تازہ تر ین

پہلی برسی ، برہان وانی کی والدہ نظر بند

لاہور (وقائع نگار) حریت رہنما یٰسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے ہندوستانی افواج کی بربریت اور بے گناہ کشمیریوں پر بدتر سلوک دیکھ کر انسان کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں،ہم کبھی بھی برداشت نہیں کریں گے کہ ہمارے ملک پر کوئی آ کر قبضہ کر لے ،برہان وانی کی والدہ کو نظر بند کیا ہوا ہے، وکلاءکشمیریوں کی آواز بنے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شہید برہان وانی کی برسی کے موقع پر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن چوہدری ذوالفقار علی ،نائب صدر راشد جاوید لودھی ،سیکرٹری عامرسعید راں اور فنانس سیکرٹری محمد ظہیر بٹ اور ممبران نے ان کا پر تپاک استقبال کیا ۔ مشعال ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی افواج کی بربریت اور بے گناہ کشمیری مرد، خواتین اور بچوں کے ساتھ جنگلی درندوں سے بھی بدتر سلوک دیکھ کر انسان کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں ۔ انہوں نے گولڈ میڈلسٹ برہان وانی کو بہیمانہ طریقے سے شہید کر دیا گیا۔ 8جولائی کو جب برہان وانی کو شہید کیا گیا تو کشمیر کے ہر گھر میں سناٹا تھا ، برہان وانی کے گھر کو جلا دیا گیا اور انکے ماں باپ کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایک برہان وانی کی شہادت کے بعد کشمیر میں لاکھوں برہان وانی پیدا ہوئے ۔مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کے مظالم کی داستان سناتے ہوئے کہا کہ نہتے اور مظلوم کشمیری جو حقِ خود ارادیت کے لئے آواز اٹھا رہے ہیں ان پر ہندو درندے فاسفورس شیل برساتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا چاہتا ہے کہ کشمیری جلد از جلد کشمیر سے نقل مکانی کر جاہیں ہم کبھی بھی برداشت نہیں کریں گے کہ ہمارے ملک پر کوئی آ کر قبضہ کر لیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں آج بھی انٹرنیٹ اور ٹیلی فون کی سہولت بند ہے اور برہان وانی کی والدہ کو نظر بند کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وکلاءکشمیریوں کی آواز بنے۔ صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن چوہدری ذوالفقار علی نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن حقوق انسانی کی علمبردار ہے اور ہمیشہ ظالم کے خلاف آواز اٹھائی اور اس بار سے تحریکوں نے جنم لیا لہٰذا وکلاءکشمیریوں کی کاز کیلئے ہماری مدد کریں۔ راشد جاوید لودھی اور محمد ظہیر بٹ نے مشعال ملک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن مقبوضہ کشمیر کے عوام کی ہر سطح پر حمایت کر رہی ہے اور ہمارا دل کشمیری عوام کے ساتھ دھڑکتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain