تازہ تر ین

جے آئی ٹی ہے یا ’جن ‘آئی ٹی ،رانا ثنا ءاﷲ

لاہور(ویب ڈیسک) وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے شفافیت کےساتھ ملک میں سیاست کی ہے لیکن سپریم کورٹ آئندہ جوبھی فیصلہ کرے گی اس پر عمل کریں گے۔پنجاب اسمبلی میں پریس کانفرنس کے دوران رانا ثنائ اللہ نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ من گھڑت ہے اسے مسترد کرتے ہیں کیونکہ یہ جے آئی ٹی کم اور جن آئی ٹی زیادہ تھی، یہ رپورٹ 60 دنوں میں نہیں 4 برسوں میں تیارکی گئی ہے، دھرنوں کے دوران جو کچھ کہا گیا وہ سب کچھ جے آئی ٹی رپورٹ میں ہے، جے آئی ٹی برٹش ورجن آئی لینڈ سے حکومتی دستاویزات حاصل کرنے میں ناکام رہی، انہیں لگتا نہیں کہ رپورٹ میں سپریم کورٹ کے 13 سوالوں کا جواب دیا گیا ہے، عدالت سے استدعا کریں گے اس رپورٹ کو ردی کی ٹوکری میں پھینکا جائے۔ سپریم کورٹ آئندہ جوبھی فیصلہ کرے گی اس پر عمل کریں گے۔وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ نواز شریف نے شفافیت کےساتھ ملک میں سیاست کی ہے، وہ 36 سال کے دوران مختلف اعلیٰ عہدوں پر رہے ہیں، اس دوران انہوں نے ہزاروں منصوبے مکمل کرائے لیکن ان پر کسی ایک منصوبے میں بھی کرپشن کا ریکارڈ نہیں ہے، جناتی تحقیقات کے باوجود نوازشریف کے دامن پرکوئی داغ نہیں لگ سکا، ہم نوازشریف پر فخر کرتے ہیں اور پوری (ن) لیگ ان کے پیچھے کھڑی ہے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پنڈی کا شیطان کہتا ہے کہ شریف خاندان کے بچے ارب پتی کیسے ہوگئے، عمران خان کے دائیں اور بائیں اے ٹی ایمز ہیں جن کی جیب سے عمران پیسہ نکالتے ہیں، 1990 میں علیم خان ایک بینک میں ملازم اور جہانگیرترین لیکچرارتھے، عمران خان یہ نہیں پوچھتے کہ چند سالوں میں یہ ارب پتی کیسے بن گئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain