راولپنڈی(بیورورپورٹ)سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ تمام حالات اور معاملات میں نارمل رہتا ہوں، ، پپو 2 پیپروں میں فیل ہو گیا، باقی تین پیپروں میں بھی فیل ہو گا، جے آئی ٹی 5 ججوں کا فیصلہ ہے، اس کی تشکیل پر مٹھائیاں بانٹی گئیں پھر گالیاں دیں گئیں۔ میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے مزید کہا اگر حدیبیہ پیپر مل کیس کھل گیا تو لوگ پاناما کیس بھول جائیں گے، حکومت نے سپریم کورٹ کو خط لکھا تو پھنس گئی، قطری خط لے کر آئے تب بھی پھنس گئے، جعلی دستاویزات پر 7 سال کی قید ہے، اٹارنی جنرل نے لکھا ہے کہ مریم نواز بینی فیشل اونر ہیں، ہمارے خلاف بھی فیصلہ آئے گا تو قبول ہو گا۔ ہم نے ٹی وی پر نہیں عدالت اور قانو ن کے ذریعے جنگ لڑی ، پا نا مہ در حقیقت نواز شر یف اللہ کی پکڑ میں آ ئے ،انہوں نے کہا کہ ہم نے کیس پورے جوش و جذبے سے لڑا ہے، نوازشریف کے خلاف کسی کو سازش کی ضرورت نہیں، نوازشریف کے اندر خود سازش کا سوئچ لگا ہوا ہے ۔ اسمبلی شیخ رشیداحمد نے پانامہ ایشو پر سپریم کورٹ کے فیصلے کوآئین وقانون کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انصاف کی بالادستی پر سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی نے قوم کا سر بلند کر دیا ہے کرپشن کے خلاف جدوجہد میں صدر ممنون اور جماعت اسلامی نے بھرپور ساتھ دیا باقی اپوزیشن جماعتیں اندر سے ن لیگ سے ملی ہوئی تھیں قوم آج سیکھ لے کہ شیخ رشید بھی ادھر ہے اور قومی اسمبلی بھی لیکن شیخ رشید کو اسمبلی سے نکالنے والے خود ہمیشہ کے لئے نااہل ہو گئے سپریم کورٹ کے فیصلے سے شہباز شریف اور حمزہ شہبازبھی دل ہی دل میں خوش ہیںاب چوہدری نثار بھی اپنا استعفیٰ پاس ہی رکھیں13اور 14اگست کی درمیانی رات یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے لیاقت باغ میں عظیم الشان جلسہ عام میں نہ صرف راولپنڈی بلکہ پاکستان کے لئے نئے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد جمعہ کی سہ پہر لال حویلی میں پریس کانفرنس کے دوران کیاشیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی سے آئین اور قانون کی جیت ہوئی ہے ججوں اور جے آئی ٹی ارکین کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے شفاف تحقیقات اور 62-Aاور62-2پر مثبت فیصلہ دیااب صدر پاکستان ممنون حسین فوری طور پر نئے وزیر اعظم کے انتخاب کے لئے اجلاس طلب کریںپاکستان میںشیخ رشید اور صدر ممنون دو ہی ایسے لوگ تھے جنہوں نے پہلے ہی اس فیصلے کی پیش گوئی کی تھی اور اس فیصلے نے ایک عوامی نمائندے کو عوام کے سامنے سرخرو کیا ہے اس ریفرنس میں ساتھ دینے پرصدر ممنون اور سربراہ جماعت اسلامی سراج الحق کا شکر گزار ہوں باقی سیاسی پارٹیاں اندر سے مسلم لیگ ن سے ملی ہوئی ہیں مولانا فضل الرحمان ایک پریس کانفرنس کے بعد بھاگ گئے پاکستان گواہ ہے کہ میں نے کہا تھا کہ میں رہوں گا لیکن نواز شریف نہیں رہے گا اور میں 15سال کےلئے ایل این جی کے کنٹریکٹ سے کمائے گئے بلین ڈالر بھی واپس لاﺅں گا میں نے کہا تھا کہ سپریم کورٹ سے شریف خاندان کے تابوت بھی نکلیں گے اور ثبوت بھی اور پورے پاکستان نے دیکھا کہ میری بات سچ ثابت ہوئی ہے میں نے ایک روز قبل ہی چوہدری نثار سے کہا تھا کہ اب استعفیٰ دینے کا کوئی فائدہ نہیں ہے کل اس کے بغیر ہی تم وزارت چھوڑنے پر مجبور ہو جاﺅ گے میں نے کہا تھا کہ نوا ز شریف کوسٹیپ ڈاﺅن کر دو ورنہ کٹہرے میںلا کر کھڑا کر دوں گا جسے اپنی طاقت پر غرور تھا اس سے شام تک وزیر اعظم ہاﺅس خالی کر ا لیا جائے گا شیخ رشید نے کہا کہ اس سے قبل بھی یہ جھوٹے لوگ ٹی او آر سے بھاگ گئے اور جج تبدیل کرا دیئے نواز خاندان نے یہ تاثر دے رکھا تھا کہ ان کے بغیرملک ختم ہو جائے گا لیکن سپریم کورٹ نے آج ان کے بغیر نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے انہوں نے کہا کہ16سال کی عمر میں بچے کا شناختی کارڈ نہیں بنتا جبکہ نواز شریف کے بیٹے کے بیرون ملک اربوں کا کاروبار اور جائیداد بھی موجود تھی شیخ رشید نے کہا کہ اسحاق ڈار نے خزانے میں فنڈ مختص ہونے کے باوجود ہمارا کالج ، شیخ رشید ایکسپریس وے سمیت دیگر منصوبوں کے لئے فنڈ جاری نہیں کئے لیکن اس کے بعد شیخ رشید چوروں لٹیروں کے خلاف ڈٹ گیا اور آج تک پیچھے نہیں ہٹا انہوں نے کہا کہ ہمارا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں ہے ن لیگی بھی ہمارے بھائی ہیں ہماری لڑائی ملک و قوم کی خاطر تھی جس میں فتح سچ کی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں راولپنڈی سے عوامی مسلم لیگ تحریک انصاف کے ساتھ مل کر الیکشن میں حصہ لے گی 13اگست کو جلسہ لیاقت باغ میں ہو گا نواز شریف میرے بارے میں کہتے تھے کہ اسکو اسمبلی میں نہ دیکھوں اللہ بہت بڑا ہے میں نے کہا تھا میاں صاحب میں اسمبلی میں ہوں گا آپ نہیں ہوں گے آج پپو مکمل طور پرفیل ہو چکا ہے ایسی پارٹیاں ہیں جنہوں نے اپوزیشن کا ٹیگ لگایا ہوا تھا وہ ملی ہوئی تھی لیکن اللہ نے شیخ رشید کو عزت دی میں وکیل نہیں تھا لیکن جس کی گردن میں سریا تھا اس سے وزیراعظم ہاوس خالی کرا لیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے بعد یہ ملک بہتر چلے گا حنیف عباسی کے خلاف ثبوت پیش کرینگے عمران خان کے ساتھ ہیں جہانگیر ترین بھی کلیئر ہو گا چوہدری نثارسے پھر کہوں گا آپ نے ٹرین مس کی اب استعفے کی ضرورت نہیںاپنا استعفیٰ پاس ہی رکھو کیونکہ پوری کابینہ ہی فارغ ہو گئی ہے سپریم کورٹ کے فیصلے سے شہباز اور حمزہ بھی دل ہی دل میں خوش ہیں۔
