Monthly Archives: July 2017
جے آئی ٹی سے کہا کہ میں آپ سے سوال کر سکتی ہوں ۔ مریم نواز
مریم نواز کے ساتھ گھر والوں کی گاڑیاں آئیں ، مریم اورنگزیب
پروٹوکول بادشاہت کی نشانی ہے ، عمران خان
ہم اپنی منی ٹریل دے چکے ہیں ، حسین نواز
جے آئی ٹی کی جانب سے مریم نواز کو طلب کیے جانے پر حنیف عباسی آگ بگولا
جے آئی ٹی قطر کے شہزادے کا بیان ریکارڈ کرنے قطر کیوں نہیں جارہی ، آصف کرمانی
آج کے دن جمہوریت پر شب خون ماراگیا تھا ، آصف علی زرداری
فاتح ٹیم کے ساتھ گمنام کر داروںے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھو لئے،ذمہ دار کون
لاہور (ویب ڈیسک ) چیمپئنز ٹرافی کے فاتح اسکواڈ میں شامل کرکٹرز اور آفیشلز کے اعزاز میں وزیر اعظم ہاو¿س میں سجائی جانے والی تقریب میں چند ایسے گمنام کرداروں نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھولیے جن کا براہ راست انگلینڈ میں ہونے والے میگا ایونٹ سے کوئی تعلق ہی نہیں تھا۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق کا نام قبل ازیں فہرست میں شامل نہیں تھا لیکن ان کو ایک کروڑکا چیک ملا، تمغہ حسن کارکردگی کے ساتھ 10لاکھ روپے الگ ملیں گے، پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیا امجد بھٹی،جی ایم انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز سلمان واہلہ سمیت 6 آفیشلز کو 10،10لاکھ روپے اور شیلڈز دی گئیں،ان میں 3سلیکٹرز تووجاہت اللہ واسطی اور وسیم حیدر بھی شامل ہیں، چیف فنانس آفیسربدر ایم خان کو شیلڈ دی گئی۔
یوں تو سوشل میڈیا منیجر عون زیدی سمیت قومی ٹیم کے ساتھ انگلینڈ میں موجود رہنے والے چند افراد کا کرکٹ معاملات سے براہ راست کوئی تعلق نہیں تھا، مگر اسکواڈ کا حصہ ہونے کی وجہ سے ان کیلیے انعامات پر زیادہ اعتراضات سامنے نہیں آئے، سلیکٹرز کا ٹیم کی تشکیل میں کردار بھی سمجھ میں آتا ہے لیکن دیگر آفیشلز کو بلاوجہ نوازے جانے پر سوشل میڈیا پر بڑے دلچسپ تبصرے دیکھنے کو ملے۔
ایک نے لکھا کہ چیمپئنز ٹرافی کے دوران اشتہارات میں کام کرنے والی ماڈلز نے بھی ایوارڈز دینے کا مطالبہ کردیا، دوسرے نے کہا کہ پی سی بی کے چپڑاسی اورچوکیدار کو کیوں نہیں نوازا گیا،ایک صارف نے لکھا کہ ایک زخم بھی کھائے بغیر پی سی بی کے کئی عہدیدار شہیدوں میں نام لکھوانے میں کامیاب ہوگئے۔یاد رہے کہ ایوارڈز وصول کرنے والوں میں حیران کن طور پی ٹی وی کے مبصرین راشدلطیف، محمد وسیم اور ڈاکٹرنعمان نیاز بھی شامل تھے۔
سپہ سالار کی موجودگی میں جدید ترین میزائل کا کامیاب تجربہ
راولپنڈی(ویب ڈیسک) پاکستان نے بیلسٹک میزائل ”نصر“ کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو روایتی اور ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت کا حامل ہے۔فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان نے زمین سے زمین پر کم فاصلے تک مار کرنے والے نئے نصر میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ یہ میزائل زمین میں 60 سے 70 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو مکمل درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے میزائل لانچنگ کا مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ نصر میزائل بھارت کے جنگی نظریے ”کولڈ اسٹارٹ“ ڈاکٹرائن پر ”ٹھنڈا پانی“ انڈیل دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی دفاعی صلاحیت جارح پڑوسی سے امن کی ضمانت ہے، جنگ سے ہر قیمت پر بچنا چاہیے، ہماری دفاعی صلاحیت کا واحد مطلب یہ ہے کہ کوئی ہم سے جنگ کا خیال بھی دل میں نہ لائے، بات چیت کے ذریعے امن کے قیام کے لیے تمام حکومتی کوششوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق نصر میزائل ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور رواں ہفتے پاکستان نے میزائل تجربات کی سلسلے کا کامیاب انعقاد کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی اسٹریٹجک فورس کی آپریشنل تیاریوں کو سراہتے ہوئے جوہری اثاثوں کے موثر کمان اینڈ کنٹرول پر اطمینان کا اظہار کیا۔ صدر ، وزیراعظم ، آرمی چیف، چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، ائر چیف اور نیول چیف نے کامیاب میزائل تجربے پر سائنس دانوں اور انجینئرز کو مبارک باد دی۔

















