میرا کا شادی کے بعد شوبزکی دنیاکو خیرباد کہنے کا فیصلہ

لاہور(شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ وہ اگلے ماہ اگست میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو رہی ہیں، جس کے بعد وہ شوبز کو خیر آباد کہہ دیں گی۔نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں معروف لولی اور بالی ووڈ اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ وہ اگلے ماہ بائیس اگست کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی، جب کہ پانچ اگست کو لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ان کی مہندی اور دعوت ولیمہ نومبر میں ہوگا۔اداکارہ میرا کا مزید کہنا تھا کہ اب میں پاکستان کی مہمان ہوں اور شادی کے بعد بیرون ملک امریکہ منتقل ہوجاو¿ں گی اور شادی کے بعد شوبز کو خیر آباد کہہ دوں گی۔میرا کے مطابق دلہا فیملی فرینڈ ہیں، جب کہ ان کا تعلق شوبز کی دنیا سے نہیں، میرا کی یہ ارینج میرج ہے، جس پر میرا اور اہل خانہ بہت خوش ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ شادی کی تیاریاں زور اور شور سے جاری ہیں، جب کہ میرا کا عروسی جوڑا فیشن ڈیزائنربی جی تیار کریں گی، جو قیمتی اور روایتی سرخ رنگ کا ہوگا۔

فلم کی کامیابی کےلئے کسی سپر سٹار کی ضرورت نہیں

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ انہیں اپنی فلم کی کامیابی کے لئے کسی سپر سٹار کی ضرورت نہیں ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ انہیں باکس آفس پر اپنی فلم کی کامیابی کے لئے کسی سپر سٹار کی ضرورت نہیں ہے۔
بلکہ فلم کی کامیابی کے لئے اچھے سکرپٹ اور ساتھی اداکار کی ضرورت ہوتی ہے۔

سلمان خان‘شاہ رخ کیساتھ فلم میں جلوہ گر ہوں گے

ممبئی(شوبزڈیسک) بالی وڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان اپنے دوست اور ساتھی اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ ان کی فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔بالی وڈ کے تینوں خانز میں خاصی دوستی نظر آتی ہے جب کہ خاص طورپر سلمان اور شاہ رخ ایک دوسرے کے کافی قریب ہیں اور دونوں اداکاروں نے کئی مرتبہ باکس آفس پر تصادم سے بچنے کے لیے اپنی فلموں کی نمائش بھی آگے بڑھائی ہے۔سلمان خان کی حال میں ریلیز ہونے والی فلم ”ٹیوب لائٹ “ میں شاہ رخ خان مختصر کردار میں نظر آئے تھے جس کے بعد اب سلو میاں نے بھی اپنے دوست شاہ رخ کی فلم میں جلوہ گر ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارت کےخلاف واحد ٹی ٹوئنٹی کےلئے گیل ویسٹ انڈین سکواڈ میں شامل

جمیکا (این این آئی) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سلیکٹرز نے بھارت کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی میچ کےلئے جارح مزاج بلے باز کرس گیل کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔ کرس گیل اور کرکٹ بورڈ کے درمیان مالی معاملات پر تنازع چلا آرہا تھا جس کی وجہ سے گیل قومی ٹیم کی نمائندگی نہیں کر رہے تھے۔ تاہم سلیکٹرز نے ایک مرتبہ پھر کرس گیل پر اعتماد کرتے ہوئے انہیں بھارت کے خلاف 9 جولائی کو کھیلے جانے والے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ کےلئے طلب کرلیا ۔بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی میچ کنگسٹن کے سبینا پارک اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس کے لئے لینڈل سیمنز کی جگہ کرس گیل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔کرس گیل نے آخری مرتبہ 2016 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ کے خلاف ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی تھی جس کے بعد سے وہ ٹیم سے باہر ہیں۔ٹی ٹوئنٹی طرز کی کرکٹ میں کرس گیل ویسٹ انڈیز کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں جنہوں نے 2 سنچریوں کی بدولت 35اعشاریہ32 کی اوسط سے 1519 رنز بنائے ہیں جبکہ ان کا اسٹرائیک ریٹ 145اعشاریہ49 ہے۔ویسٹ انڈیز کرکٹ کے چیئرمین سلیکٹرز کارٹنی براﺅن کا کہنا ہے کہ کرس گیل کو ایک مرتبہ پھر ٹیم میں شامل ہونے پر انہیں خوش آمدید کہتے ہیں اور ان کی شمولیت سے ویسٹ انڈیز کے ٹاپ آرڈر کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔بھارت کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی کے لئے ویسٹ انڈیز کا 13 رکنی اسکواڈ کپتان کارلوس بریتھ ویٹ، سیمول بدری، کرس گیل، رونس فورڈ بیٹن، ایون لیوس، جیسن محمد، سنیل نارائن، کیرون پولارڈ، رومین پاویل، مارلن سیموئلز، جیروم ٹیلر، چیڈوک والٹن اور کیسرک ولیم پر مشتمل ہے۔

ویمنزورلڈکپ میں پاکستان کولگاتارچوتھی شکست کاسامنا

لیسسٹر(سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی ویمنزورلڈکپ میں دفاعی چمپئن آسٹریلیا نے پاکستان کو باآسانی 159 رنز سے مات دیدی۔یہ ثناءمیرالیون کی میگا ایونٹ میں مسلسل چوتھی شکست ہے ۔ لیسسٹرمیں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے8وکٹوں کے نقصان پر290رنزبنائے۔ایلزی پیری نے66رنزکی اننگز کھیلی۔ثناءمیرنے3کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی۔جواب میں پاکستانی ٹیم مقررہ 50اوورزمیں131رنزبناکرآﺅٹ ہوگئی۔ثناءمیر 45 رنز کیساتھ نمایاں رہیں۔کرسٹن بیمزاورایشلیگ گارڈنر نے 3،3وکٹیں حاصل کیں۔

رمیز کی ٹیسٹ کرکٹ میں جدت لانے کیلئے منفرد تجویز

لاہور (نیوزایجنسیاں)سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم رمیزراجا نے آئی سی سی کو تجویز دی ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کو صرف 2ماہ کے لیے مخصوص کردیا جائے ۔رمیز راجا لارڈزمیں ایم سی سی ورلڈکرکٹ کمیٹی کی اجلاس میں شرکت کرنے کے بعد میڈیاسے گفتگو کررہے تھے۔اس دوران ان کا کہنا تھا کہ ان2ماہ کے دوران سواءٹیسٹ کرکٹ کے ہرطرح کی کرکٹ روک دینی چاہیے۔رمیز راجہ نے مزید کہا کہ 2مہینے ٹیسٹ کرکٹ کے لیے مخصوص کر نے سے بہترین کھلاڑی ٹیسٹ کرکٹ کے لیے دستیاب ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں شائقین کی دلچسپی اسی طرح برقراررکھی جاسکتی ہے، جیسے انگلینڈمیں شائقین کی ٹیسٹ کرکٹ میں دلچسپی برقرارہے۔ایشیامیں شائقین کی ٹیسٹ کرکٹ میں دلچسپی کم ہوتی جارہی ہے اور دلچسپی کم ہونےکی وجہ میچزکی خراب شیڈولنگ ہے۔واضح رہے کہ رمیز راجہ، رکی پونٹنگ، برینڈن مک کولم، سارو گنگولی اور کمار سنگا کارا جیسے کھلاڑیوں پر مشتمل ایم سی سی ورلڈ کرکٹ کمیٹی طویل دورانیہ کی اس کرکٹ میں مزید دلچسپی پیدا کرنے کے لیے ٹیسٹ میچوں کے دورانیے کو 5 دن سے کم کر کے 4 دن تک کرنے کی تجویز کی بھی مخالفت کر چکی ہے۔اس کمیٹی کے چیئرمین مائیک بریرلے کا کہنا تھا کہ گذشتہ اجلاس کے دوران کچھ کمیٹی ارکان 4 روزہ ٹیسٹ میچ کرانے کے حق میں تھے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ گذشتہ برس تقریباً تمام ہی ٹیسٹ مقابلوں کا نتیجہ آخری دن آیا تھا، لہٰذا کمیٹی چاہتی ہے کہ ٹیسٹ میچ کا دورانیہ 5 دن ہی رہنا چاہیے۔

ہاکی فیڈریشن کو جان کے لالے پڑگئے

لندن(نیوزایجنسیاں)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر کوچز کو برطرف کیا تو فیڈریشن کی اپنی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان اٹھیں گے ¾ ٹیم مینجمنٹ خود مستعفی ہونے کی خواہش مند ہے۔لندن میں ہونے والی ہاکی ورلڈ لیگ میں پاکستان ہاکی ٹیم نے ناقص ترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ قومی ٹیم نے دس ٹیموں کے ایونٹ میں ساتویں پوزیشن حاصل کی اور ورلڈ کپ کے لیئے کوالیفائی کرنے کا براہ راست موقع بھی گنوا دیا۔ہاکی ٹیم کی ناقص ترین کارکردگی کی وجہ سے فیڈریشن اور ٹیم انتظامیہ کو سخت تنقید کا سامنا ہے اور فیڈریشن پر تبدیلیوں کے لیئے دباو بڑھنے لگا ۔ذرائع کے مطابق فیڈریشن خواہش مند ہے کہ ٹیم انتظامیہ خود مستعفی ہو جائے تاکہ فیڈریشن کو برطرف کرنے کا موقع نہ ملے ¾اگر برطرف کیا گیا تو فیڈریشن پر اس کی اپنی کارکردگی کی وجہ سے کئی سوالات اٹھیں گے۔دوسری جانب فیڈریشن کچھ سینئر کھلاڑیوں کو بھی واپس لانا چاہتی ہے تاہم سینئر کھلاڑی موجودہ کوچز کے ساتھ کام کرنے لیے رضا مند نہیں۔دوسری جانب پی ایچ ایف کی سلیکشن کمیٹی کے رکن اولمپئن وسیم فیروز نے کہاکہ لندن میں منعقدہ عالمی کپ کے کوالیفائنگ رانڈ میں پاکستان ہاکی ٹیم کی ناقص کارکردگی ذمے دار ٹیم مینجمنٹ ہے، منیجر حنیف خان اور کوچ خواجہ جنید کو اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے فوری طور عہدوں سے استعفی دے دینا چاہیے۔وسیم فیروز نے عالمی کپ میں پاکستان کی رسائی کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ اپنی ذمے داری پوری کرنے والی پی ایچ ایف اور سلیکشن کمیٹی کے مستعفی ہونے کا کوئی جواز نہیں۔ قومی ہاکی ٹیم کے لیے ماضی میں گراں قدر خدمات انجام دینے والے قومی سلیکٹر نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی کپ کے کوالیفائنگ راﺅنڈ میں پاکستان کی ناقص پر فارمنس کی تمام تر ذمے داری ٹیم مینجمنٹ پر عائد ہوتی ہے، ایونٹ مین ٹیم کے منیجر اولمپئن حنیف خان اور کوچ اولمپئن خواجہ جنید نتائج دینے میں ناکام رہے، مناسب گیم پلان ترتیب نہیں دیاگیا جبکہ نئے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع بھی نہیں دیے گئے۔اولمپئن نے کہا کہ ایونٹ سے قبل قومی تربیتی کیمپ میں صرف 21 کھلاڑیوں کو طلب کیا گیا جبکہ عام طور پر کسی بھی ایونٹ کے لیے ٹرائلز میں25 سے 26 کھلاڑیوں کورکھا جاتا ہے، راشد، رضوان، توثیق، عمران بٹ جیسے سینئرکھلاڑی لیگ کھیلنے چلے گئے ۔وسیم فیروز نے الزام عائدکیاکہ حنیف خان اورخواجہ جنید ٹیم کی تشکیل اور دیگر معاملات میں اپنی من مانیاں کرتے رہے، یہ ہی وجہ ہے کہ اولمپئن قمرابراہیم ابتدا ہی میں دستبردار ہوگئے، قومی کپتان حسیم خان نے خود اعتراف کیا ہے کہ قومی اسکواڈ کے کھلاڑیوں میں جان نہیں تھی، کھلاڑیوں کی فٹنس پر کام کرنا ٹیم سلیکشن کمیٹی نہیں بلکہ ٹیم مینجمنٹ کی ذمے داری تھی جو اس نے پوری نہ کی اور پاکستان کو آخری نمبروں پر جانا پڑا، انھوں نے کہا کہ اب ذمے داروں کے گھر جانے کا وقت آگیا ہے، ایک سوال کے جواب میں وسیم فیروز نے کہا کہ تیکنیکی طور پر پاکستان عالمی کپ میں کھیلنے حق پاچکاہے، یہ پی ایچ ایف اورسلیکشن کمیٹی کی کامیابی ہے، ہم اپنے عہدوں سے مستعفی ہونے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔دوسری جانب لاہور میں سابق اولمپئن پرائیڈ آف پرفارمنس دانش کلیم نے بھی فوری طور پر ٹیم مینجمنٹ کو برطرف کرنے کا مطالبہ کر دیا، ان کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اگر ٹیم مینجمنٹ اور شکست کے ذمہ داروں کے خلاف کوئی ایکشن نہ لیا تو سڑکوں پر نکل کر ہاکی کو بچانے کے لیے سب کو متحرک کرینگے۔

نامور اخبار نویس ،دبنگ صحافی ضیا شاہد کی کتاب ”پاکستان کیخلاف سازش ‘ ‘کی تقریب رونمائی جمعتہ المبارک آواری ہوٹل کراچی میں ہوگی

کراچی (خصوصی رپورٹ) 7جولائی 2017بروز جمعة المبارک کی شام آواری ٹاور کراچی میں ضیا شاہد کی کتاب پاکستان کے خلاف سازش کی تقریب رونمائی منعقد ہوگی جس میں نمایاں صحافیوں کے علاوہ قلمکار بھی شرکت کریں گے۔

سی پی این ای کا اجلاس کل ،شریف فاروق کی یاد میں تعزیتی ریفرنس بھی ہو گا

کراچی (خصوصی رپورٹ) کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز کی سٹینڈنگ کمیٹی کا اجلاس کل بروز جمعة یڈکوارٹرز کراچی میں زیر صدارت چیئرمین ضیا شاہد منعقد ہوگا۔ تمام ممبران اس اجلاس میں اپنی شمولیت کو یقینی بنائیں اجلاس کے بعد سہ پہر 3بجے سینئر صحافی ممبر سی پی این ای شریف فاروق مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس ہوگا۔

”جمہوریت کو ڈی ریل کیا تو اعلان جنگ کر دیں گے“

کوئٹہ(ای این این) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی چیئرمین رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک میںپھر سے جمہوریت کیخلاف سازشیں عروج پر ہیں، احتساب کے نام پر جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی کوشش کی گئی تواعلان جنگ کردینگے،ہماری پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے ،کسی نے اب پاکستان کےخلاف سازش کی تو ان کی آنکھےں نکال دینگے۔ان خےالات کا اظہار انہوں نے ضمنی الےکشن کے سلسلے مےں پشتون باغ مےں حاجی فتح خان کے گھر مےں منعقد جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کےا، جلسے سے حلقہ اےن اے260کے امےدوار حاجی جمال ترہ کئی اور دےگر نے بھی خطاب کےا، محمود خان اچکزئی نے کہاکہ انہوں نے کہاکہ اس وقت جمہورےت کےخلاف جو سازشیں جاری ہےں اس مےں جوبھی شخص ملوثہے میں اس کا نام نہےں لینا چاہتا لےکن جمہورےت کو ری ڈےل کرنے کی کوشش کی گئی تو ان قوتوں کےخلاف ہمےں اعلان جنگ کرےنگے۔انہوں نے کہا کہ آج جلسہ عام مےں کسی پر بلاجواز تنقےد کرےنگے اور نہ ہی غلط بےانی کا سہارالےنگے بلکہ جو کچھ ہمارے سامنے ہےں ان کو بےان کرےنگے پارٹی کے بانی خان شہےد عبدالصمد خان اچکزئی نے پارٹی بنائی اور پشتون قوم کو اےک پہچان دےا اگر چہ اس زمانے مےں تعداد کمی تھی لےکن جس انداز سے انہوں نے کامےابی حاصل کی آج ہم ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے وطن کا دفاع کررہے ہےں انہوں نے کہاکہ اس وقت ہمارے آکابرےن نے خدشات کا اظہار کےا کہ اگر ون ےونٹ ٹوٹ گےا تو اس مےں مظلوم اقوام کا نقصان ہوگا ےہی ہوا کہ ون ےونٹ کے بعد خان عبدالصمد خان،باچاخان اور دےگر آکابرےن جےلوں کے سلاخوں تک پہنچ گئے انہوں نے کہاکہ اس وطن کی بہتری اور پشتونوں کی بہتری خان شہےد نے باچاخان کے ساتھ دےا لےکن بعد مےں اس شرط پر دونوں الگ کہ خان شہےد نے باچاخان پر واضح کےا کہ پشتون قوم کو تقسےم نہےں کرےنگے ےا تو اپنے ساتھ ملا¶ ےا پھر بلوچ قوم کے برابر لائے لےکن باچاخان نے ساتھ نہےں دےا پھر خان شہےد نے اپنا راستہ الگ کردےا انہوں نے کہاکہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اگر کسی وطن مےں چالےس سال لوگ رقص اور گانے گائےنگے تو حکمران ان کو توجہ دےنگے لےکن پشتون قوم چالےس سال سے شہےد ہورہے ہےں ہمارے وطنوں پر قبضے جاری ہے ہمارے بھائی بلوچ قوم کے کچھ لوگ ہمارے خلا ف بلاجواز تنقےد کرتے ہےں اور اپنے وطن کوئٹہ مےں ہمےں مہمان قراردےتے ہےں لےکن آج اس جلسے کی توسط سے مےں اعلان کرتا ہوں کہ ہم اپنا وطن حاصل کرنے کےلئے کوئی کمپرومائز کرےنگے اور نہ ہی اس پر خاموش بےٹھےں گے انہوں نے کہاکہ کوئٹہ کے بارے مےں انگرےز نے1907مےں ےہ لکھاتھا کہ بولان سے کچلاک تک ےہ وطن پشتونوں کا ہے اور ےہاں کاسی اور بازئی قوم آباد ہےں لےکن آج کچھ نادےدہ لوگ کچلاک تک زمےن کو اپنی حصے ڈال رہی ہے انہوں نے کہاکہ ےہ ہمارا وطن ہے اور ےہ مٹی ہماری ماں ہے اگر کسی نے مےلی آنکھ سے دےکھا تو ان کی آنکھےں نکال لےنگے انہوں نے کہاکہ کوئٹہ چاغی پر پارٹی نے کئی بار کامےابی حاصل کی کہ ہم نے 2013انتخابات کے بعد اےک اےسے شخص کو وزےراعلیٰ منتخب کرکے اقتدار ان کے حوالے کےا لےکن انہوں نے جاکر علاقے کے مفادات کی خاطر کسی اور جماعت سے اتحاد کےا جو کہ افسوس کا مقام ہے اور ہم ان کو چےلنج کرتے ہےں کہ اگر ہمارے بغےر وہ زندگی بھر مےں وزےراعلیٰ بن گےا تو ہمےں جو سزادےنگے قبول کرےنگے انہوں نے کہاکہ افغانستان ہماراآبا¶ اجداد کا وطن ہے مےں نے گلستان کے جلسے مےں بھی کہا تھا کہ کوئی پشتون افغانستان کو نہےں مانتے ہےں تو ان کی اےمان مےں شک ہےںآج بھی اس فکرے کو دوبارہ دہراتا ہوں جو اتفاق کرتے ہےں ےا نہ کرتے ہےں ےہ ان کا کام ہے انہوں نے کہاکہ وزےراعظم نواز شرےف کی قےادت مےں ہم نے افغانستان کا دورہ کےا تو اس وقت صدر حامدکرزئی نے نواز شرےف پر واضح کےا کہ افغانستان کی خود مختاری تسلےم کرےں افغانستان پاکستان کے ساتھ فوراً تجارت کو بحال اور تعلقات کو بہتر بنائےنگے لےکن پاکستان کو ےہ حق حاصل نہےں کہ ہم کسی کے ساتھ دوستی ےا نہ کرےں انہوں نے کہاکہ کارکنوں پر زور دےا کہ 15جولائی کو پشتونخواملی عوامی پارٹی کے نامزد امےدوار جمال ترہ کئی کو کامےاب کرےں اور پشتونخوامےپ کی کامےابی کو برقرار رکھےں۔