تازہ تر ین

”شٹ اپ“کال, زرداری کا نواز بارے اہم فیصلہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی نے کہاہے کہ نوازشریف کی نااہلی کے دور کے بعد اب آصف زرداری خاموش ہیں لیکن اس کا کسی طرح بھی تعلق نوازشریف کے ساتھ نہیں ہے ،آصف زرداری نے بتایا کہ بلاول جو بول رہاہے وہ میرے جذبات کی عین مطابق ترجمانی کر رہا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ مسلم لیگ ن یا نوازشریف کی طرف سے کچھ میڈیا کے لوگوں نے آصف زرداری سے رابطہ کیا اور کہا کہ وقت آ گیاہے کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ مل کر کوئی ایسا کام کیا جائے کہ آئندہ سپریم کورٹ کسی سیاستدان کو نااہل نہ قرار دے سکے ،تو اس پر آصف زرداری نے کہا کہ آپ اس وقت بھول گئے تھے جب نوازشریف کی پارٹی درخواست گزار بن کر یوسف رضاگیلانی کے خلاف گئی تھی ۔ان کا کہناتھا کہ وکلاکی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی ایک اعلی شخصیت نے بھی تو آصف زرداری سے رابطہ کیا جس پر سابق صدر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب میرا وزیراعظم نااہل ہوا تو آپ لوگ خاموش تھے آپ نہیں بولے ،آج جب آپ کا لاہور کا وزیراعظم نااہل ہواہے توآپ پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔سینئر صحافی کا کہناتھا کہ آصف زرداری نے مسلم لیگ ن کو کوئی مثبت پیغام نہیں دیا۔،انہوں نے بتایا کہ سابق صدر نے ن لیگ کے ایک میسنجر کو باقاعدہ شٹ اپ کال دی تھی اور کہا تھا کہ جب میرے وزیراعظم کو سپریم کورٹ نے نااہل قرار دیا تھا تو میری یاد نہیں آئی اب آپ کو بڑی یاد ستا رہی ہے میری۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain