تازہ تر ین

شہباز شریف کو وزیر اعظم بنانے کے حق میں نہیں ،ن لیگ اہم شخصیت سامنے آگئی

لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی وزیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ان کی جماعت میں کئی ارکان کی رائے میاں شہباز شریف کو پنجاب کی وزارتِ اعلی سے ہٹا کر وزیر اعظم بنانے کے فیصلے کے حق میں نہیں ہے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ان کی ذاتی رائے بھی یہی ہے کہ میاں شہباز کو اس مرحلے پر پنجاب سے ہٹا کر مرکز میں نہیں لے جانا چاہیے۔رانا ثنا اللہ نے شاہد خاقان عباسی کی حلف برداری کی تقریب میں میاں شہباز شریف کی غیر حاضری اور میاں حمزا شہباز کی قومی اسمبلی میں عدم شرکت کو کوئی اہمیت نہیں دی اور شریف خاندان اور پارٹی کے ان دو اہم ارکان کی غیر حاضری سے پارٹی کے اندر اختلافات کی قیاس آرائیوں کی بھی سختی سے تردید کی۔میاں نواز شریف نے اپنی نااہلی کے اگلے روز نون لیگ کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میاں شہباز شریف کو اپنی جگہ وزیر اعظم بنانے کا اعلان کیا تھا۔میاں شہباز شریف کے قومی اسمبلی کا رکن منتخب ہونے تک کی درمیانی مدت کے لیے مری سے متعدد مرتبہ منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی کو عارضی یا عبوری وزیراعظم بنانے کا اعلان کیا تھا۔میاں نواز شریف کے اس فیصلے پر بڑی احتیاط سے رائے زنی کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ یہ ان کی ذاتی رائے ہے جو پارٹی کے فیصلے کے تابع ہے۔ پارٹی کے دیگر اراکین کی اس فیصلے پر رائے کے بارے میں جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا جن ارکین کو بھی اپنی رائے دینے کا موقع ملا ہے ان کی اکثریت کا یہی خیال ہے کہ میاں شہباز شریف کو صوبہ چھوڑ کر مرکز میں نہیں جانا چاہیے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain