تازہ تر ین

”وزارتِ گائے“

لاہور (بی بی سی رپورٹ)انڈیا کے شہر لکھنو¿ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بے جے پی کے رہنما امت شاہ نے کہا کہ گائیوں کے لیے ایک الگ وزارت قائم کرنے کے بارے میں سوچا جا رہا ہے۔انھوں نے کہااس بارے میں بہت سی سفارشات آ رہی ہیں،اور اس پر غور و خوض جاری ہے۔اس موقعے پر ریاست اترپردیش کے وزیرِ اعلیٰ جوگی ادتیاناتھ بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ یہ وزارت کیا کام کرے گی۔انڈیا میں حالیہ دنوں میں گائے کے تحفظ کا معاملہ سامنے آیا ہے اور اس سلسلے میں کئی مسلمانوں کو مشتعل ہجوموں نے گائے کی بےحرمتی کے جرم میں قتل کیا ہے۔ایسی ریاستیں جہاں بی جے پی کی حکومت ہے، وہاں گﺅرکھشا کمیشن قائم کیے گئے ہیں جو گائیوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے کام کرتے ہیں۔ریاست ہریانہ میں گائیوں کے تحفظ کے لیے خصوصی پولیس فورس قائم کی گئی ہے۔2014 میں جب نریندر مودی اقتدار میں آئے تھے تو انھوں نے عہد کیا تھا کہ گائے کا قتلِ عام روکیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain