تازہ تر ین

وفاقی وزیرکی بیٹی کیخلاف خبر شائع ہونے پر ہلچل, سفارشات آگئیں

خیرپور ٹامیوالی (نامہ نگار ) خیرپور ٹامیوالی وفاقی وزیر کے خلاف سیاسی اور من گھڑت خبر شائع کی گئی ہے ۔ اہل علاقہ کا خبر شائع ہونے پر غصہ کا اظہار ۔ تفصیل کے مطابق خیرپور ٹامیوالی انجمن تاجران کے صدر میاں تجمل حسین پنوار اور وائس چیئر مین میونسپل کمیٹی شاہ نواز خاں عباسی و کونسلرز جاوید اختر بابو ، رنبواز خاں عباسی ، سابق سٹی ناظم رانا عبدالجلیل خان ، عرفان طالب ، غلام قادر ، محمد احسان لاکھا ، حافظ بلال ، محمد عبداللہ ، محمد اشرف وغیر ہ نے گزشتہ روز وفاقی وزیر کے خلاف لاہور اسلام آباد سے شائع ہونے والی خبر پر غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ کے خلاف سیاسی من گھڑت پروپیگنڈ ا ہے یہ خبر اخلاقیات سے گری ہوئی اور بے بنیاد ہے اور مخالفین نے خاندانی سیاسی چپقلش کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ اخلاقیات سے گری ہوئی حرکت کی ہے۔ اہل علاقہ کے معززین نے مذکورہ خبر شائع کرانے والے کے خلاف خبریں کے چیف ایڈیٹر ضیا شاہد سے اپیل کی ہے کہ نوٹس لیتے ہوئے اور غیر اخلاقی خبریں شائع کرنے والے گروہ کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain