تازہ تر ین

خورشید شاہ کی زیر صدارت اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ختم،وزیر اعظم کیخلاف کیا ہونے جارہا ہے ؟؟

اسلام آباد(ویب ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی زیرصدارت اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنماو¿ں کا اجلاس جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف سے استعفے کے لیے اپوزیشن جماعتوں کی قیادت پھرسے متحرک ہوگئی ہے جس کے بعد اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کی جانب سے اپنے چیمبرمیں اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنماو¿ں کا اجلاس طلب کیا ہے۔قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کی زیرصدارت پارلیمانی رہنماو¿ں کے اجلاس میں سراج الحق، شیخ رشید، پرویزالٰہی، شاہ محمودقریشی ، ڈاکٹرشیریں مزاری ، شیری رحمان اورآفتاب شیرپاو¿ بھی اجلاس میں شریک ہیں۔اجلاس میں وزیراعظم نواز شریف سے استعفے کے مطالبے پر بات ہوگی جب کہ حتمی مشاورت کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس کی ریکوزیشن جمع کرانے کا فیصلہ کیا جائے گا اور اپوزیش جماعتیں حکومت کیخلاف حکمت عملی بنانے پر مشاورت کریں گیواضح رہے کہ گزشتہ روزوزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعظم کی جانب سے استعفی نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا جس پر وفاقی کابینہ نے بھی وزیراعظم نوازشریف کے اس فیصلے پر مکمل اعتماد کا اظہارکیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain