پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) آج صبح حیات آباد میں باغ ناران کے قریب خودکش دھماکہ‘ ایس پی کینٹ کے مطابق دھماکے میں دو سکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لئے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا۔ دھماکے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ دھماکہ سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہوا۔ دھماکہ خودکش تھا۔