تازہ تر ین

میرا کا شادی کے بعد شوبزکی دنیاکو خیرباد کہنے کا فیصلہ

لاہور(شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ وہ اگلے ماہ اگست میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو رہی ہیں، جس کے بعد وہ شوبز کو خیر آباد کہہ دیں گی۔نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں معروف لولی اور بالی ووڈ اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ وہ اگلے ماہ بائیس اگست کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی، جب کہ پانچ اگست کو لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ان کی مہندی اور دعوت ولیمہ نومبر میں ہوگا۔اداکارہ میرا کا مزید کہنا تھا کہ اب میں پاکستان کی مہمان ہوں اور شادی کے بعد بیرون ملک امریکہ منتقل ہوجاو¿ں گی اور شادی کے بعد شوبز کو خیر آباد کہہ دوں گی۔میرا کے مطابق دلہا فیملی فرینڈ ہیں، جب کہ ان کا تعلق شوبز کی دنیا سے نہیں، میرا کی یہ ارینج میرج ہے، جس پر میرا اور اہل خانہ بہت خوش ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ شادی کی تیاریاں زور اور شور سے جاری ہیں، جب کہ میرا کا عروسی جوڑا فیشن ڈیزائنربی جی تیار کریں گی، جو قیمتی اور روایتی سرخ رنگ کا ہوگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain