تازہ تر ین

مٹھائیاں تقسیم کرنے والے اب یہ کام کیوں کر رہے ہیں ؟

لاہور (وقائع نگار)جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کی تشکیل پر مٹھائیا ں تقسیم کرنے والے سرکاری وزراءآج کیوں رو رہے ہیں- انہوںنے کہا کہ رونا حکومت کا کام نہیں ہوتا اسے عملدرآمد کروانا ہوتا ہے- حکمران چباتے اور کھاتے بھی خود ہیں اور پھر روتے بھی خود ہی ہیں-انہوں نے کہا کہ ہم نے فہرستیں تیار کر لی ہیں – پانامہ فیصلہ آخری فیصلہ نہیں ہو گا اور نہ ہی اس سے کام روکے گا بلکہ یہ آغاز ہے – لٹیروں سے لوٹی ہوئی ایک ایک پائی کا حساب لیںگے- کرپشن فری پاکستان کیلئے خالص پارٹی اور خالص لیڈر شپ کی ضرورت ہے – عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے جیل بھی جانا پڑا تو جائیں گے- انہوںنے کہا کہ ریمنڈڈیوس کے انکشافات کے بعد لواحقین کو دی جانے والی دیت کی بھی تحقیق کی ضرورت ہے کہ کیا سرکاری خزانے سے نکالی گئی کروڑوں روپے کی رقم مقتولین کے ورثاءتک پہنچی بھی تھی یا نہیں – انہوںنے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس تو چلا گیا لیکن گندمی ریمنڈ ڈیوس یہاں موجود ہیں جن کے ایوانوں تک پہنچنے کیلئے آئندہ انتخابات میں راستہ روکنا ہو گا اور آئندہ انتخابات کو ان کا یوم حساب بنا دیں گے – انہوںنے کہا کہ کشمیر کاز سے غداری کو پاکستان سے غداری سمجھتا ہوں – اہل کشمیر کو یقین دلاتے ہیں کہ حکمران ساتھ دیں یا نہ دیں پاکستان کے عوام زندگی کے آخری لمحہ اور خون کے آخری قطرہ تک کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں – ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز الحمرا ہال میں جماعت اسلامی پنجاب کے زیر اہتمام منعقدہ ”قومی انتخاب کنونشن“ سے خطاب کرتے ہوئے کیا-کنونشن سے جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ، جماعت اسلامی پنجاب کے امیر میاں مقصود احمد، پیلڈاٹ کے سربراہ احمد بلال محبوب، جماعت اسلامی یوتھ کے سربراہ زبیر گوندل اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا- سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب میاں شہبازشریف سانحہ احمد پور شرقیہ کے بعد وہاں گئے اور وزیر اعلی نے اعتراف کیا کہ یہ سانحہ عوام کی غربت اور جہالت کے باعث پیش آیا جس سے میں اتفاق کرتا ہوں لیکن انہوںنے آدھا اعتراف کیا ، انہیں یہ بھی بتانا چاہیے تھا کہ یہ سانحہ حکومت کی بد انتظامی کی وجہ سے پیش آیا- انہوںنے کہا کہ وزیر اعلی کو اس قدر بڑے سانحہ کے بعد بھی بہاولپور میں برن سنٹر بنانے کے اعلان کی توفیق نہیں ہوئی – اگر وہاں برن سنٹر ہوتا تو بہت سے لوگوں کی زندگی کو بچایا جا سکتا تھا- انہوںنے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس کو دیت کے بدلے رہا ہونے پر امریکہ کو شرم آنی چاہیے کیونکہ وہ تو شریعت کو تسلیم ہی نہیں کرتے – انہوںنے کہا کہ جماعت اسلامی نے ایک سال قبل جو کرپشن فری پاکستان مہم شروع کی تھی اب اس کے نتائج سامنے آنے لگے ہیں – ملک میں 250 خاندان ہی جھنڈے اور پارٹیاں بدل کر حکمرانی کر رہے ہیں – ہم لسٹیں تیار کر لی ہیں اور ان سے ایک ایک پائی کا حساب لیکر لوٹا ہوا پیسہ واپس لائیں گے – انہوںنے کہا کہ یہ سارے لوگ بدنام ہو چکے ہیں اور اب مستقبل صرف (جماعت اسلامی) آپ کا ہے – انہوںنے کہا کہ آئندہ انتخابات میں جماعت اسلامی یوتھ اہم کردار ادا کرے گی- گزشتہ الیکشن میں خیبر پختونخواہ میں جماعت اسلامی کو ساڑھے چار لاکھ ووٹ ملے تھے جبکہ اس وقت خیبر پختونخوا میں صرف آٹھ لاکھ نوجوان ہی جماعت اسلامی کا حصہ بن چکے ہیں – حزب المجاہدین کے قائد سید صلاح الدین کو دہشت گرد قرار دیئے جانے کے امریکی فیصلہ کی مذمت کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ صرف سید صلاح الدین کو ہی نہیں بلکہ یہ فیصلہ تحریک کشمیر کے تمام شہداءاور رہنما¶ں کو دہشت گرد قرار دینے کے مترادف ہے – انہوںنے کہا کہ نیلسن منڈیلا نے آزادی کی تحریک کیلئے سالوں جیل بھگتی- خود امریکہ میں ابراہیم لنکن نے آزادی کی تحریک چلائی پھر کشمیری مسلمانوں کے لئے دہرا معیار کیوں ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain