تازہ تر ین

سلمان خان‘شاہ رخ کیساتھ فلم میں جلوہ گر ہوں گے

ممبئی(شوبزڈیسک) بالی وڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان اپنے دوست اور ساتھی اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ ان کی فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔بالی وڈ کے تینوں خانز میں خاصی دوستی نظر آتی ہے جب کہ خاص طورپر سلمان اور شاہ رخ ایک دوسرے کے کافی قریب ہیں اور دونوں اداکاروں نے کئی مرتبہ باکس آفس پر تصادم سے بچنے کے لیے اپنی فلموں کی نمائش بھی آگے بڑھائی ہے۔سلمان خان کی حال میں ریلیز ہونے والی فلم ”ٹیوب لائٹ “ میں شاہ رخ خان مختصر کردار میں نظر آئے تھے جس کے بعد اب سلو میاں نے بھی اپنے دوست شاہ رخ کی فلم میں جلوہ گر ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain