تازہ تر ین

جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا نے برطانیہ میں کس سے کام لیا ؟

لندن‘ لاہور (خصوصی رپورٹ) پانامہ کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی جی کے سربراہ واجد ضیا نے یوکے میں جے آئی ٹی کیلئے پی ٹی آئی کے طرفدار اپنے کزن کی خدمات حاصل کی ہیں۔ ان کے کزن کو پاکستانی ٹیکس دہندگان کے پیسوں سے ادائیگی بھی کی گئی۔ اختر ریاض کوئسٹ سولیسٹر کے نام سے ایک کمپنی کے مالک ہیں جن سے ہزاروں پاﺅنڈز کی ادائیگی سے بے معنی خطوط لکھوائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ اختر ریاض اور ان کی اہلیہ تحریک انصاف کے متحرک ممبرز ہیں اور اس حقیقت سے واجدضیا بھی بخوبی واقف ہیں۔ جے آئی ٹی کے ذرائع نے اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ اختر راجہ کو واجد ضیا کی خصوصی ہدایت پر ہائر کیا گیا۔ واجد ضیا نے جے آئی ٹی ممبرز کو بتایا کہ ان کا کزن قابل اعتماد شخص ہے اور اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتیں رکھتا ہے۔ جے آئی ٹی کے ایک رکن کا کہنا ہے کہ واجدضیا نے واضح طور پر اپنے کزن کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی تاکہ وہ جے آئی ٹی کی جانب سے برطانیہ میں مختلف اداروں کو نوازشریف کے بچوں کے حوالے سے خطوط لکھ سکیں۔ اختر راجہ ماضی میں دہشت گردی کے معاملات کو ڈیل کرتے رہے ہیں اور مالی یا منی لانڈرنگ کے حوالے سے کوئی تجربہ نہیں رکھتے۔ تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ اختر راجہ اور واجدضیا فرسٹ کزنز ہیں اور دونوں اصل میں مری‘ راولپنڈی سے تعلق رکھتے ہیں۔ اختر راجہ کو واجدضیا کے انکل نے گود لیا تھا کیونکہ واجدضیا کے انکل کی اپنی اولاد نہیں تھی۔ معلوم ہوا ہے کہ اختر راجہ کم عمری میں ہی یوکے شفٹ ہو گئے تھے۔ انہوں نے اپنی اور واجدضیا کی مشترکہ کزن سے شادی کر رکھی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain