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری
    • اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ سورٹھ مبشر کا شہر کے مختلف پٹرول پمپس کا دورہ
    • سیکریٹری اور کنٹرولر کی پوسٹوں پر مستقل تعیناتیوں کی منظوری
    • قومی ادار صحت اور آئیوڈین گلوبل نیٹ ورک کے زیر اہتمام اجلاس
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ڈاکٹر طاہر القادری کا دبنگ خطاب،جمشید دستی بارے بھی دل کی بات کہہ ڈالی

    By Daily Khabrainجون 30, 2017
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نےکہا ہے کہ ملک میں دوہرا قانون ہے ،ماڈل ٹاو¿ن کے نامزد قاتل سرکاری پروٹوکول میں گھوم رہے ہیں اور منتخب ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی کو اشتعال انگیز تقریر کرنے کے بھونڈے الزام میں جیل میں بند کر دیا گیا ،وزیر اعظم نے لندن میں بیٹھ کر سپریم کورٹ سمیت تمام آئینی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کی جسے قومی میڈیا نے زیرزبرکے ساتھ ٹیلی کاسٹ کیا ،اگر قانون سب کیلئے برابر ہے تو پھروزیر اعظم اور غیر شائستہ لب و لہجہ کے ریکارڈ قائم کرنے والے وزرائ اور حکومتی اراکین کے خلاف قانون حرکت میں کیوں نہیں آتا؟۔
    ماڈل ٹاﺅن میں مشاورتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاکہ جمشید دستی جاگیرداروں،سرمایہ داروں کا نمائندہ ہوتا تو قانون کے رکھوالے گرفتار کرنے کی بجائے اس کے ڈیرے پر پہرہ دے رہے اور اسکے باڈی گارڈ بنے ہوتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جھوٹے مقدمات اور تھانہ کچہری کی انتقامی کارروائی کے کلچر کے بانی موجودہ حکمران ہیں،یہ اپنے ایک ایک جرم کا حساب دے کر اس دنیا سے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ عوامی تحریک کے جانثار کارکن اس ظالم نظام کے خلاف آخری سانس تک لڑیں گے ،عوامی تحریک انقلاب اور تبدیلی کا نشان ہے اس ظالم نظام کے خلاف کارکنوں نے جو قربانیاں دیں وہ رائیگاں نہیں جائیں گی۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کے قاتلوں کو انکے انجام سے دوچار کرکے دم لیں گے یہ کسی اور کیس میں نہیں بے گناہوں کو قتل کرنے کے جرم میں پھانسیاں چڑھیں گے۔عوامی تحریک کے مشاورتی اجلاس میں سانحہ احمد پور شرقیہ کے جاں بحق افراد کیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا کی گئی۔ایک قرارداد کے ذریعے جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ پبلک کرنے کا مطالبہ اور جمشید دستی کے خلاف انتقامی کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ مشاورتی کونسل کے اجلاس میں ڈاکٹر حسین محی الدین،خرم نواز گنڈا پور،بشارت جسپال،فیاض وڑائچ،ریحان مقبول،میاں کاشف،قاری مظہر فرید،شاہد شاہ،رفیق نجم،احمد نواز انجم،رانا محمد ادریس،تنویر خان،راجہ زاہد،مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی و دیگرنے شرکت کی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      خیبرپختونخوا؛ پشاور سمیت دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

      کراچی میں جماعت اسلامی کے خلاف کریک ڈاؤن، 10 سے زائد بلدیاتی نمائندے گرفتار

      صدر اور وزیراعظم کی انگلینڈ کے خلاف شاندار فتح پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.