اسلام آباد،لاہور(نمائندگان خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ شریف خاندان کے پاس منی ٹریل نہیں ، وزیراعظم کے وکیل دلائل دیتے دیتے مزید پھنستے جا رہے ہیں ۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ شہباز شریف کیخلا ف نااہلی کا کیس بنتا ہے ¾وزیراعظم کے استعفیٰ پر دیگر سیاسی جماعتیں بھی پی ٹی آئی کے موقف پر متفق ہیں ¾ ن لیگ والے بتاتے کیوں نہیں ہم کس کی زبان بول رہے ہیں۔ نعیم الحق نے کہا کہ وزیراعظم کے اقتدار میں رہنے کے چند دن رہ گئے اور عہدے سے ہٹنے کے بعد ان پر ماڈل ٹاﺅن، پاک فوج کے خلاف سازش کرنے اور ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کے مقدمے چلیں گے، مولانا فضل الرحمان، نواب ثنااللہ زہری اور محمود خان اچکزئی نے نواز شریف سے مراعات لے کر اپنا ضمیر بیچ دیا ہے، نواز شریف کے خلاف تمام الزامات ثابت ہوچکے ہیں اور یہ ان کے دفاع میں اس لئے کھڑے ہیں کہ اگر وہ چلے گئے تو ان کی لوٹ مار ختم ہوجائے گی۔تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے وکیل نے عدالت میں دلائل مکمل کرلئے اور جمعہ تک اس کیس کا فیصلہ آجائے گا۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعظم کے والد کے کیا اثاثے ہیں اس حوالے سے نہیں پتا اور یہ بھی نہیں پتا کہ نواز شریف کے بیٹے کے کیا اثاثے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم کے صاحبزادے حسن نواز 16 سال کی عمر میں ارب پتی بن گئے لیکن نواز شریف کو پتا ہی نہیں چلا۔ سید صمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ شریف فیملی کے گرد گھیرا تنگ ہورہا ہے، کرپشن کرنے والوںکا کاو¿نٹ ڈاو¿ن شروع ہوچکا ہے، پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد(ن) لیگ کا ٹکٹ لینے والا کوئی نہیں ہوگا، وزیراعظم اور ان کے درباریوں کا مستقبل تاریک دیکھ رہا ہوں۔ سابق گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہاہے کہ ہم کسی خاندان ےا شخصےت نہےں کر پشن کےخلاف ہےں تمام جماعتوں میں کرپٹ سیاستدانوں کا سخت احتساب ہونا چاہئے‘(ن) لےگ کے جعلی دستاوےزات ہی انکے خلاف اصل سازش ہے جسکے ذمہ دار وہ خود ہےں ‘شریف فیملی آج منی ٹریل اور ثبوت دے دےں تو معاملہ ختم ہوجائےگا مگر حکمرانوں کے پاس کوئی منی ٹر ےل او ر ثبوت نہےں وہ قوم کو بے وقوف بنانے کی ناکام کوشش کر رہے ہےں ُوزراءکا کام جے آئی ٹی اور سپر ےم کورٹ پر گولے برسانا نہےں ۔ ایم این اے پی ٹی آئی علی محمد خان نے کہا کہ عدالت آج بھی شریف خاندان سے منی ٹریل مانگتی رہی، شریف خاندان آج بھی منی ٹریل نہ جمع کرواسکے۔
