Monthly Archives: July 2017
مریم نواز کی پیشی کے دوران اے ایس پی نے ایسی حرکت کر دی کہ سوشل میڈیا پر بھونچال آگیا
کامیاب میزائل تجربہ، امریکہ میں کھلبلی، پینٹاگون بھی پریشان
- بیانگ یانگ‘ سیول‘ واشنگٹن (خصوصی رپورٹ) شمالی کوریا نے امریکی دھمکیاں نظرانداز کرتے ہوئے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کر ڈالا۔ کورین میڈیا کے مطابق امتیازی نشان ہواسونگ 14 میزائل کا تجربہ صدر کم جونگ ان کی نگرانی میں کیا گیا۔ شمالی کوریا نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میزائل امریکی سرزمین تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ میڈیا نے جنوبی کوریا فوج کاحوالے دیتے ہوئے کہا کہ یہ پیانگ یانگ/سیول/واشنگٹن (آئی این پی)شمالی کوریا نے دعویٰ ہے کہ اس نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بین البراعظمی میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔یہ پہلا موقع ہے کہ شمالی کوریا نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربے کا دعوی کیا ہے، میزائل امریکی سرزمین تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،اس سے قبل امریکہ کا کہنا تھا کہ جاپان کے پانیوں میں ایک میزائل گرا ہے لیکن اس سے شمالی امریکہ کو کوئی خطرہ نہیں ہے،شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربوں میں اضافے سے تشویش کی فضا پیدا ہو رہی ہے۔سرکاری ٹی وی پر جاری کیے جانے والے بیان کے مطابق شمالی کوریا نے ہواسنگ 14 میزائل کا تجربہ اپنے لیڈر کم جانگ ان کی نگرانی میں کیا۔دوسری جانب جنوبی کوریا کے خبررساں ادارے ہونہاپ نے جنوبی کورین فوج کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ میزائل مقامی وقت کے مطابق صبح نو بج کر 40 منٹ پر شمالی پیانگن صوبے میں بینگہیون سے داغا گیا۔اس سے قبل بحرالکاہل میں تعینات امریکی کمانڈ کا کہنا تھا کہ یہ درمیانی رینج کا میزائل تھا۔جہاں پیانگ ینگ نے اس حوالے سے پیش قدمی کی ہے وہیں ماہرین کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے پاس بین الابراعظمی بیلسٹک میزائل کے ذریعے کسی جگہ کو درست انداز میں نشانہ بنانے کی صلاحیت نہیں ہے۔جاپان کا کہنا ہے کہ یہ میزائل بحیرہ جاپان میں اس کے خصوصی اقتصادی علاقے میں گرا۔خیال رہے کہ شمالی کوریا نے حالیہ مہینوں میں بین الاقوامی پابندیوں کے باوجود اپنی جوہری سرگرمیوں اور میزائل تجربات میں اضافہ کیا ہے۔جاپان کے چیف کیبنٹ سیکریٹری ہوشیہندے سوگا نے صحافیوں کو بتایا کہ ‘شمالی کوریا کی جانب سے اس طرح کی مسلسل اشتعال انگیزی بالکل ناقابل قبول ہے۔ ہم نے اس کی مذمت اور سخت احتجاج کرتے ہیں۔’جنوبی کوریا نے نومنتخب صدر مون ژئی ان نے بھی ملک کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔یہ میزائل ایک ایسے وقت میں داغا گیا جب ایک روز قبل ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپانی وزیراعظم شنزو ابے اور چینی صدر شی جن پنگ سے علیحدہ علیحدہ شمالی کوریا کے بارے میں بات چیت کی تھی۔گذشتہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں مون ژئی ان سے ملاقات بھی کی تھی اور کہا تھا کہ شمالی کوریا کے معاملے پر ان کے صبر کا پیمانہ اب لبریز ہو گیا ہے اور اب ‘پختہ ارادے کے ساتھ جواب’ دینےکا وقت آگیا ہے۔
قطری شہزادے کا انٹرویوکب ہوگا؟, اہم ترین خبر آگئی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ، مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز صفدر اور چیئرمین نیب چودھری قمر زمان آج جے آئی ٹی میں پیش ہوگئی ہیں۔ اسلام آباد پولیس نے سخت حفاظتی انتظامات کررکھے ہیں۔ مریم نواز کے ساتھ رمنا پولیس سٹیشن میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس ارسلہ سلیم بھی ساتھ ہیں۔ وزیراعظم کی بیٹی سے کفالت، جائیداد اور والد سے کروڑوں کے تحائف کے لین دین پر سوالات ہوں گے جبکہ چیئرمین نیب کو حدیبیہ پیپرز ملز کی تفصیلات ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کے منع کرنے کے باوجود مریم نواز شریف کی جے آئی ٹی پیشی کے موقع پر (ن) لیگ کے ہزاروں کارکن وزیراعظم کی صاحبزادی سے اظہار یکجہتی کیلئے فیڈرل جوڈیشنل اکیڈمی پہنچ گئے ہیں۔ اسلام آباد پولیس نے سیاسی کارکنوں کو روکنے کے لیے اڑھائی ہزار اہلکار تعینات کردیئے ہیں۔ جوڈیشل اکیڈمی جانے والی تمام سڑکیں بند ہوں گی اور کسی غیرمتعلقہ گاڑی کو جوڈیشل اکیڈمی کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اسلام آباد ایکسپریس وے سے آئی ایٹ کی طرف جانے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔ ایس ایس پی سکیورٹی جمیل ہاشمی نے بتایا کہ سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ اسلام آباد ایکسپریس وے کھلی رہے گی۔ جوڈیشل اکیڈمی کی رابطہ سڑکوں پر سخت رُکاوٹیں ہوں گی۔ سیاسی کارکنوں کو جوڈیشل اکیڈمی کی طرف نہیں آنے دیا جائے گا۔ ادھر مسلم لیگ (ن) راولپنڈی کے اڑھائی تین ہزار کارکن میئر راولپنڈی سردار نسیم، حنیف عباسی، شکیل اعوان، طاہرہ اورنگزیب اور دیگر کی قیادت میں جوڈیشل اکیڈمی پہنچیں گے، (ن) لیگی کارکن نوازشریف پارک جمع ہوں گے۔ اسلام آباد سے بھی کارکنوں کی بڑی تعداد کے آنے کا امکان ہے۔ سابق سنیٹر سیف الرحمن نے کہا کہ شیخ حماد بن جاسم جے آئی ٹی کو پوری طرح مطمئن کریں گے، (ن) لیگ کے رہنما آصف کرمانی نے کہا کہ مریم نواز مسلم لیگ (ن) کا اثاثہ ہیں، ان کا سیاست میں روشن مستقبل ہے۔ ماہرین کے مطابق جے آئی ٹی کی رپورٹ میں سب سے اہم معاملہ قطری شہزادے کے انٹرویو کا ہوگا۔ اب خبر آئی ہے کہ مریم نواز کا انٹرویو کرنے کے بعد پوری جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم قطر جائے گی اور کل قطری شہزادے کا انٹرویو کرے گی۔ جے آئی ٹی کے دُبئی میں موجودہ ارکان ممکنہ طور پر شریف خاندان کی گلف سٹیل ملز کے حوالے سے دستاویزات کی جانچ پڑتال کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق جے آئی ٹی 6 جولائی کو شیخ حماد بن جاسم کا بیان ریکارڈ کرے گی۔ یہ بہت اہم بیان ہوگا کیونکہ قطری شہزادہ شریف خاندان کی منی ٹریل کا اہم کردار ہے۔ قطری شہزادے کو صرف لندن کے فلیٹس کا جواب نہیں دینا کیونکہ شریف خاندان نے پاناما کیس میں جو دفاع کیا اس میں بہت سے دوسرے معاملات بھی قطریوں پر ڈالے گئے ہیں۔ سعودی عرب میں سرمایہ کاری کا معاملہ ہو، حسن نواز کی سرمایہ کاری کا معاملہ ہو یا التوفیق کیس میں سیٹلمنٹ کا معاملہ ہو، یہ سب معاملات اسی سرمایہ کاری پر ڈالے گئے کہ یہ قطر سے آئی تھی، عدالت بھی ریمارکس دے چکی ہے کہ قطری شہزادے کی پیشی کے بغیر خط کی کوئی اہمیت نہیں ہوگی جبکہ پولیس نے جوڈیشل اکیڈمی سے ملحقہ دفاتر میں آنے والوں کو گرفتار کرنا شروع کردیا۔ فیڈرل بورڈ میں آنے والے ایک نوجوان کو موٹرسائیکل سمیت دھرلیا گیا۔نوجوان کو مشکوک ہونے کی بنا پر حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس نے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے اطراف آنے والے کئی افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کیا ہے۔
پاور شو
تحریک آزادی کشمیر کچلنے کیلئے اسرائیل و بھارت کا خوفناک منصوبہ
واشنگٹن (خصوصی رپورٹ) بھارت نے کشمیر سمیت پاکستان اور چین کی جانب سے بڑھتے ہوئے خطرات کو بھانپتے ہوئے اسرائیل سے دفاعی مدد مانگ لی ہے۔ بھارت چاہتا ہے اسرائیل اس کی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور دشمن کے تمام حربوں کو ناکام بنانے کیلئے اس کی مدد کرے اور اگر کوئی ملک بھارت پر کسی نوعیت کا حملہ کر دے تو اسرائیل ایک مضبوط اتحادی کی طرح اس حملے کو اپنے اوپر حملہ سمجھتے ہوئے بھارت کے شانہ بشانہ دشمن کا مقابلہ کرے۔ امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسرائیل پہلے پس پردہ بھارت کی میزائل ٹیکنالوجی اور اس کے نیوکلیئر اثاثہ جات کو اپ گریڈ کرنے میں مدد کر رہا ہے‘ اب اس نے اسرائیل کے دورے پر آئے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی درخواست پر سنجیدگی سے غور کرنا شروع کر دیا ہے۔ عام خیال یہی ہے جس طرح اسرائیل نے فلسطین کی تحریک کو نقصان پہنچانے اور ان کے خلاف کمانڈو ایکشن کے ذریعے تمام معاملات کو کنٹرول کر لیا ہے ایسی ہی پالیسی وہ کشمیر میں رائج کرنے کیلئے بھارت کی مدد کرے گا اور ممکن ہے کہ اسرائیل کے کامیاب دورے کے بعد بھارت اعلیٰ سطح وفود عرب ممالک میں بھجوائے تاکہ پاکستان کو سفارتی میدان میں الگ تھلگ کیا جائے۔
مقبوضہ بیت المقدس (خصوصی رپورٹ) اسرائیل نے پاکستان کے خلاف بھارت کی غیرمشروط اور مکمل مدد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس اور لشکر طیبہ میں کوئی فرق نہیں۔ نریندرمودی تین روزہ دورے پر اسرائیل پہنچ گئے ہیں۔ وہ صہیونی ریاست کا دورہ کرنے والے پہلے بھارتی وزیراعظم ہیں۔ اس موقع پر اسرائیلی وزارت خارجہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل مارک صوفر نے مقبوضہ بیت المقدس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور اسرائیل دونوں کو دہشت گردی کا سامنا ہے اور اسرائیل بھارت کو پاکستان سے درپیش دہشت گردی سے نمٹنے میں مکمل مدد دے گا۔ مارک صوفر نے کہا کہ اسرائیل نے کبھی اپنے عزائم نہیں چھپائے کہ وہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے بھارت کی مکمل اور غیرمشروط حمایت کرتا ہے۔ بھارت کو نہ صرف پاکستان بلکہ اندرون ملک بھی دہشت گردی کا سامنا ہے‘ جس کا حالیہ تاریخ میں مشاہدہ کیا گیا ہے۔ اسرائیلی وزارت خارجہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ لشکر طیبہ ہو یا حماس دونوں میں کوئی فرق نہیں‘ نہ ہم نے پہلے ان دونوں تنظیموں میں کوئی فرق کیا نہ آج کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت اور اسرائیل دونوں ہم خیال ممالک ہیں جنہیں دہشت گردی کے خلاف مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی کیونکہ کوئی ملک تن تنہا یہ کام نہیں کر سکتا۔ دونوں ممالک کے رہنماﺅں کے درمیان ملاقات میں دہشت گردی پر بات ہو گی۔
اسرائیل
اور اب پیپلزپارٹی کو سب سے بڑا دھچکا، اعتراز احسن بھی تیار
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) پیپلزپارٹی کی بڑی شخصیات کا تحریک انصاف میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔ پنجاب میں پیپلزپارٹی کو تحریک انصاف کے ہاتھوں وکٹیں گرنے کا ایک نہ ختم ہونے والے سلسلے کا سامنا ہے۔ فردوس عاشق اعوان‘ امتیاز صفدر وڑائچ اور بابر اعوان پہلے یہ تحریک انصاف میں شامل ہوچکے ہیں تاہم اب انکشاف ہوا ہے کہ پیپلزپارٹی کے مرکزی اور نظریاتی رہنما اعتزاز احسن بھی پی ٹی آئی میں شمولیت کے لئے پر تول رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اعتزاز کئی فورمز پر تحریک انصاف کے لئے نرم گوشہ رکھنے کا عندیہ دے چکے ہیں۔ اس لئے امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ آنے والے دنوں میں وہ تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرسکتے ہیں۔
”دنیا کی پہلی جے آئی ٹی جوالزام ڈھونڈ رہی ہے “پیشی کے بعد گفتگو
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے جے آئی ٹی کو اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا، جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا تین نسلوں کاحساب دے دیا، ہم بھی تکنیکی سہارے لے کر چھپ سکتے تھے، نوازشریف نے بے رحمانہ احتساب کا سامنا کیا، اپنی کہانی عوام کے پاس لے کر جائیں گے، عوام کی طاقت نوازشریف کیساتھ ہے، نوازشریف کیخلاف سازشیں کی جاتی ہیں، مخالفین سازشیں بند کر دیں، پانامالیکس میں 500 خاندانوں کے نام ہیں، مقدمہ کرنے والوں کی اپنی آف شورکمپنیاں ہیں، ہمارے خلاف الزامات ڈھونڈے جا رہے ہیں، 70 دن کی جے آئی ٹی کے پاس کچھ نہیں۔ دادا کی قبر سے لیکر ہمارے بچوں تک احتساب ہوا، ایک ہی خاندان کا کتنی بار احتساب ہوگا؟، نوازشریف 2018 میں بھی وزیراعظم بنیں گے،مریم نواز کارکنوں کی طرف سے اظہار یکجہتی کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا جو کچھ پوچھا گیا اس کا جواب دیا، سپریوم کورٹ کے فیصلے میں میرا نام نہیں، وہ قرض ادا کیا جو مجھ پر واجب نہیں تھا، جے آئی ٹی سے پوچھا ہم پر الزام کیا ہے،ان کے پاس کوئی جواب نہیں تھا، یہ پہلی جے آئی ٹی ہے جو الزام ڈھونڈ رہی ہے، فیملی بزنس سے متعلق سوال گھوم پھر رہے ہیں، کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائے، ہمارے ذمہ عوام کا کوئی پیسہ واجب الا ادا نہیں۔
وزیراعظم کی صاحبزادی نے مزید کہا ہمارا پانچواں احتساب ہو رہا ہے، جن کا کوئی کاروبار نہیں ان سے بھی پوچھا جائے، ڈان لیکس میں بھی مجھے ملوث کیا گیا، نوازشریف نے حق کے لیے کھڑا ہونا سکھایا، باپ کے نام پر دباو¿ ڈالنے کی کوشش کی گئی، ہمارے پاس بھی بہت سے راستے تھے، ہم استثنیٰ کا حق بھی استعمال کر سکتے تھے۔ واضح رہے وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئیں،جہاں انہوں نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرایا، پیشی سے قبل جوڈیشل اکیڈمی پہچنے پر مریم نواز نے کارکنوں اور میڈیا کے نمائندوں کو دیکھ کر ہاتھ ہلایا۔
جے آئی ٹی کا سب سے اہم فیصلہ, سب کو چونکا کے رکھ دیا
اسلام آباد، دبئی، دوحہ (رپورٹنگ ٹیم‘مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز پانامہ لیکس پر قائم جے آئی ٹی کے سامنے چھٹی بار پیش ہوگئے، وزیراعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی حسین نواز کے ہمراہ تھے، جوڈیشل اکیڈمی کے باہر سیکیورٹی کے سخت اقدامات۔ گزشتہ روز حسین نواز پانامہ لیکس پر قائم جے آئی ٹی میںپیش ہونے کے لیے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی پہنچے۔ اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی بھی حسین نواز کے ہمراہ تھے۔ واضح رہے کہ یہ جے آئی ٹی کے سامنے حسین نواز کی چھٹی پیشی ہے۔ پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات تھے۔اور پولیس اہلکار اور رینجرز کے دستے بڑی تعداد میں جوڈیشل اکیڈمی کے اردگرد تعینات تھے۔ مسلم لیگ (ن) کے کارکن بڑی تعداد میں جوڈیشل اکیڈمی کے باہر موجود تھے۔ جنہوں نے مسلم لیگ(ن) کی قیادت اور حسین نواز کے حق میں نعرے بازی کی۔ حسین نواز پیشی کے موقع پر متعلقہ دستاویزات بھی اپنے ہمراہ لائے جو جے آئی ٹی کو پیش کی گئیں۔ حسین نواز نے جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مخالفین پر شدید تنقید کی اور بار بار پانامہ کیس کو طیارہ سازش کیس سے مماثل قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ چھٹی پیشی کیلئے جے آئی ٹی میں آیا ہوں، جے آئی ٹی نے جو پوچھا اس کا جواب دیا، دو پیشیوں کے سوالات 6 پیشیوں میں پوچھے گئے، اب جے آئی ٹی اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کرے گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جے آئی ٹی کو میرے خاندان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملے۔ حسین نواز بولے، ماضی میں طیارہ سازش کیس میں سلطانی گواہ پیش کئے گئے، آج طیارہ سازش کیس اورمشرف کہاں ہیں؟ عمران خان ملک کے اندر اثاثوں کی منی ٹریل بھی پیش نہیں کر سکے۔ وزیر اعظم کے صاحبزادے نے مزید کہا کہ منی لانڈرنگ ہوئی ہی نہیں تو ثبوت کہاں سے ملے گا؟ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ثبوت نہیں ہے تو معاملے کو الجھایا نہ جائے، عوام کے مینڈیٹ کی زبردستی توہین نہ کی جائے، کسی نے آئین کے خلاف کام کیا تو بچ کر نہیں نکل سکے گا۔ وزیر اعظم پاکستان کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ کسی کے خلاف جب ثبوت نہیں ہوتا تو اس کے خلاف کارروائی نہیں ہوسکتی۔ یہ بتانا چاہتا ہوں عوامی مینڈیٹ کو زبردستی رد کیا جائے تو اس کی اجازت نہ دیں۔ پانامہ کیس کے تحقیقات کے دوران جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ہم اسے طیارہ سازش کیس نہیں بننے دیں گے۔ آج چھٹی مرتبہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوا ہوں۔ ہم سے کیے جانے والے سوالات2پیشیوں کے تھے، 6پیشیوں کی ضرورت نہیں تھی۔ پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب ثبوت نہیں ہوتا تو بغیر ثبوت کے کارروائی نہیں کی جاتی، میرے یا میرے کسی خاندان کے فرد کے بارے میں کوئی بھی ثبوت ہے تو کارروائی ہونی چاہیے اور سزا ملنی چاہیے کیونکہ یہ عوام اور اس ریاست کا حق ہے لیکن اگر ثبوت نہیں تو الجھانے کی اجازت مت دیں، شکوک و شبہات پیدا کرنے کی اجازت نہ دیں، انہوں نے ہر طریقے سے کوشش کرکے دیکھ لی ہے اور سب مستقبل میں سامنے بھی آئے گا تاہم انہیں کچھ نہیں ملے گا۔ جے آئی ٹی رپورٹ مکمل کرکے سپریم کورٹ میں پیش کرے گی۔میرا اور میرے خاندان کا فیصلہ ہے کہ ہم جے آئی ٹی کے ساتھ تعاون کریں گے، یہ جب ہمیں بلائیں گے ہم آئیں گے جب کہ جے آئی ٹی نے جو سوالات کیے ہیں وہ 2 پیشیوں کے تھے اس پر 6 پیشیوں کی ضرورت نہیں تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ کے احترام میں آتے رہے ہیں، جوابات دیے ہیں اور انتظار بھی کیا ہے جب کہ پہلے دن سے جو بات کی ہے آج بھی اس پر قائم ہوں، ان کو کوئی بھی ثبوت میرے خاندان کے کسی فرد کے بارے میں نہیں ملے گا کیوں کہ جو چیز نہیں ہے وہ نہیں ملے گی۔جے آئی ٹی ممبران کے قطر جانے کے سوال کے جواب میں حسین نواز کا کہنا تھا کہ میرے علم میں نہیں کہ جے آئی ٹی کے ارکان قطر گئے ہیں یا جار ہے ہیں۔ انہوں نے جے آئی ٹی کے رویے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اگرآپ نے خلاف آئین کام کیا یہ نہ سوچیں کہ بچ جائیں گے، کسی کو پکڑ کر سلطانی گواہ بنانے کی کوشش کی جاتی رہی ہے۔ مجھے نہیں پتا کہ یہاں پر اس وقت کیا معاملات ہورہے ہیں۔ سٹیٹ بینک نے شریف خاندان کی 19کمپنیوں کا ریکارڈ جے آئی ٹی کو فراہم کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سٹیٹ بینک نے جے آئی ٹی کی ہدایت پر شریف خاندان کی 19کمپنیوں کا ریکارڈ ، قرضوں کی نادہندگی اور معاف کرائے گئے قرضوں کی تفصیلات فراہم کر دی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سٹیٹ بینک کا آفیسر سر بمہر لفافے میں شریف خاندان کی کمپنیوں کا ریکارڈ لیکر فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی پہنچا ہے جس نے تمام ریکارڈ اور تفصیلات جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاءکے حوالے کر دی ہیں۔جے آئی ٹی نے شریف خاندان کی کمپنیوں کا 1980ءسے قرضوں کا ریکارڈ مانگا تھا۔ جے آئی ٹی کے دورا راکین بریگیڈیئر کامران اور عرفان منگی دبئی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ 24گھنٹے کیلئے قیام کریں گے تاہم ان کی دبئی جانے کی تاحال کوئی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں ہیں۔نجی ٹی وی کا کہناہے کہ جے آئی ٹی کی قطر جانے کی صورت میں تمام اراکین ہی دوحہ جائیں گے اور قطر جانے کا تاحال فیصلہ نہیں کیا گیاہے۔ذرائع کا کہناہے کہ جے آئی ٹی کے دونوں اراکین مبینہ طور پر شریف فیملی کی جانب سے جو گلف سٹیل کے حوالے سے بیانات اور دستاویزات جمع کروائے گئے ہیں ان کی تصدیق کیلئے دبئی گئے ہیں۔ جے آئی ٹی نے قطری شہزادے کا بیان قلمبند کرنے کا فیصلہ کر لیا، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا ایک رکن قطر جا کر شہزادہ حمد بن جاسم کا بیان قلمبند کرے گا۔ جے آئی ٹی کے بلاوے بھی جاری ہیں۔ آج حسین نواز کی چھٹی پیشی کی بازگشت ابھی ختم نہیں ہوئی تھی کہ اب جے آئی ٹی نے چیئرمین نیب قمر زمان چودھری کو بھی بلا بھیجا ہے۔ ذرائع کے مطابق، چیئرمین نیب سے شریف خاندان کے خلاف تفتیش اور تحقیقات پر سوال جواب ہونگے۔ چیئرمین نیب کو آج دوپہر دو بجے سپریم کورٹ کے حکم پر پانامہ کیس کی تحقیقات میں مصروف جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کیلئے جوڈیشل اکیڈمی طلب کیا گیا ہے۔ مریم نواز آج (بدھ) کوجے آئی ٹی میں تفتیش کیلئے پیش ہوں گی۔ جے آئی ٹی میں تفتیش کیلئے مریم نواز کے ساتھ رمنا پولیس اسٹیشن میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس ارسلہ سلیم بھی ساتھ ہوں گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی ارسلہ سلیم آج کل سیکٹر جی الیون(11) کے رمنا پولیس اسٹیشن میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس (اے ایس پی)کی حیثیت سے تعینات ہیں،جہاں 300 مرد اور خواتین ان کے انڈر کمانڈ کام کر رہے ہیں۔ارسلہ سلیم آج پانچ جولائی کو وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ جوڈیشل اکیڈمی جائیں گی،جہاں مریم نوازپہلی بار پاناما عمل درآمد کیس میں بننے والی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گی۔مریم نواز کو جوڈیشل اکیڈمی کے اندر خاتون ایس ایس پی اسپیشل برانچ ارسلہ سلیم لے کر جائیں گی۔خاتون افسر کی تعیناتی کیلئے جے آئی ٹی نے خود آئی جی اسلام آباد کو خط لکھا۔ارسلہ سلیم بحیثیت ایس پی اسپیشل برانچ مریم نواز کے ہمراہ جوڈیشل اکیڈمی جائیں گی۔ مریم نواز پیشی کے لیے لندن سے پاکستان پہنچ چکی ہیں۔ وزیراعظم کی بیٹی سے کفالت، جائیداد اور والد سے کروڑوں کے تحائف کے لین دین پر سوالات ہوں گے۔قانونی ماہرین کے مطابق کسی بھی خاتون کو تھانے، عدالت یا کسی تفتیشی عمل میں اکیلے طلب نہیں کیا جاسکتا۔ طلبی کے موقع پر اس کے گارڈین، والدین یا لیڈی پولیس کی موجودگی لازمی ہے۔واضح رہے کہ پیش ہونے والی ارسلہ سلیم کچھ عرصہ قبل طیبہ تشدد کیس میں یہ پولیس افسر آپ کو کم سن ملازمہ طیبہ کے ہمراہ سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے دوران طیبہ کے ہمراہ نظر آتی تھیں،تاہم ایک بار پھر ان ہی خاتون پولیس افسر کو اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی ،اسلام آباد پولیس نے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی جبکہ وفاقی پولیس نے مسلم لیگ نواز کے کارکنوں سے نمٹنے کی تیاریاں بھی مکمل کررکھی ہیں۔ذرائع کے مطابق جوڈیشل اکیڈمی کے گردو نواح میں 600 سے زائد اہلکار تعینات ہوں گے جن میں اسلام آباد پولیس اور ایف سی کے جوان ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی میں پیشی کے دوران جوڈیشل اکیڈمی کی طرف جانے والے راستے بند رہیں گے جبکہ عوام ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بند راستوں کی بجائے متبادل راستے استعمال کریں۔ذرائع نے مزید بتایا کہ پیشی کے دوران شہر کے اہم مقامات سمیت داخلی اور خارجی راستوں پر بھی بھاری نفری تعینات رہے گی۔پیشی کے دوران ون فائیو( 15)پولیس اضافی گشت کرے گی۔جوڈیشل اکیڈمی کے گردو نواح میں غیر متعلقہ لوگوں کو حراست میں لے لیا جائے گا۔وفاقی پولیس نے مسلم لیگ نواز کے کارکنوں سے نمٹنے کی تیاریاں بھی مکمل کررکھی ہیں اورجوڈیشل اکیڈمی کی طرف جانے والے کارکنوں کو گرفتار کیا جائے گا،پولیس کے تازہ دم دستے چست رہیں گے تا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔
”چوری کرو پھر مظلوم شکل بنالو“, عمران خان کا اشارہ کس کی جانب؟
چترال (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاہے کہ ماضی میں بے نظیر بھٹو کو بلانے والے مریم نواز کی پیشی پر اعتراض کررہے ہیں۔ (ن) لیگ کہتی ہے بچے کی جے آئی ٹی میں پیشی کی تصویر جاری ہوئی ہے۔ بچہ 45سال کا ہے اور اس کے سات بچے ہیں۔ نوازشریف اور اسحاق ڈار کے بچے اربوں پتی ہوگئے ¾پاکستان کی تاریخ بدلنے جا رہی ہے ¾ چھوٹے چور نہیں¾ بڑے مگرمچھوں کو پکڑنے سے کرپشن رکتی ہے۔ چترال کے علاقے دروش میں ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے افتتاح کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پانی کی عدم فراہمی اور بجلی پاکستان کے دو بڑے مسئلے ہیں، ملک میں درآمد شدہ تیل سے بجلی بنائی جارہی ہے ¾عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت بڑھتی ہے تو بجلی کی قیمت بھی بڑھ جاتی ہے، اسی طرح کوئلے سے بننے والی بجلی سے آلودگی ہوتی ہے جبکہ پانی سے بننے والی بجلی سے آلودگی نہیں ہوتی ¾چین نے کوئلہ سے بننے والے16پاور پراجیکٹ بند کردئیے ہیں ¾ پاکستان کے ہر مسئلے پر پیچھے کرپشن ہے ¾ہمارے حکمران اپنے کمیشن کےلئے کوئلہ اورفرنس آئل کے منصوبوں پر کام کررہے ہیں۔عمران خان نے پاکستان کے ہر مسئلے پر پیچھے کرپشن ہے، بڑے بڑے مگر مچھوں کو پکڑنے سے چوری رکتی ہے ¾ ملک پر اللہ تعالیٰ کا بہت بڑا کرم ہونیوالا ہے ¾پاکستان کی تاریخ بدلنے جا رہی ہے ¾ ملک میں پہلی بار بڑے بڑے ڈاکوو¿ں کا احتساب ہورہا ہے، نوازشریف اور اسحاق ڈار کے بچے اربوں پتی ہوگئے، یہ لوگ چوری کر کے مظلوم شکل بنا کر تاثر دیتے ہیں کہ ہم پر ظلم ہورہا ہے ¾بدھ کو مریم نواز جے آئی ٹی میں آرہی ہیں، مسلم لیگ (ن) کو جے آئی ٹی میں مریم سے سوال کرنے پر اعتراض ہے ¾جنہیں مریم کی پیشی پر اعترض ہے ، وہ یہ بھول گئے ہیں کہ ماضی بےنظیر بھٹو کو بلاتے رہے ہیں۔ (ن) لیگ کہتی ہے کہ بچے کی جے آئی ٹی میں پیشی کی تصویر جاری ہوئی ، جسے بچہ کہتے ہیں وہ 45 سال کا ہے اور اس کے بھی 7 بچے ہیں ¾چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ قوم کی تعمیر میں مرداورخواتین دونوں اپنا کرداراداکرتے ہیں ¾سب سے زیادہ پاکستان میں گندا پانی پینے سے بچے مرتے ہیں، ریاست کی ذمے داری ہے کہ پینے کا صاف پانی فراہم کرے. تعلیم، صحت، اسپتال اور پولیس کا نظام ریاست کا بنیادی کام ہے۔عمران خان نے کہاکہ قرضے واپس کرنے کیلئے پوری قوم پر ٹیکس لگایاجاتا ہے۔ جب چھوٹا چوری کرتا ہے اس سے معاشرے کو نقصان نہیں ہوتا، جب وزیراعظم اور وزیر خزانہ چوری کرتے ہیں تو ملک کو تباہ کر دیتے ہیں، کہتے ہیں ہمارے اوپر کتنا ظلم ہو رہا ہے، نوازشریف کے چوسنی دیئے ہوئے 45 سالہ بچے کو جس کے اپنے سات بچے ہیں کو کرسی پر بٹھا دیا، سنا ہے اب شہزادی بھی آ رہی ہے۔ شور مچا ہوا ہے۔ پنجاب کا 57 فیصد ترقیاتی بجٹ لاہور پر خرچ ہوتا ہے اور لاہور میں 60 سے 70 فیصد لوگوں کو پینے کا پانی نہیں ملتا۔ پتہ نہیں شاہ فرمان دو تین سال کیا کرتے رہے اب یہ جاگے ہیں۔ اب انہوں نے پانی دینے کے کام پر تیزی سے کوشش شروع کر دی ہے۔ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ لوگوں کو پانی فراہم کرے۔ ڈیرہ اسماعیل خان اور کرک کے علاقوں کو پانی کی شدید ضرورت ہے۔ اب ہم وہاں جائیں گے اور دیکھیں گے۔ شاہ فرمان کی کیا کارکردگی ہے۔ پاکستان کا دوسرا بڑا مسئلہ بجلی ہے۔ بجلی اگر ہے تو سب سے مہنگی بجلی ہے جو بجلی بنائی جا رہی ہے وہ باہر سے فیول منگوا کر بنائی جا رہی ہے۔ ڈالر خرچ کر کے ہمیں تیل درآمد کرنا پڑتا ہے۔ ہماری برآمدات کم اور درآمدات زیادہ ہیں۔ اس لئے ہمیں قرضے لینا پڑتے ہیں اور آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا ہے۔ قرضے واپس کرنے کے لئے آئی ایم ایف کہتی ہے لوگوں پر ٹیکس لگا¶۔ ہر 100 روپے کے موبائل فون کارڈ پر 35 سے 40 روپے ٹیکس دینا پڑتا ہے۔ اگر بجلی پانی اور گیس سے بنے تو ہمیں ڈالر اور قرضے نہیں لینے پڑیں گے۔ پانی سے ساڑھے چار روپے یونٹ بجلی بنتی ہے۔ اس بجلی سے آلودگی نہیں ہوتی اور ماحولیات خراب نہیں ہوتی۔ کوئلے سے بجلی بننے سے آلودگی ہوتی ہے اور ماحولیات خراب ہوتی ہے۔ آلودگی انسان کی زندگی 11 سال کم کر دیتی ہے۔ چین میں کوئلے کے 16 منصوبے آلودگی کی وجہ سے بند کر دیئے گئے ہیں۔ ہمارے حکمران کمیشن اور پیسے بنانے کے لئے کوئلے اور فرنس آئل کے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 50 ہزار میگاواٹ بجلی پانی سے بنائی جا سکتی ہے۔ چترال میں 2900 میگاواٹ بجلی پانی سے بنائی جا سکتی ہے۔ کے پی کے حکومت میں صوبہ میں 200 سے زائد مائیکرو ہائیڈل منصوبے بن چکے ہیں۔ 375 مزید سال کے آخر تک بنانے ہیں اور ایک ہزار کی فزیبلٹی بنائی ہوئی ہے۔ ان منصوبوں کے ذریعے دیہات کو بجلی 24 گھنٹے مل سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے دیہات میں 12,13 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ اے این پی والے کہتے ہیں۔ لاوی منصوبہ ان کا تھا اگر یہ منصوبہ اے این پی کا تھا تو پہلے کنٹریکٹر تو ہائر کر لیتے۔ پھر منصوبہ کا اعلان کرتے۔ یہ اس طرح ہے کوئی کہ میں نے کالا باغ ڈیم بنا دیا ہے۔ چترال کے لوگ دھوکہ کھانے والے نہیں جو کوئی چترال کے لوگوں کے لئے کچھ کرتا ہے لوگ اس کو ووٹ دیتے، جنرل مشرف کو آپ نے ٹھیک ووٹ دیئے،مشرف نے لواری ٹنل بنایا، اب اس پر مزید کام ہو رہا ہے۔ یہ وفاق کے تحت ہے۔ اگر ہمارے ماتحت ہوتا ہم بڑی دیر سے ٹنل کو صحیح کر چکے ہوتے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے کے پی پولیس پر فخر ہے۔ گزشتہ روز اسحاق ڈار کی شکل دیکھی تھی ان کا کمال ہے یہ چوری کرتے ہیں پھر معصوم اور مظلوم سی شکل بنا لیتے ہیں۔ کہتے ہیں کتنا ظلم ہو رہا ہے۔ ہمارے اوپر کہ نوازشریف کے چوسنی دیئے ہوئے بچے کو جو صرف 45 سال کا ہے اور اس کے اپنے صرف سات بچے ہیں۔ اس کو کرسی پر بٹھا دیا۔ مظلوم کو کرسی پر بٹھایا ہوا ہے۔ کتنا ظلم کیا ہے اور اب میں نے سنا ہے شہزادی بھی وہاں آ رہی ہے۔ شور مچا ہوا ہے۔ خاتون کو بلا لیا۔ بے چاری بے نظیر بھٹو کو ضیاءالحق کے زمانے میں بلانے کو سارے بھول گئے جو اور عورتوں سے ہوتا وہ بھول گئے ہیں۔ شہزادی سے سوالات کئے جا رہے ہیں۔ چترال کے لوگو! یہ ہے نیا پاکستان کہ طاقتور اور کمزور قانون کے سامنے برابر ہوں گے۔ اسے قانون کی بالادستی کہتے ہیں۔ پاناما کی وجہ سے علاقہ میں زیادہ نہیں آ سکا اب دو تین دن ادھر ہی ہوں۔
آج صبح خوفناک حادثہ 15افراد جاں بحق درجنوں زخمی
لیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) آج صبح جنگلات پلی کے قریب کروڑ روڈ پر مسافر بس اور ٹریکٹر ٹرالی میں ٹکر‘ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ میں 15افراد جاں بحق جبکہ 23زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونے والوں میں بزرگ‘ بچے اور خواتین شامل ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثہ کا شکار ہونے والی مسافر بس راولپنڈی سے کراچی جا رہی تھی۔ حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔

















