شہباز شریف برہم, اہم وجہ سامنے آگئی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک‘اپنے سٹاف رپورٹر سے ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کے وزیراعظم کی بیٹی کو طلب کرنے کے فیصلے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں، ہم جے آئی ٹی کے کسی بھی شخص کو گواہ کے طور پر بلانے کے استحقاق کو تسلیم کرتے یہں، لیکن ہماری تہذیب ہمیں خواتین کااحترام سکھاتی ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مریم نواز شریف کی جے آئی ٹی میں پیشی پر رد عمل دیتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ مشرف کے دور میں بھی شریف فیملی کی خواتین کے ساتھ ناروابرتاو¿ کیاگیا لیکن وہ ایک غیر آئینی اور غیر قانونی حکومت تھی ، شہبازشریف نے کہا کہ اس حوالے سے طعنہ زنی کرنے اور بے نظیر کی مثالیں دینے والے لوگ وہیں ہیں جنہوں نے اپنے دور میں ہمارے مرحوم والد کو انکے دفتر سے زبردستی اٹھاکر حوالہ زنداں کیا تھا اور وہاں انہیں ادویات سے محروم رکھا گیاتھا، وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی جانب سے چینی کمپنیوں کے حکام کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا۔ نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن چائنہ کے ایڈمنسٹریٹر و وائس چیئرمین نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن چائنہ( این ڈی آر سی) نور بیکری(Mr. Nur Bekri)، 1320 میگاواٹ کے ساہیوال کول پاور پراجیکٹ پر کام کرنے والے چین کے ہیوانگ گروپ کے چیئرمین چا¶پکسی(Mr. Cao Peixi)، پاکستان میں چین کے سفیر سن ویڈانگ، رویائی انرجی گروپ کے چیئرمین کیو یافو اور چینی حکام نے استقبالیہ میں شرکت کی۔ صوبائی وزرائ، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی،چیف سیکرٹری اور مختلف محکموں کے سیکرٹریز بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر پنجاب حکومت اور چین کی کمپنیوں کے مابین توانائی سیکٹر میں تعاون کی تین مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے۔ معاہدے کے تحت ہیوانگ شین ڈونگ پاور جنریشن کمپنی پنجاب حکومت سے رحیم یار خان میں 1320 میگاواٹ کے کول پاور پلانٹ کا منصوبہ لگانے میں تعاون کرے گی۔ چینی کمپنی اس پلانٹ کے حوالے سے تکنیکی معاونت فراہم کرے گی۔ پنجاب حکومت کی طر ف سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری توانائی جہانزیب خان اورشین ڈونگ پاورجنریشن کمپنی چائنہ کے صدر نے معاہدے پر دستحظ کئے۔پنجاب حکومت اور چین کے شین ڈونگ رویائی گروپ کے مابین فنی تربیت کے ادارے کے قیام سے کے حوالے سے بھی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ پنجاب حکومت کی طرف سے سیکرٹری توانائی اسد الرحمن گیلانی اور شین ڈونگ رویائی گروپ کی طرف سے سونگ تاجی (Mr. Song Taji)نے دستخط کئے۔ معاہدے کی رو سے چینی کمپنی ساہیوال میں فنی تربیت کاادارہ قائم کرے گی اور اس ادارے میں مقامی نوجوانوں کو فنی تربیت دی جائے گی۔ پنجاب حکومت اور چین کے شین ڈونگ رویائی گروپ کے مابین کارپوریٹ سماجی ذمہ داریوں کے حوالے سے بھی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان معاشی تعاون نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے اور چین اور پاکستان کے مابین اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلی ہیں اور ہر گزرتے لمحے پاکستان اور چین کی معاشی دوستی مضبوط سے مضبوط تر ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی اخلاص، محبت اور باہمی احترام پر مبنی ہے اوردونوں ممالک کے مابین بڑھتے معاشی تعاون سے دونوں طرف کے عوام کو فائدہ ہو گا۔ توانائی سیکٹر میں چین کا تعاون بے مثال ہے ۔ توانائی بحران پر قابو پانے میں تعاون پر چین کی حکومت ، قیادت اور عوام کے شکر گزار ہیں ۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے پاکستان کے دورے پر آئے نےشنل انرجی اےڈمنسٹرےشن، چائنہ کے اےڈمنسٹرےٹر نوربےکری اوران کے وفد کے اعزاز مےں گورنمنٹ ہاو¿س، مری مےں ظہرانہ دےا۔ پاکستان مےں چےن کے سفےر سن وےڈانگ،چےئرمےن ہےوانگ گروپ، چائنہ چاو¿پکسی،چےئرمےن روےائی گروپ کےوےافواوراعلی چےنی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ نےشنل انرجی اےڈمنسٹرےشن، چائنہ کے اےڈمنسٹرےٹر نوربےکری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آکر معلوم ہوا ہے کہ محبت کسے کہتے ہےں اورےہاں آکرپتا چلا ہے کہ خاندان کےا ہوتا ہے اورخاندان کے افراد کو کس طرح عزت و احترام دےا جاتا ہے ۔وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے جوپےار،خلوص اورمحبت دی ہے وہ کبھی فراموش نہےں کرسکوں گا،مےں دورہ پاکستان سے قےمتی ےادےں لے کرواپس جارہا ہوں۔انہوںنے کہا کہپاکستان اورچےن کے عوام کے دل اےک ساتھ دھڑکتے ہےں اور دونوں ملکوں کے درمےان مضبوط تعلقات دہائےوں سے موجود ہےں اورپاک چےن دوستی اسی طرح آگے بڑھتی اورپھلتی پھولتی رہے گی۔انہوںنے کہا کہ سی پےک کے تحت پاکستان کی تعمےر و ترقی کے منصوبے اسی تےزرفتاری سے مکمل ہوتے رہےں گے ۔پاکستان کی تعمےر و ترقی کےلئے ہمارا تعاون پہلے کی طرح آپ کےساتھ رہے گا۔وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اورچےن اےک خاندان کی مانند ہےںاورچےن نے خاندان کی فرد کی حےثےت سے پاکستان کو سی پےک کا عظےم تحفہ دےا ہے۔ نےشنل انرجی اےڈمنسٹریشن چائنہ کے ایڈمنسٹریٹر و وائس چےئرمےن نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن چائنہ نور بیکری (Mr. Nur Bekri)نے1320مےگاواٹ کے ساہےوال کول پاور پراجےکٹ کی 22ماہ کی رےکارڈ مدت مےں تکمےل پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی انتھک محنت،عزم اورکام کرنے کی غےر معمولی صلاحےتوں کو زبردست الفاظ مےں خراج تحسےن پےش کےاہے اورکہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کی ریکارڈ مدت میں تکمیل کےلئے ہر سطح پر بھرپور حمایت مہیا کی اور بے پناہ تعاون کیا،جس کی بناپر یہ منصوبہ ریکارڈ مدت میں مکمل ہواہے اورپوری دنیا میں نئی تاریخ رقم ہوئی ہے-انہوںنے کہا کہ اس منصوبے کےلئے وزیراعلیٰ شہبازشریف کی قیادت میں بے مثال انداز سے کام کیا گیااورشہبازشریف کی ذاتی دلچسپی کے باعث یہ منصوبہ مقررہ مدت سے کئی ماہ قبل مکمل ہواہے – 22ماہ کی مدت میں ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کا مکمل ہوناایک شاندار کارنامہ ہے جس کا کریڈٹ وزیراعلیٰ شہبازشریف او راس کی پوری ٹیم کو جاتا ہے جنہوں نے دن رات محنت ،عزم اور جذبے کےساتھ اس منصوبے کو مکمل کراےاہے اورپاکستان کے عوام کو اندھیروں سے نجات دلانے کے وعدے کی جانب پیش قدمی کی ہے۔ دریں اثناءوزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف سے آج گورنمنٹ ہاو¿س،مری مےں خےبر پختونخوا کے علاقے مےں ڈولی لفٹ گرنے کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقےن نے ملاقات کی ۔وزےراعلیٰ شہباز شرےف نے خےبرپختونخوا کے علاقے مےں پےش آنے والے اس افسوسناک حادثے مےں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو8لاکھ روپے فی کس کے حساب سے جبکہ زخمی افراد کو 3لاکھ روپے فی کس مالی امداد کے چےک دےئے۔ وزےراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے غمزدہ خاندانوں سے المناک سانحے پردکھ اورافسوس کا اظہارکےا اورسوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اوراظہار تعزےت کےا۔وزےراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے اےصال ثواب کےلئے دعا کی۔ وزےراعلیٰ نے لواحقےن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مالی امداد انسانی جانوں کا نعم البدل نہیں ہو سکتی،جن کے جگر گوشے اس المناک حادثے مےںان سے بچھڑ گئے ہےں ،اس کا درداوردکھ وہی محسوس کرسکتے ہےں۔انہوں نے کہا کہ مےں اورپنجاب حکومت غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہےں اور ہماری تمام تر ہمدردےاں آپ کے ساتھ ہےں،پنجاب حکومت دکھ کی گھڑی مےں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔

”یااﷲ تیرا شکر ہے“, سینکڑوں زندگیاں بچ گئیں

کراچی (خصوصی رپورٹ) قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ائرلائنز (پی آئی اے) کا طیارہ گرانے کی مبینہ سازش ناکام بنادی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی آئی اے کے اے ٹی آر طیارے کیخلاف مبینہ سازش کا انکشاف ہوا ہے۔ حکام کو اے ٹی آر کی چیکنگ کے دوران انجن سے نٹ بولٹ اور اسٹیل وائر آلات ملے ہیں۔ حکام کے مطابق طیارہ اگر بغیر معائنے کے روانہ ہوجاتا تو کوئی المناک سانحہ رونما ہوسکتا تھا تاہم پی آئی اے کے انجینئرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سازش کو ناکام بنادیا۔ پی آئی اے کی ویجیلینس ٹیم نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں کہ انجن میں یہ آلات کہاں سے آئے۔اے پی بی کے وائی رجسٹریشن والا اے ٹی آر طیارہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب بہاولپور سے کراچی پہنچا تھا اور اسے اگلے روز فیصل آباد روانہ ہونا تھا۔ مذکورہ طیارہ میں ڈالے گئے آلات کی وجہ سے اس کے دونوں انجن خراب ہوگئے جس کے نتیجے میں پی آئی اے کو 6 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔ اے ٹی آر کو گراونڈ کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے اب پی آئی اے کے 9 میں سے 5 طیارے آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

جتنی بڑی فتح اُتنا بڑا استقبالیہ،مگر کس کا؟

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اتنی تکلیف پاناما کیس اور جے آئی ٹی سے نہیں ہوئی جتنی زمانہ طالب علمی میں کرکٹ گراﺅنڈ چھن جانے پر ہوئی تھی۔چیمپینز ٹرافی جیتنے کی خوشی میں قومی کرکٹرز کے اعزاز میں دئیے جانے والے ظہرانے کی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ بچپن میں شہر میں رہتے تھے جہاں کھیلنے کے لیے گراﺅنڈز نہیں تھیں اور چند بڑی گراﺅنڈز پر بڑی ٹیموں کا قبضہ تھا ،عام بچوں کے کھیلنے کے لیے گراﺅنڈز نہیں تھیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سمیت دیگر صوبوں کی وزراءاعلیٰ یونین کی سطح پر گراﺅنڈز کا اہتمام کریں کیو نکہ جب گراﺅنڈز نہیں ہوتیں تو بہت تکلیف ہوتی ہے۔ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ تھی جس میں ایک بڑی گراﺅنڈ تھی ،ہم ہر اتوار وہاں میچ کھیلنے جاتے تھے ،ہفتے کہ گراﺅنڈ میں جا کر وکٹ بناتے تھے اور اس کا لیول بھی چیک کرتے تھے،اس زمانے میں ہمیں میچ سے پہلے رات کو نیند نہیں آتی تھی ،اس وقت جب تک ٹیم آوٹ نہیں ہوتی تھی باری چلتی رہتی تھی۔ہم اتوار کے روز وہاں میچ کھیل رہے تھے ،10اوورز گزرنے کے بعد انسٹی ٹیوٹ کے لڑے آئے اور ہمیں وہاں کھیلنے سے روک دیا۔اس وقت مجھے اتنی تکلیف ہوئی جتنی آج پاناما کیس اور جے آئی ٹی سے بھی نہیں ہوتی۔اس موقع پر وزیر اعظم نے ماضی کا ایک قصہ بیان کرتے ہوئے بتا یا کہ زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے میں ورلڈ الیون کا ایک میچ تھا جس میں کلائیو لائیڈ سمیت دیگر انٹر نیشنل کھلاڑی اور بہت سے سربراہان مملکت نے حصہ لیا۔اس میچ میںبرطانوی وزیر اعظم ،آسٹریلیو وزیر اعظم اور چند دیگر ممالک کے سربراہان شامل تھے۔نواز شریف نے بتا یا کہ اس میچ میں میں نے 2یا 5چھکے مارے لیکن زیادہ چوکے مارے تھے اور اس میچ میں نے بغیر آوٹ ہوئے 36سکور بنائے تھے۔ وزیر اعظم نے بتا یا کہ بچپن میں جب میں کوئی باولر مجھے باونسر کرتا تو مجھ سے برداشت نہیں ہوتا تھا ،ہمیشہ باونسر کو ہک کرتا تھا ،اکثر چوکے ہو جاتے تھے اور کبھی کبھی باونڈری سے پکڑا بھی جاتا تھا۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ بجلی کے متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے، سڑکیں اور موٹر ویز بن رہی ہیں، جب 1999ئ میں گئے تھے تو صرف لاہور اسلام آباد موٹروے تھی، آج پورے ملک میں موٹر وے بن رہی ہے۔ وزیر اعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ کسی ملک کی منت نہ کریں کہ وہ پاکستان آ کر کھیلیں، کوئی خوشی سے آتا ہے تو آئے، نہیں آتا تو نہ آئے، ایک دن سب پاکستان بھاگے بھاگے آئیں گے۔ وزیر اعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں آنے والا وقت ترقی اور کھیلوں کا ہو گا، ہم ہر میدان کے فاتح ہیں، اللہ کا کرم گر ساتھ رہے تو گزرا ہوا کل بھی اپنا تھا، آنے والا کل بھی اپنا ہو گا۔ چمپیئنز ٹرافی کی فاتح قومی ٹیم استقبالیہ میں شرکت کے لیے وزیراعظم ہاو¿س پہنچی جہاں اس کا شاندار استقبال کیا گیا۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کو عبرتناک شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرنے والی قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں تقریب وزیر اعظم ہاﺅس میں سجائی گئی ہے۔ وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ٹیم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف، خواجہ آصف، اسحاق ڈار اور کابینہ کے دیگر ارکان کے ساتھ ساتھ غیر ملکی سفراء، سینیٹ اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرز بھی تقریب میں شریک ہیں۔ پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان، چیف سلیکٹر انضمام الحق، ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی، چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد، سابق کرکٹرز اور گورننگ بورڈ کے ارکان بھی موجود ہیں۔چیمپئنز ٹرافی کے فاتح قومی ہیروز پر انعامات کی برسات ہوگئی اور ہر کھلاڑی کو ایک ایک کروڑ، مکی آرتھراور 4 معاون کوچز کو 50،50لاکھ، دیگر آفیشلز کو 25، 25لاکھ روپے انعام سے نوازا گیا،کاو¿نٹی کرکٹ کیلیے انگلینڈ میں موجود پیسر محمد عامر تقریب میں شریک نہیں ہو سکے ۔ کوچ مکی آرتھر و دیگر غیرملکی کوچز بھی اپنے اپنے ملک میں موجودگی کے سبب موجود نہیں۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت تمام منصوبہ جات پر بروقت اور موثر عمل درآمد کےلئے پرعزم ہے ¾تیز تر بنیاد پر توانائی منصوبوں کی تکمیل توانائی کے بحران پر قابو پانے میں پاکستان کیلئے معاون ہوگی ¾ساہیوال کول پاور پلانٹ کی ریکارڈ مدت میں تکمیل ملک سے بجلی کی قلت دور کرنے میں حکومت کے لئے بہت مددگار ہوگی۔ وہ منگل کو چین کی کمپنی نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن کے چیئرمین نور بیکری کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کررہے تھے ۔ وفد میں شعبہ الیکٹرک پاور کے ڈی جی ہوانگ ژیو نونگ، شعبہ تیل و گیس کے ڈی جی لیو دیشن، شعبہ بین الاقوامی تعاون کے ڈی جی گن جن، شعبہ عمومی کے ڈائریکٹر وو ریو پنگ، بین الاقوامی تعاون کے ڈپٹی ڈائریکٹر شو ژن پنگ اور پاکستان میں چین کے سفیر سن وئی ڈونگ جبکہ وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور سینئر حکام بھی موجود تھے ۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے کمپنی کے چیئرمین اور وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دورہ سے دونوں ممالک کے درمیان موجود پرجوش اور دوستانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان رابطوں کے استحکام کے ذریعے علاقائی اور عالمی اقتصادی ہم آہنگی کے چینی وژن میں شریک ہے اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان ”ایک پٹی ایک شاہراہ“ کے اقدام میں اولین شراکت داروں میں سے ایک ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت تمام منصوبہ جات پر بروقت اور موثر عمل درآمد کے لئے پرعزم ہے جو اس اقدام کا نہایت اہم جزو ہے۔ وزیراعظم نے سی پیک کو حقیقت کا روپ دینے اور دیگر دنیا کے لئے قابل تقلید مثال بنانے میں معاونت پر چینی وزارتوں اور اداروں کا شکریہ ادا کیا۔ نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن کی معاونت کو سراہتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ تیز تر بنیاد پر توانائی منصوبوں کی تکمیل توانائی کے بحران پر قابو پانے میں پاکستان کیلئے معاون ہوگی۔ وزیراعظم نواز شریف نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ حکومت بہتر علاقائی رابطے کے لئے کوششیں بروئے کار لانے کے لئے پرعزم ہے اور منصوبوں پر نہایت موثر انداز میں جلد عمل درآمد کے لئے بھرپور تعاون فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن چائنہ کو ٹرانسمیشن لائنوں کے قیام اور مقامی کوئلہ سے پیداواری منصوبہ جات میں شرکت کے ذریعے پاکستان کے بجلی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کو وسعت دینے کی دعوت دی۔ وزیراعظم نے پاکستان میں توانائی کے شعبہ میں شاندار خدمات کے اعتراف میں صدر پاکستان کی طرف سے کمپنی کے چیئرمین کو ہلال پاکستان اعزاز کے لئے نامزد ہونے پر مبارکباد دی۔ یہ ایوارڈ ایوان صدر میں منعقد ہونے والی تقسیم تقریب اعزاز میں باضابطہ طور پر دیا جائے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ساہیوال کول پاور پلانٹ کی ریکارڈ مدت میں تکمیل ملک سے بجلی کی قلت دور کرنے میں حکومت کے لئے بہت مددگار ہوگی۔ ہمیں خوشی ہے کہ بجلی کی قلت کے خاتمہ کے لئے پاکستان کے عوام کے ساتھ وعدے کی پاسداری کی جا رہی ہے۔ نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن کے چیئرمین نور بیکری نے پرتپاک خیرمقدم پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن آف چائنہ پاکستان میں توانائی کے منصوبوں پر سرگرمی سے عمل پیرا ہے۔ پاکستان میں موجودہ حکومت کے ترقیاتی وژن کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن مقررہ مدت کے اندر پاکستان میں جاری توانائی منصوبوں کی تکمیل کے لئے پرعزم ہے۔

آئی جی پنجاب کیلئے قرعہ کس کے نام نکلے گا؟, دیکھئے خبر

لاہور (خصوصی رپورٹ) پنجاب پولیس میں مستقل آئی جی پنجاب کی تعیناتی کے حوالے سے 2افسران کے نام گردش کرنے لگے۔ ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ پنجاب کیپٹن (ر)عارف نواز اور ایڈیشنل آئی جی پی ایچ بی امجد جاوید سلیمی کو مضبوط امیدوار تصور کیا جا رہا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب پولیس میں مستقل آئی جی پنجاب کو تعینات نہ کرنے کا نوٹس لیا تھا۔ وفاقی حکومت نے ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ پنجاب کیپٹن (ر) محمدعثمان خٹک کا قائم مقام آئی جی پنجاب کا نوٹیفکیشن کردیا تھا اور ان کو عارضی طور پر آئی جی پنجاب کام کرنے کا کہا گیا تھا۔ ہائیکورٹ کے نوٹس لینے کے بعد پنجاب پولیس میں مستقل آئی جی پنجاب کی تعیناتی کیلئے افسران میں بھاگ دوڑ شروع ہو گئی ہے۔ ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ پنجاب فیصل شاہکار کا نام بھی زیرگردش ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت قائم مقام آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) محمدعثمان خٹک کا مستقل آئی جی پنجاب کا نوٹیفکیشن کرنے کے بارے میں بھی سوچ بچار کر رہی ہے۔ قائم مقام آئی جی پنجاب کی ریٹائرمنٹ میں تین ماہ رہ گئے ہیں۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو بھی آئی جی پنجاب تعینات کئے جانے کا امکان ہے۔ عارف نواز عہدے کیلئے مضبوط امیدوار تصور کئے جا رہے ہیں۔

پانامہ جے آئی ٹی سے نہیں جتنی اس بات سے تکلیف ہوئی وزیراعظم کے اپنی زندگی بارے حیران کُن انکشافات

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی،ایجنسیاں) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اتنی تکلیف پاناما کیس اور جے آئی ٹی سے نہیں ہوئی جتنی زمانہ طالب علمی میں کرکٹ گراﺅنڈ چھن جانے پر ہوئی تھی۔چیمپینز ٹرافی جیتنے کی خوشی میں قومی کرکٹرز کے اعزاز میں دئیے جانے والے ظہرانے کی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ بچپن میں شہر میں رہتے تھے جہاں کھیلنے کے لیے گراﺅنڈز نہیں تھیں اور چند بڑی گراﺅنڈز پر بڑی ٹیموں کا قبضہ تھا ،عام بچوں کے کھیلنے کے لیے گراﺅنڈز نہیں تھیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سمیت دیگر صوبوں کی وزراءاعلیٰ یونین کی سطح پر گراﺅنڈز کا اہتمام کریں کیو نکہ جب گراﺅنڈز نہیں ہوتیں تو بہت تکلیف ہوتی ہے۔ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ تھی جس میں ایک بڑی گراﺅنڈ تھی ،ہم ہر اتوار وہاں میچ کھیلنے جاتے تھے ،ہفتے کہ گراﺅنڈ میں جا کر وکٹ بناتے تھے اور اس کا لیول بھی چیک کرتے تھے،اس زمانے میں ہمیں میچ سے پہلے رات کو نیند نہیں آتی تھی ،اس وقت جب تک ٹیم آوٹ نہیں ہوتی تھی باری چلتی رہتی تھی۔ہم اتوار کے روز وہاں میچ کھیل رہے تھے ،10اوورز گزرنے کے بعد انسٹی ٹیوٹ کے لڑے آئے اور ہمیں وہاں کھیلنے سے روک دیا۔اس وقت مجھے اتنی تکلیف ہوئی جتنی آج پاناما کیس اور جے آئی ٹی سے بھی نہیں ہوتی۔اس موقع پر وزیر اعظم نے ماضی کا ایک قصہ بیان کرتے ہوئے بتا یا کہ زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے میں ورلڈ الیون کا ایک میچ تھا جس میں کلائیو لائیڈ سمیت دیگر انٹر نیشنل کھلاڑی اور بہت سے سربراہان مملکت نے حصہ لیا۔اس میچ میںبرطانوی وزیر اعظم ،آسٹریلیو وزیر اعظم اور چند دیگر ممالک کے سربراہان شامل تھے۔نواز شریف نے بتا یا کہ اس میچ میں میں نے 2یا 5چھکے مارے لیکن زیادہ چوکے مارے تھے اور اس میچ میں نے بغیر آوٹ ہوئے 36سکور بنائے تھے۔ وزیر اعظم نے بتا یا کہ بچپن میں جب میں کوئی باولر مجھے باونسر کرتا تو مجھ سے برداشت نہیں ہوتا تھا ،ہمیشہ باونسر کو ہک کرتا تھا ،اکثر چوکے ہو جاتے تھے اور کبھی کبھی باونڈری سے پکڑا بھی جاتا تھا۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ بجلی کے متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے، سڑکیں اور موٹر ویز بن رہی ہیں، جب 1999ئ میں گئے تھے تو صرف لاہور اسلام آباد موٹروے تھی، آج پورے ملک میں موٹر وے بن رہی ہے۔ وزیر اعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ کسی ملک کی منت نہ کریں کہ وہ پاکستان آ کر کھیلیں، کوئی خوشی سے آتا ہے تو آئے، نہیں آتا تو نہ آئے، ایک دن سب پاکستان بھاگے بھاگے آئیں گے۔ وزیر اعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں آنے والا وقت ترقی اور کھیلوں کا ہو گا، ہم ہر میدان کے فاتح ہیں، اللہ کا کرم گر ساتھ رہے تو گزرا ہوا کل بھی اپنا تھا، آنے والا کل بھی اپنا ہو گا۔ چمپیئنز ٹرافی کی فاتح قومی ٹیم استقبالیہ میں شرکت کے لیے وزیراعظم ہاو¿س پہنچی جہاں اس کا شاندار استقبال کیا گیا۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کو عبرتناک شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرنے والی قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں تقریب وزیر اعظم ہاﺅس میں سجائی گئی ہے۔ وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ٹیم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف، خواجہ آصف، اسحاق ڈار اور کابینہ کے دیگر ارکان کے ساتھ ساتھ غیر ملکی سفراء، سینیٹ اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرز بھی تقریب میں شریک ہیں۔ پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان، چیف سلیکٹر انضمام الحق، ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی، چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد، سابق کرکٹرز اور گورننگ بورڈ کے ارکان بھی موجود ہیں۔چیمپئنز ٹرافی کے فاتح قومی ہیروز پر انعامات کی برسات ہوگئی اور ہر کھلاڑی کو ایک ایک کروڑ، مکی آرتھراور 4 معاون کوچز کو 50،50لاکھ، دیگر آفیشلز کو 25، 25لاکھ روپے انعام سے نوازا گیا،کاو¿نٹی کرکٹ کیلیے انگلینڈ میں موجود پیسر محمد عامر تقریب میں شریک نہیں ہو سکے ۔ کوچ مکی آرتھر و دیگر غیرملکی کوچز بھی اپنے اپنے ملک میں موجودگی کے سبب موجود نہیں۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت تمام منصوبہ جات پر بروقت اور موثر عمل درآمد کےلئے پرعزم ہے ¾تیز تر بنیاد پر توانائی منصوبوں کی تکمیل توانائی کے بحران پر قابو پانے میں پاکستان کیلئے معاون ہوگی ¾ساہیوال کول پاور پلانٹ کی ریکارڈ مدت میں تکمیل ملک سے بجلی کی قلت دور کرنے میں حکومت کے لئے بہت مددگار ہوگی۔ وہ منگل کو چین کی کمپنی نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن کے چیئرمین نور بیکری کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کررہے تھے ۔ وفد میں شعبہ الیکٹرک پاور کے ڈی جی ہوانگ ژیو نونگ، شعبہ تیل و گیس کے ڈی جی لیو دیشن، شعبہ بین الاقوامی تعاون کے ڈی جی گن جن، شعبہ عمومی کے ڈائریکٹر وو ریو پنگ، بین الاقوامی تعاون کے ڈپٹی ڈائریکٹر شو ژن پنگ اور پاکستان میں چین کے سفیر سن وئی ڈونگ جبکہ وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور سینئر حکام بھی موجود تھے ۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے کمپنی کے چیئرمین اور وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دورہ سے دونوں ممالک کے درمیان موجود پرجوش اور دوستانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان رابطوں کے استحکام کے ذریعے علاقائی اور عالمی اقتصادی ہم آہنگی کے چینی وژن میں شریک ہے اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان ”ایک پٹی ایک شاہراہ“ کے اقدام میں اولین شراکت داروں میں سے ایک ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت تمام منصوبہ جات پر بروقت اور موثر عمل درآمد کے لئے پرعزم ہے جو اس اقدام کا نہایت اہم جزو ہے۔ وزیراعظم نے سی پیک کو حقیقت کا روپ دینے اور دیگر دنیا کے لئے قابل تقلید مثال بنانے میں معاونت پر چینی وزارتوں اور اداروں کا شکریہ ادا کیا۔ نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن کی معاونت کو سراہتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ تیز تر بنیاد پر توانائی منصوبوں کی تکمیل توانائی کے بحران پر قابو پانے میں پاکستان کیلئے معاون ہوگی۔ وزیراعظم نواز شریف نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ حکومت بہتر علاقائی رابطے کے لئے کوششیں بروئے کار لانے کے لئے پرعزم ہے اور منصوبوں پر نہایت موثر انداز میں جلد عمل درآمد کے لئے بھرپور تعاون فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن چائنہ کو ٹرانسمیشن لائنوں کے قیام اور مقامی کوئلہ سے پیداواری منصوبہ جات میں شرکت کے ذریعے پاکستان کے بجلی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کو وسعت دینے کی دعوت دی۔ وزیراعظم نے پاکستان میں توانائی کے شعبہ میں شاندار خدمات کے اعتراف میں صدر پاکستان کی طرف سے کمپنی کے چیئرمین کو ہلال پاکستان اعزاز کے لئے نامزد ہونے پر مبارکباد دی۔ یہ ایوارڈ ایوان صدر میں منعقد ہونے والی تقسیم تقریب اعزاز میں باضابطہ طور پر دیا جائے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ساہیوال کول پاور پلانٹ کی ریکارڈ مدت میں تکمیل ملک سے بجلی کی قلت دور کرنے میں حکومت کے لئے بہت مددگار ہوگی۔ ہمیں خوشی ہے کہ بجلی کی قلت کے خاتمہ کے لئے پاکستان کے عوام کے ساتھ وعدے کی پاسداری کی جا رہی ہے۔ نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن کے چیئرمین نور بیکری نے پرتپاک خیرمقدم پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن آف چائنہ پاکستان میں توانائی کے منصوبوں پر سرگرمی سے عمل پیرا ہے۔ پاکستان میں موجودہ حکومت کے ترقیاتی وژن کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن مقررہ مدت کے اندر پاکستان میں جاری توانائی منصوبوں کی تکمیل کے لئے پرعزم ہے۔

قندیل بلوچ کی زندگی پرمبنی ڈرامہ سیریل ’باغی‘ کاپرومو جاری

لاہور (شوبز ڈیسک) پاکستان کی سوشل میڈیااسٹار قندیل بلوچ کی زندگی پرمبنی نجی چینل پربننے والے ڈرامہ سیریل ’باغی‘ کا پہلا پرومو جاری کر دیا گیا ہے۔اس ڈرامہ سیریل میں قندیل بلوچ کا کردار اداکارہ صبا قمر ادا کر رہی ہیں۔صبا قمر کی حال ہی میں پہلی بالی وڈ فلم ’ہندی میڈیم‘ ریلیز ہوئی ہے جس میں انھوں نے عرفان خان کے ساتھ کام کیا ہے۔اس ڈرامہ سیریل میں صبا قمر کے علاوہ پاکستانی اداکار سرمد کھوسٹ اور علی کاظمی بھی ہیں۔سرمد کھوسٹ اس فلم میں قندیل کے بھائی اور علی کاظمی ان کے شوہر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

” جب ہیری میٹ سجل “ میں کوئی قابل اعتراض چیز نہیں

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ ان کی فلم” جب ہیری میٹ سجل “ میں کوئی قابل اعتراض چیز نہیں ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ ان کی فلم” جب ہیری میٹ سجل “ میں کوئی قابل اعتراض چیز نہیں ہے ،فلم کو جس طرح لوگوں نے سپورٹ کیا اور ووٹ کیا ہے انہیں ضرور فلم دیکھنی چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ ہم سنسر بورڈ کی بہت عزت کرتے ہیں ،وہ اپنا کام کر رہے ہیں اور ہم اپنا کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انہیں بہت خوشی ہے کہ فلم کے ٹریلز پر لوگوں کے مثبت ردعمل پر انہیں بے حد خوشی ہے ۔ فلم رواں سال 4 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔

پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن نے نوجوانوں کو دھوکہ دیدیا

لاہور(شوبز ڈیسک)کوک سٹوڈیو سے راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے اور کروڑوں پاکستانیوں کے دلوں پر چھا جانے والی مومنہ مستحسن نے بھی نوجوانوں کودھوکہ دیدیا ہے اور ان کی بغیر میک کی اپ تصویر سامنے آنے پر کروڑوں دل چکنا چور ہو گئے ہیں۔سوشل میڈیا پر ان کی چند تصاویر گردش کر رہی ہیں جن سے متعلق دعوی کیا جا رہا ہے کہ وہ میک اپ کے بغیر ہیں اور اگر ان تصاویر کو دیکھا جائے تو اس میں واقعی ہی مومنہ مستحسن کے چہرے کے خدوخال بدلے بدلے نظر آتے ہیں جبکہ آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے بھی نمایاں ہیں۔انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ کوک سٹوڈیو میں پریوں سا روپ دھار کر چہرے پر قاتلانہ مسکراہٹ سجائے مومنہ مستحسن کو ان تصاویر کی تصدیق یا تردید کرنی چاہئے تاہم بہت سے لوگ ان تصاویر کو ماننے سے انکاری بھی ہیں۔
اور ان کا کہنا ہے کہ یہ ان کے کسی دشمن کی چال ہو سکتی ہے یا پھر تصاویر کو فوٹو شاپ کے ذریعے ایسا بنایا گیا ہے۔اب اس کی حقیقت کیا ہے؟ یہ تو مومنہ مستحسن ہی بتا سکتی ہیں تاہم ان کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر رکھا ہے اور انہیں دھڑا دھڑ شیئر کیا جا رہا ہے۔

ہمایوں سعید نے ”جوانی پھرنہیں آنی2 “کی تیاریاں مکمل کرلی

کراچی(شوبزڈیسک)پروڈیوسر و اداکار ہمایوں سعید نے جوانی پھر نہیں آنی کا پارٹ ٹو بنانے کی تیاریاں مکمل کرلیں، ذرائع نے انکشاف کیا کہ پارٹ ٹو کیلئے واسع چودھری نے سکرپٹ مکمل کر لیا ہے۔کاسٹ میں حمزہ علی عباسی کی جگہ فہد مصطفی کو سائن کر لیا گیا ہے جبکہ سو ہائے علی ابڑو کی جگہ اب کوئی اور لڑکی جلوہ گر ہوگی۔ پارٹ ون کے فنکاروں کے شیڈول متاثر نہیں ہوئے تو امکان ہے کہ مہوش حیات، عائشہ خان، ثروت گیلانی، واسع چودھری، احمد بٹ اور ہمایوں سعید پارٹ ٹو کا بھی حصہ ہونگے، باقی فنکاروں کی تبدیلی کا امکان ہے۔فلم کو اس بار یورپ سمیت دیگر ممالک میں شوٹ کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے فلم کی کاغذی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں۔ مذکورہ فلم کی عکسبندی اب ماہ اگست میں کی جائیگی جس کیلئے فنکاروں نے اپنے شیڈول ترتیب دینے شروع کردیئے ہیں۔

لنکا کا پاکستان میں محدود اوورز کی سیریز کھیلنے سے انکار

لاہور(نیوزایجنسیاں) پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی کوششوں کو دھچکا، سری لنکا نے پاکستان میں محدود اوورز کے میچز کھیلنے سے انکار کر دیا، دونوں ملکوں کے درمیان سیریز یو اے ای میں ہوگی۔پی سی بی نے سری لنکا کو 5 ایک روزہ اور 3 ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل اکتوبر میں ہونے والی سریز پاکستان میں کھیلنے کی دعوت دی تھی۔ پی سی بی کا موقف تھا کہ ٹیم سری لنکا مختصر دورانیے کے میچز پاکستان میں جبکہ بقیہ 2 ٹیسٹ میچز متحدہ عرب امارات میں کھیل لے۔پی سی بی زرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹ سری لنکا نے پی سی بی کو پیغام پہنچا دیا ہے کہ کرکٹ سری لنکا مکمل سیریز متحدہ عرب امارات میں ہی کھیلنے کی خواہشمند ہے اور اس سلسلے میں کوئی دوسرا آپشن زیرغور نہیں ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ٹیم کے نہ آنے سے دکھ ہوا کیونکہ خواہش تھی سری لنکا ٹیم پاکستان میں میچز کھیلے تاہم ٹیم کے کرکٹ سری لنکا کے انکار سے ورلڈ الیون کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان پر اثر نہیں پڑے گا۔ پی سی بی کے مطابق ستمبر میں ورلڈ الیون کے دورے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے، جس کے بعد دوسری ٹیموں کو مذاکرات کے ذریعے قائل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔