تازہ تر ین

اسلام آبادکے ہوٹل میں شرمناک کام ،50مرد و خواتین کیا کر رہی تھیں ؟؟خوفناک انکشاف

اسلام آباد ( کرائم رپورٹر) اے سی آئی نائن کا رات کے پچھلے پہر دارلحکومت کے نجی ہوٹل پر چھاپہ ، رقص و سرور کی سجی محفل میں شریک درجنوں رقاصائیں اور داد عیش دینے والے گرفتار ۔رئیس زادوں اور رقاصاﺅں کے خلاف غیر قانونی اور غیر اخلاقی حرکات ، تمباکو نوشی اور ایمپلی فائر ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے ۔ واقعات کے مطابق اے سی آئی نائن نے رات ایک بجکر 40 منٹ پر گرینڈ ایمبیسڈر ہوٹل سیکٹر جی فائےو پہنچے تو ہوٹل کی چیکنگ پر ہوٹل کے اندر کافی تعداد میں مر د و خواتین فحش گانوں پر بے ہودہ ڈانس کررہے تھے اور تمام مذکورہ افراد شیشہ اور تمباکو حقہ پی رہے تھے ۔ پولیس نے موقع سے 17 خواتین اور 33 مردوں کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا جہاں ان کے خلاف تمباکو نوشی اور ایمپلی فائر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔واضع رہے کہ پولیس نے مذکورہ ہوٹل کے مالک کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا ہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain