تازہ تر ین

وکلاءدلائل سے بات کریں,مشتعل نہیں ہونا چاہیے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ماہر قانون علی ظفر نے کہا کہ وکلاءبرادری کو اس قسم کے رویے سے گریز کرنا چاہیے جو کچھ بھی ہوا وہ قابل افسوس ہے وکلاءکو دلائل کے ذریعے اپنا مو¿قف پیش کرنا چاہیے۔ چینل فائیو کے پروگرام ”نیوز ایٹ8“ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وکلاءاور عدلیہ ایک ہی گاڑی کے دو پہیے ہیں اور ان کے بغیر قانون کا نظام آگے نہیں بڑھ سکتا، میں سمجھتا ہوں تشدد کا راستہ نہیں اپنانا چاہیے، چاہے فیصلہ خلاف ہی کیوں نہ ہو۔ جو وکیل قانون اپنے ہاتھ میں لیتا ہے وہ پریکٹس کس طرح کر سکتا ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما ساجد نواز نے کہا نواز شریف کو اندازہ نہیں تھا وہ پھنس جائیں گے کرپشن کےخلاف عمران خان نے جو سٹینڈ لیا قوم کو اس پر فخر ہے۔ نواز شریف جتنے ہاتھ پاﺅں ماریں گے اتنا ہی دلدل میں پھنسیں گے۔ انہیں نیب کے سامنے پیش ہونا پڑے گا۔ ان کا آخری ٹھکانہ جیل ہے۔ مسلم لیگ ق کے رہنما اجمل خان وزیر نے کہا کہ فاٹا اصلاحات کے حوالے سے ہم تقریریں تو بہت سن چکے لیکن عملاً کچھ بھی نہیں کیا جاتا اصل میں فاٹا میں حکومت خرچ نہیں کرنا چاہتی مجھے اس حوالے سے کوئی سنجیدہ کوشش نظر نہیں آ رہی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain