لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کے 70 سال مکمل ہونے پر سابق ہاکی کپتان اولمپیئن سمیع اﷲ نے انکشاف کیا کہ انہیں آسٹریلیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ نے پاکستان کے بدلے ان کے ملک کی نمائندگی کیلئے نیشنلٹی کی لالچ دی لیکن وطن کی محبت میں انہوں نے یہ آفرز ٹھکرادیں۔ اپنے دور کے مشہور کھلاڑی اور فلائنگ ہارس کے نام سے مشہورکھلاڑی کا کہنا تھا کہ اپنے ملک سے بڑھ کر کچھ نہیں ہوتاہے۔
