تازہ تر ین

پی ایس ایل میں غیر ملکی کھلاڑیوں کو آئی پی ایل سے زیادہ مواقع ملتے ہیں

جمیکا( آن لائن )بنگلہ دیش کے سابق کپتان شکیب الحسن کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ میں غیر ملکی کھلاڑیوں کو انڈین پریمئر لیگ سے زیادہ مواقع ملتے ہیں۔ شکیب الحسن اس وقت کیریبیئن پریمئر لیگ میں جمیکا تلاواز کی نمائندگی کرنے کے لیے ویسٹ انڈیز میں موجود ہیں ۔جہاں ایک انٹر ویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ اور کیریبیئن پریمیئر لیگ میں غیر ملکی کھلاڑیوں کو انڈین پریمئر لیگ سے زیادہ چانس ملتا ہے ،انڈین پریمیئر لیگ میں ہر سکواڈ کے اندر 10غیر ملکی کھلاڑی ہوتے ہیں اور مقابلہ اتنا سخت ہوتا ہے کہ اگر آپ ایک میچ کھیل بھی لیں تو بھی یہ یقین نہیں ہوتا کہ اگلے میچ میں آپ کی ٹیم میں جگہ محفوظ ہوگی یا نہیں۔شکیب الحسن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ اور کیریبئن پریمیئر لیگ میں 4غیر ملکی کھلاڑی تقریبا فکس ہوتے ہیں اور وہ کسی انتہائی ضرورت کے بغیر اپنے سکواڈ میں کوئی تبدیلی بھی نہیں کرتے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain