تازہ تر ین

جے آئی ٹی کی ویڈیو کاروائی بارے اہم خبر

لاہور (خبرنگار)پاکستان پیپلز پارٹی نے پاناما کیس کی جے آئی ٹی کارروائی کی ویڈیو ریکارڈنگ منظر عام پر لانے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ اگر کارروائی کی ویڈیو ریکارڈنگ سامنے نہ لائی گئی تو مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کی کارروائی مشکوک رہے گی ۔تفصیلکے مطابق سینٹ میں قائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ حکومت جے آئی ٹی کو دھمکیاں دے رہی ہے ، ویڈیو ریکارڈنگ سامنے نہ لانے سے جے آئی ٹی کی کارروائی مشکوک رہے گی۔سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ ویڈیو منظر عام پر نہ لانے کی وجہ سے الزامات لگتے رہیں گے، وہ نہیں سمجھتے کہ سرکاری افسران نے نواز شریف کے بچوں کے ساتھ کوئی سختی برتی ہو گی، ویڈیو ریکارڈنگ سامنے لانے سے شریف خاندان کے جے آئی ٹی پر الزامات کی حقیقت بھی معلوم ہو جائے گی۔اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ اگر شریف خاندان کے پاس جے آئی ٹی سوالات کے جواب ہوتے تو یہ 3 اپریل 2016 کو ہی دے دیتے،جے آئی ٹی کے معاملے پر حکومت ٹوپی ڈرامے کر رہی ہے۔ انھوں نے دعوی کیا کہ حکومت جے آئی ٹی کو دھمکیاں دے رہی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain