پانامہ لیکس میں شامل افراد کے الیکشن لڑنے پر پابندی بارے سب سے بڑی خبر

لوئر دیر (نمائندہ خبریں)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ آمریکہ کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے حزب المجاہدین کے سپریم کمانڈر سید صلاح الدین کو دہشت گرد قرار دینے کی شدید مذمت کرتے ہیں سید صلاح الدین کشمیر ی عوام کے ہیرو اور آزادی کا جنگ لڑ رہے ہے پانامہ لیکس میں صرف میاں نواز شریف کا نام نہیں بلکہ چھ سو سے زائد کرپٹ لوگوں کے نام شامل ہے جماعت اسلامی سب چوروں اور لٹیروں کا احتساب چاہتی ہے الیکشن کمیشن پانامہ لیکس اور آف شور کمپنیوں میں شامل سیاستدانوں کے انتخابات لڑنے پر پابندی عائد کرئے ان خیالات کا اظہار انھوں نے جامع عربیہ علوم اسلامیہ ثمرباغ میں عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے ایم پی اے اعزاز الملک افکاری،نائب امیر ڈاکٹر اقبال خلیل،ضلعی ناظم حاجی محمد رسول خان،ضلعی جنرل سیکرٹری سید مشرف شاہ جان،تحصیل ناظم ہمایون خان،نجم اللہ،قاضی حسین احمد نے بھی خطاب کیا،سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ سینیٹ میں پیش کردہ تجاویز کی روشنی میں شندور چترال اور دیر بالا وپائین کو سی پیک کا متبادل روٹ بنا کر ریلوے ٹریک بچھایا جائے کیونکہ مذکورہ روٹ انڈیا بارڈر سے دور محفوظ راستہ اور وسطی ایشیائی ممالک تک رسائی کا قریبی اور اسان ترین راستہ ہے انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے کرپشن فری پاکستان بنانے کے لئے جدوجہد اور تحریک کا آغاز کردیا ہے جس کے نتیجے میں وزیر اعظم میاں نواز شریف کو احتساب کے کٹہرے میں کھڑا کردیا ہے اگر سپریم کورٹ نے پانامہ لیکس میں نواز شریف کے خلاف فیصلہ دیا تو ملک میں کرپشن کے بڑے راستے بند ہوجائینگے اور کرپشن کم ہونے میں مدد ملے گی انھوں نے کہا کہ ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لئے جماعت اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین احمد نے 1996میں اسلام آباد میں دھرنا دے کر کرپشن خاتمے کے لئے مہم شروع کی تھی انھوں نے کہا کہ قومی خزانہ کو بیدردی سے لوٹنے اور بھاری قرضہ جات لیکر معاف کرانے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے اور ان کو انصاف کے کٹہرے میں لاکھڑا کیا جائے کیونکہ کرپشن اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے انھوں نے مزید کہا کہ حزب المجاہدین کے سپریم کمانڈر سید صلاح الدین نے آمریکہ پر حملہ نہیں کیا ہے بلکہ وہ آزادی کی جنگ لڑے رہے ہیں جیسا کہ ماضی میں نیلسن منڈیلا ،ابرہم لنکن اور قائد اعظم محمد علی جناح نے آزادی کے لئے لڑی تھی انھوں نے کہا کہ بھارت دریائے چناب،راوی پر بند باندھ کر پنجاب کو بنجر اور صحرا میں تبدیل کررہا ہے جبکہ سید صلاح الدین کشمیر میں پاکستان کی بقا اور سلامتی کی جنگ لڑرہا ہے انھوں نے کہا کہ دینی جماعتوں کے اتحاد کے لئے کوششیں اور رابطے جاری ہے انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں شریعت کے نفاذ اور اسلامی انقلاب کے لئے کوششیں کررہی ہے اگر جماعت اسلامی کو حکومت ملی تو سودی نظام کے بجائے زکواة کا نظام نافذ کرینگے اور سرکاری سکولوں میں مفت تعلیم دلائیں گے اور عوام کو پانچ بڑے بیماریوں کینسر،امراض قلب،گردہ،تھیلی سیمیا اور ہیپٹائٹس کے امراض کا مفت علاج معالجہ کی سہولیات عوام کو فراہم کرینگے جبکہ آٹا،چاول،چینی،چائے سمیت روزمرہ کے اشیائے خوردنوش پر سسبڈی دیکر سستا کرینگے جبکہ بے روزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں اور ستر سالہ بوڑھوں کو الاﺅنس دیکر پاکستان کو فلاحی ریاست بنائیں گے ۔

نواز شریف کو ڈار ،شہباز ،نثار پر اعتماد نہیں ،اہم انکشاف سے کھلبلی مچ گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ شریف خاندان کو عمران خان کٹہرے میں کھینچ کر لایا۔ مرد آہن عمران خان نے بڑا کیا۔ یہ کیس اللہ کی طرف سے نکلا ہے۔ ایک داماد کہتا ہے کہ نظریہ پاکستان خطرے میں پڑجائے گا انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کو 13سوالات دیئے ہیں۔ یورپ میں 13کا ہندسہ منحوس سمجھا جاتا ہے یہ حکومت کو ٹکرے گا۔ قطری شہزادہ سیف الرحمان کی تخلیق ہے قطری خط شریف خاندان کے گلے پڑے گا۔ ان کی پوری کوشش تھی کہ جے آئی ٹی ٹوٹ جائے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو پی ٹی آئی سمجھتا ہوں۔ ان کے ساتھ ہوں۔ مسلم لیگ نون سے 30، 35کا بڑا گروپ ٹوٹنے جارہا ہے۔ نوازشریف، اسحاق ڈار، چودھری نثار، شہبازشریف پر اعتماد نہیں کرتے۔ آخری دنوں میں جب ان کی حکمرانی ٹوٹی تھی تو اس وقت بھی نوازشریف حسین نواز پر اعتماد کیا تھا۔ نوازشریف نے جو کہا تھا اپنے بیٹے کے ساتھ مل کر کہا تھا شہبازشریف سمیت کسی کو نہیں پتہ تھا اب اگر کچھ ہونے جارہا ہے تو نوازشریف کے فیصلے کا خود انہیں یا ان کے بیٹیوں یا بیٹی کو پتہ ہے۔

آرمی چیف کا ”چیمپئنز“ کیلئے ایسا تحفہ کہ ساری زندگی یاد رکھیں گے

راولپنڈی(بیورو رپورٹ)چیمپئنز ٹرافی کی فاتح پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی میزبانی میں استقبالیہ تقریب آرمی ہاو¿س میں سجائی گئی جس میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ٹرافی کے ہمراہ شریک ہوئے، دیگر پلیئرز اور آفیشلز کے علاوہ چیرمین پی سی بی شہریار خان بھی موجود تھے، چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو شکست فاش دینے والی قومی ٹیم کو آرمی چیف نے مبارکباد دیتے ہوئے عمرہ پر بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔

پی پی کا یوم سیاہ ،ملک بھر میں ریلیاں ،جئے بھٹو کے نعرے لگائے گئے

لاہور(آن لائن )پاکستان پیپلزپارٹی کی کال پر صوبائی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں یوم سیاہ منایا گیا پانچ جولائی 1977ءکو پاکستان پیپلز پارٹی منتخب حکومت کا تختہ الٹنے کیخلاف پاکستان پیپلزپارٹی ہر سال پانچ جولائی کو یوم سیاہ کے طور پرمناتی ہے اس سلسلے میں پاکستان پیپلزپارٹی لاہور کے زیر اہتمام ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی پیپلزپارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمان چن کی قیادت میں نکالی جانے والی ریلی ناصر باغ لاہور سے روانہ ہوئی جو جی پی او چوک،ریگل چوک سے گزرتی ہوئی چیئرنگ کراس پہنچی ریلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی جس میں خواتین کارکنوں کی بڑی تعداد شامل تھی ریلی میں پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی صدر ثمینہ گھرکی ،رکن صوبائی اسمبلی فائز ہ ملک،سرگرم کارکن شبنم کلاشنکوف،شاہدہ جبیں ،نرگس اعوان سمیت دیگر پارٹی رہنماﺅں نے شرکت کی ریلی کے شرکاءخواتین نے پیپلزپارٹی کے جھنڈے کے رنگوں پر مبنی ڈوپٹے اوڑھ رکھے تھے جبکہ مرد پارٹی رہنماﺅں وکارکنوں نے بازﺅں پرسیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد ناصر باغ میں وقت سے پہلے ہی اکھٹے ہونا شرو ع ہوگئی اس موقع پر پارٹی کارکنان جیئے بھٹو ،جیئے بینظیراورگو نواز گو کے نعرے لگاتے رہے ریلی کے شرکاءنے ہاتھوں میں پلے کارڈ ،بینرز ، پارٹی پرچم اور پارٹی رہنماﺅں کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔

مریم جے آئی ٹی پیشی کی 9دلچسپ باتیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مریم نوازکی پانامہ لیکس کی جےآئی ٹی کے سامنےپیشی کی کچھ خاص باتیں مندرجہ ذیل ہیں،وزیراعظم کی بیٹی مریم نوازجے آئی ٹی سے ملاقات کے بعدبغیرلکھے میڈیا کے سامنے بات کی۔ان کی تقریر میں ان کا اعتماد دیکھنے سے تعلق رکھتاتھا۔انھوں نے میڈیاکوبتایاکہ جب جےآئی ٹی نے ان سے سوالات پوچھ لئے تو انھوں نے بھی ایک سوال کیا۔ان کا سوال یہ تھاکہ ہم پر کیا الزام ہے۔ ان کے بقول ،اس سوال کا جےآئی ٹی کےپاس کوئی جواب نہیں تھا۔انھوں نے کئی باریہ کہاکہ جےآئی ٹی کے پاس ان کے یاان کےخاندان کےخلاف کوئی ثبوت نہیں۔ ان کا کہناتھاکہ جب کرپشن کی تحقیقات ہوتی ہیں تو پہلے ثبوت پیش کئے جاتے ہیں اور جن کے خلاف یہ تحقیقات ہورہی ہوتی ہیں، ان کی آگاہ کیاجاتاہے،مگر اس معاملے میں ایسا نہیں ہوا۔مریم نوازنےبتایاکہ وہ اس لیے جےآئی ٹی کےبلائےجانے پر پیش ہوئیں کیوں کہ ان کو بلوایاگیاتھا، حالانکہ ان کا نام سپریم کورٹ کی 20 اپریل والے فیصلے میں نہیں تھا اور انھیں کسی بھی مبینہ غلط کام سے کلئیر کیاجاچکاتھا۔مریم نے میڈیا کو بتایاکہ وہ بطور قوم کی بیٹی ا ور وزیراعظم نوازشریف کی بیٹی یہاں آئیں۔ ان کے والد نے ہمیشہ انھیں حق کےلیے کھڑاہوناسکھایا۔انھوں نے تنقید کی کہ صرف ایک خاندان کے خلاف پاناما پیپرزسے متعلق تحقیقات ہوئیں۔انھوں نے براہ راست نام لیے بغیر عمران خان اور جہانگیرترین کی جانب اشارہ کیاکہ اور لوگوں کےبھی پانامہ پیپرزمیں آئے مگر ان کے خلاف کوئی تحقیقات نہیں ہوئیں۔انھوں نے کئی بار میڈیا نمائندوں کو کہاکہ انھیں بات مکمل کرنے دی جائے اور سوال پوچھنےسے گریز کیا جائے ۔اس موقع پر وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے بھی انھیں سوالات لینے سے منع کردیا۔انھوں نے اپنی پریس کانفرنس کے آخرمیں سخت لہجے میں کہاکہ اگر مخالفین باز نہیں آئےتو نوازشریف چوتھی اور پانچویں بار بھی انتخابات جیت کراقتدار میں آجائیں گے۔پریس کانفرنس کے اختتام پر انھوں نےکوئی سوال نہیں لیااوروہاں سے چلی گئیں۔تاہم اس موقع پر ان کے بھائی حسین نوازنے میڈیاسے مختصر بات کی مگر وہاں موجود رپورٹرزکوان کی گفتگومیں بظاہرکوئی دلچسپی دکھائی نہیں دی۔

”بھتہ نہ دیا تو ایڈز کا انجکشن لگا دیا جائے گا “خوفناک خبر نے تھر تھلی مچا دی

لاہور (خصوصی رپورٹ) ملک بھر میں بھتہ نہ دینےوالے افراد کو ”ایڈز جراثیم کا متاثرہ ٹیکہ “ لگانے کا انکشاف ہوا ہے ، خفیہ ادارے کی جانب سے اعلیٰ حکومتی حکام کو بھجوائی گئی رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ کالعدم تنظیم نے لاہور، جہلم، گوجرانوالہ، اسلام آباد، راولپنڈی اور دیگر شہروں سے تاجروں، ٹرانسپورٹرز کو فون پر لاکھوں روپے بھتہ وصولی کی کالیںکیں۔ بھتہ نہ دینے پر سنگین دھمکیاں دیگئیں، ڈیفنس ، نواں کوٹ، اقبال ٹاﺅن، لوئر مال و دیگر تھانوں میں ٹرانسپورٹرز اور تاجروں کو بھتہ خوروں کی دھمکیوں کے باوجود مقدمات درج نہیں کیے گئے۔ باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ بھتہ خوروں کی پولیس اور خفیہ اداروں نے کالیں ٹریس کیں لیکن کالعدم تنظیم کا کوئی بھی اہم ملزم گرفتار نہ ہوسکا۔ ذرائع کا کہناہے کہ کچھ عرصہ قبل ہی دبئی پلٹ رضوان کو کار سوار نامعلوم افراد نے اغوا کرکے لاکھوں روپے بھتہ کا مطالبہ کیا اور نہ دینے پر ایڈز کا ٹیکہ لگانے کی دھمکیاں دیں۔ رضوان نے ایڈز کے خوف سے بھتہ خوروں کو لاکھوں روپے دے کر جان چھڑائی، واقعہ کے بعد رضوان نے سمن آباد تھانے ڈی ایس پی کو تحریری درخواست دی اور سارا واقعہ بیان کیا۔ موبائل کالیں ٹریس ی گئیں لیکن سمیں جعلی تھیں، اس حوالے سے خفیہ اداروں نے ایک رپورٹ بھی تیار کی کہ کراچی کے ایک معروف بزنس مین کو کالعدم تنظیم نے اغوا کیا بھتہ لینے کے باوجود ملزمان نے اس بزنس مین کو ایڈز کا ٹیکہ لگایا اور اس کے بنگلے کے باہر پھینک کر فرار ہو گئے۔ ڈیفنس کے رہائشی ایک تاجر کو کالعدم تنظیم کے کارکنان نے اغوا کیا بھتہ نہ دینے پر ایڈز کا ٹیکہ لگایا تاجر کے اہل خانہ نے نہر کے قریب ہسپتال سے خفیہ طور پر علاج کروایا اور لاہور کے ایک ماہر سکن پروفیسر سے بھی چیک کرواتا رہا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ متعددتاجروں، ٹرانسپورٹرز نے کالعدم تنظیم کو لاکھوں روپے بھتہ دیا اور کالعدم تنظیم کی دھمکی کہ پولیس سے بتانے پر ایڈز کا ٹیکہ لگنے کے خوف سے پولیس کو بھی واقعہ بتانے سے گریز کیا۔ ذرائع کے مطابق اس حوالہ سے پنجاب حکومت کی اعلیٰ شخصیت نے آئی جی پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

دھیمے لہجے میں گفتگو ،کارکنوں کا رول ماڈل ،بوجھئے تو کون؟

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے پانامہ کیس کی تحقیقات کے لئے قائم جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد جذباتی ہوئے بغیر دھیمے لہجے اور پروقار انداز میں مدلل ‘ مفصل ‘ مدبرانہ اور منجھے ہوئے سیاستدان کی طرح گفتگو کرکے نہ صرف مخالفین کو خاموش کرادیا بلکہ اپنی پارٹی کے رہنماﺅں اور کارکنوںکے لئے بھی رول ماڈل بن گئیں‘ مریم نواز جے آئی ٹی میں پیشی سے قبل جتنی پراعتماد تھیں واپسی پر وہ اس سے بھی زیادہ پراعتماد اور خوشگوار موڈ میں نظر آئیں‘ ان کی شخصیت اس بات کی عکاسی کررہی تھی کہ جے آئی ٹی ارکان کے سوالوں کے جواب دے کر وہ نہ صرف اپنے مخالفین کو زیر کرچکی ہیں بلکہ اپنی پارٹی کارکنوں کا مورال بھی بلند کردیا ہے‘ مریم نواز اعلیٰ اختیاراتی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے والی ملک کی واحد خاتون بن گئی ہیں۔ بدھ کو وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز جے آئی ٹی میں پیشی کے لئے آئیں تو جوڈیشل اکیڈمی کے مرکزی گیٹ پر گاڑی سے اترتے ہی وہ انتہائی پراعتماد تھیں اور خوشگوار انداز میں میڈیا کے کیمروں کی طرف دیکھ کر ہاتھ ہلایا۔ مریم نواز کے ہمراہ ان کے خاوند کیپٹن (ر) صفدر ‘ بھائی حسین نواز اور حسن نواز ‘ بیٹی اور وزیر مملکت مریم اورنگزیب اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی تھے۔ مریم نواز جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد جب باہر آئیں تو وہ میڈیا سے بات چیت کرنے کے لئے ڈائس پر وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اپنی بیٹی اور بھائیوں کے ہمراہ آئیں۔ مریم نواز کے پاس لکھی ہوئی تقریر یا نوٹس نہیں تھے انہوں نے میڈیا سے زبانی اور فی البدیع بات چیت کی۔ انہوں نے پروقار انداز میں انتہائی مدلل اور مدبرانہ گفتگو کی۔ وہ اپنی گفتگو میں سیاسی مخالفین کو بھی واضح پیغامات دیتی رہیں۔ اپنے خاندان کا دفاع کیا ۔ جے آئی ٹی کو بھی پیغام دیا‘ آئندہ کا سیاسی لائحہ عمل بھی بتایا اور تاریخ کے حوالے بھی دیئے۔ اپنے کارکنان اور قوم کو بھی پیغام دیا مجموعی طور پر ان کی گفتگو ایک منجھے ہوئے سیاستدان کی تھی جو دانشمندی کا مجموعہ تھی۔ مریم نواز شریف خاندان اور مسلم لیگ (ن) کی واحد شخصیت اور رہنما ہیں جنہوں نے جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد انتہائی پراعتماد انداز میں مفصل گفتگو کی اور سیاسی مخالفین پر خوبصورت انداز میں تیر برسائے اور انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔ حسین نواز ‘ حسن نواز اور دیگر لوگ جو جے آئی ٹی میں پیشی کے لئے آتے رہے اور میڈیا سے گفتگو کرتے رہے مریم نواز کی گفتگو ان سب سے کہیں زیادہ مدبرانہ اور مدلل تھی۔ اگرچہ مریم نواز نے میڈیا کے نمائندوں کے سوالوں کے جواب نہیں دیئے تاہم ان کی بات چیت میں ہی بے شمار سوالوں کے جواب موجود تھے۔ جب انہوں نے اپنی بات چیت مکمل کرلی اور واپسی کے لئے روانہ ہونے لگیں تو حسین نواز ڈائس پر آگئے اور انہوں نے منی ٹریل سے متعلق سوال کا جواب دیا اور کہا کہ ہم نے تو بہت پہلے منی ٹریل دے دی ہے وہ لوگ جن کی منی ٹریل پاکستان کے اندر ہے وہ ابھی تک یہ ٹریل نہیں دے سکے۔ اس موقع پر مریم نواز نے جوڈیشل اکیڈمی کے باہر آنے والے کارکنان کا شکریہ ادا کیا اور واپسی پر بھی کارکنان کی طرف دیکھ کر ہاتھ ہلایا۔

4نئے وزرا ءکی شمولیت ،فیصلہ ہو گیا

لاہور (خصوصی رپورٹ) پیپلزپارٹی کے مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کابینہ میں پیپلزپارٹی میں 4نئے وزراءکو شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس میں پہلا نام شرجیل میمن کا ہو گا۔ سندھ کے اندر نئے احساب قانون لانے کے بعد شرجیل میمن کو وزارت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شرجیل میمن کے ساتھ ساتھ تین پیپلزپارٹی کے مزید رہنما جن میں ایک خاتون رکن اسمبلی ھی شامل ہیں ان کو بھی وزارت دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق شرجیل میمن اور دیگر تین افراد کو وزارت دینے کا اصل مقصد کیسوں میں گرفتاریوں سے بچانے کے ساتھ ساتھ آئندہ نئے آرڈیننس کے تحت ان کو کلیئر کروانا بھی ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی بیٹیوں آصفہ بھٹو اور بختاور بھٹو کو بھی سیاست میں بھرپور شرکت کیلئے غوروخوض شروع۔ صنم بھٹو کو آصفہ اور بختاور کی سیاسی تربیت کی ڈیوٹی دے دی گئی۔ دونوں کو سیاست میں لانے کا مقصد پیپلزپارٹی کی گرتی ہوئی ساکھ کو مضبوط کرنا اور آمدہ الیکشن میں کامیابی ہے۔
پی پی فیصلہ

جوان میں افراد میں فالج کی بڑی وجہ ،دیکھیں تفصیلی خبر

ڈاکٹر نوشین عمران
کہا جاتا تھا کہ فالج ہمیشہ بڑھاپے میں ہوتا ہے‘ لیکن پچھلے کئی سالوں سے نسبتاً جوان افراد میں بھی فالج کا حملہ دیکھا جا رہا ہے۔ امریکہ جیسے ترقی یافتہ ملک میں ہر ایک منٹ کے دوران کسی ایک شخص پر فالج کا حملہ ہوتا ہے۔ ان میں ہر چوتھا شخص 60 سال سے کم عمر کا ہوتا ہے جبکہ ہر پندرواں شخص 45 سال کی عمر سے کم ہوتا ہے۔ یہ اعدادوشمار پچھلے پانچ سے دس سال کے ہیں۔ بدقسمتی سے فالج کے بعد انسانی معذوری اور بعض اوقات موت بھی ہو سکتی ہے۔ شکاگوکی یونیورسٹی کی ایک تحقیقی رپورٹ کے مطابق پندرہ بیس سال پہلے تک نفسیاتی امراض یا مسلسل ذہنی دباﺅ کو کبھی مرض یا بیماری نہیں سمجھا گیا‘ لیکن چند سالوں کے تجربات نے ثابت کیا ہے کہ ذہنی تناﺅ‘ مسلسل پریشانی‘ نفسیاتی امراض صرف دماغ پر ہی اثر نہیں کرتے بلکہ ان کے باعث جسمانی کیمیکل اور ہارمونز بھی بے قابو اور غیرمتوازن ہو جاتے ہیں۔ اعصابی نظام میں پیغام رسانی اور سگنل بھیجنے اور ردعمل کا کام سست ہو جاتا ہے ایسے میں جسم کے کئی اعضاءاور جسمانی نظام متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتے۔ تحقیق کے مطابق جوان افراد میں ہونے والے فالج کی چند اہم وجوہات ہو سکتی ہیں۔
طبی سائنس اور رپورٹس بتائیں گی کہ فالج والے مریضوں کی اکثریت کو ذیابیطس‘ ہائی بلڈ پریشر یا دل کے امراض کا سامنا تھا‘ لیکن مریض بتائے گا کہ وہ کافی عرصہ سے ذہنی تناﺅ‘ پریشانی یا ڈپریشن میں مبتلا تھا۔ سٹریس اور تناﺅ کو کنٹرول نہ کیا جائے تو بلڈپریشر بڑھ جاتا ہے اور خون گاڑھا ہونے لگتا ہے۔ خون کے پلیٹلٹس میں جمنے یا چپک کر ایک لوتھڑا بنانے کا رسک بڑھنے لگتا ہے۔ ایسی صورت میں کسی بھی وقت شریان میں خون کا لوتھڑا بن سکتا ہے جو شدید ہارٹ اٹیک یا فالج کی وجہ بن جاتا ہے۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ غصہ والے‘ جارحیت پسند‘ لڑنے جھگڑنے والے افراد کے گردن میں موجود ”کیروئڈ آرٹری“ (ایک بڑی شریان جو دل سے دماغ تک خون لے جاتی ہے) دوسرے افراد کی نسبت موٹی اور سخت ہو جاتی ہے۔ اگرچہ اس میں کئی سال لگتے ہیں لیکن ان کے موٹے یا سخت ہونے کی وجہ سے ان کا اندرونی حجم کم ہو جاتا ہے اور یہ اندر سے تنگ ہو جاتی ہیں جس سے دماغ تک خون کا بہاﺅ کم ہو جاتا ہے۔ یوں دماغ کو آکسیجن کی فراہمی بھی کم ہو جاتی ہے اور کسی بھی وقت معمولی یا شدید نوعیت کا فالج ہو سکتا ہے۔
تنہائی‘ پریشانی‘ ڈپریشن کی کیفیت اگر بہت عرصہ رہے تو جسم میں اسٹریس ہارمون کارٹیزول بھی بڑھ جاتا ہے جو آگے چل کر فالج‘ ہائی بلڈ پریشر یا دل کے امراض کی وجہ بنتا ہے۔ غذا میں بے احتیاطی‘ فاسٹ فوڈ اور کولڈ ڈرنگ کا بے تحاشہ استعمال‘ موٹاپا‘ ورزش کی کمی جیسے حالات خون کی نالیوں پر دباﺅ ڈالتے ہیں اور خون کی گردش کو کم کرتے ہیں جو فالج اور دل کے دورے کی اہم وجہ بن سکتے ہیں۔
٭٭٭