تازہ تر ین

”نواز شریف بیٹوں سمیت حاضر ہو“, نیب نے اہم احکامات بھی جاری کردئیے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نیب راولپنڈی نے نوازشریف اور ان کے بیٹوں کو 18اگست کو طلب کرلیا۔ عزیزیہ سٹیل ملز کیس میں طلبی کیلئے نوٹس جاری کردیئے گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق عزیزیہ سٹیل ملز کیس میں نیب راولپنڈی نے نوازشریف، حسین نواز اور حسن نواز کو طلبی کے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔ تینوں کو 18اگست کو نیب لاہور آفس میں وکیل کے بغیر پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ نیب کی ٹیم 17اگست کو لاہور پہنچے گی۔ 18اگست کو نوازشریف اور ان کے بیٹوں سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔ عزیزیہ سٹیل ملز بارے دستاویزات ہمراہ لانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نیب کی جانب سے پانامہ کیس کے فیصلے میں سپریم کورٹ کی طرف سے دیئے گئے حکم پر ریفرنسز تیار کئے جارہے ہیں۔ علاوہ ازیں نیب نے اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس میں ایس ای سی پی حکام کو طلب کرلیا۔ ایس ای سی پی کو اسحاق ڈار کی 7کمپنیوں کا ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کردی۔ اسحاق ڈار کی اہلیہ دونوں بیٹیوں اور بہو کی کمپنیوں کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا گیا۔ نیب میں اسحاق ڈار کیس 23اگست کو دیکھا جائے گا۔ جبکہ شریف خاندان کیخلاف4ریفرنسز کی تیاری کیلئے 2 مشترکہ تحقیقاتی ٹیمیں دے دی گئی ہیں۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم راولپنڈی کی نگرانی ڈی جی نیب پنڈی ناصر اقبال کررہے ہیں۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم لاہور کی سربراہی میجر (ر) شہزادسلیم کررہے ہیں۔ نیب لاہور کی ٹیم نے ایوان فیلڈ اپارٹمنٹس اور اسحاق ڈار کے اثاثوں کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ نیب راولپنڈی کی ٹیم العزیزیہ اسٹیل کمپنی کی تحقیقات کرے گی۔اسحاق ڈار کی جن کمپنیوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں ان میں سی این جی پاکستان، سپنسر ڈسٹری بیوشن، ہجویری ہولڈنگز، گلف انشورنس، ایچ ڈی ایس سکیورٹیز، ہجویری مضاربہ مینجمنٹ اور سپنسر فارمیسی شامل ہیں۔ نیب نے ایس ای سی پی سے کمپنیوں کے 5 ڈائریکٹرز کی تفصیلات بھی مانگی ہیں۔ کمپنیوں کے ڈائریکٹرز میں اسحاق ڈار، ان کی اہلیہ، بیٹا علی، دوسرا بیٹا مجتبیٰ حسنین اور بہو اسما علی شامل ہیں۔ نیب لاہور میں اسحاق ڈار کےخلاف کرپشن کے ریفرنسز دائر کئے جائینگے۔ تحقیقات کی غرض سے ایس ای سی پی ڈپٹی ڈائریکٹر سطح کا افسر معاونت کےلئے مقرر کر دیا گیا۔ نیب کا خط ایس ای سی پی کو گزشتہ روز موصول ہوا۔نیب پنڈی نے طارق شفیع اور موسیٰ غنی کو 23اگست کو طلب کرلیا۔ ڈیوٹی پر موجود پولیس افسر نے بتایا کہ اسحاق ڈار کبھی کبھی یہاں آتے ہیں اسحاق ڈار کو طلبی کا سمن مکان نمبر7گلبرگ تھری پر بھیجا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain