Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایران اور عمان کا آبنائے ہرمز کے نئے بحری راستوں پر اتفاق
    • لاہور میں کہیں ہلکی، کہیں زیادہ بارش اگلے 3 دن مزید بارش
    • پیٹرول مہنگا ہونے کی وجہ صرف عالمی حالات نہیں حکومتی نااہلی بھی ہے: شاہد آفریدی
    • بحرین کا ایران سے آبنائے ہرمز اجلاس میں شرکت سے انکار
    • عاجزی اپناو خود کو فٹ رکھو رضا اللہ کو سابق پاکستانی بلے باز محمد یوسف کی نصیحت
    • سونا 5 لاکھ روپے فی تولہ سے نیچے رہنے کا امکان
    • کانگو میں ایبو لا کے 7ہزار کیسز سیتجاوز3398 ہلاکتیں ہو گئیں
    • مصر’ الجزائر’امارات کے وزرائے خارجہ میں علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
    • نور مقدم قتل کیس ظاہر جعفرکی صدارتی معافی کی درخواست
    • انگلینڈ سے 3-0 شکست، بابر اعظم نے بڑے جائزے کا عندیہ دے دیا
    • فرانس میں ٹرین پٹری سے اتر گئی، 44 افراد زخمی
    • حوثیوں کا باب المندب کے اسٹریٹجک جزیرہ میون پر کنٹرول
    • kpk 26اضلاع ہارڈ ایریا قرار افسران کیلئے 250 فیصد سیکیورٹی الائونس منظور
    • لاہور سیالکوٹ گوجرانوالہ گجرات نارواوال شیخوپور اور دیگر شہروں میں بارش متوقع
    • ٹرمپ کی نائن الیون حملے ایران سے جوڑنے کی کوشش
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیائ سے محروم
    • روس کا ایٹمی ہتھیاروں کا رخ لتھوانیا کی جانب کرنے کی دھمکی
    • پاکستان کے61ویں یوم دفاع و شہدا کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا
    • دستاویزی فلم میں غزہ میں مصنوعی ذہانت سے ہونیوالے قتل کے شواہد، اسرائیلی فوج کی تردید
    • پٹرول کی بڑھتی قیمتیں’ایک بار پھر مہنگائی کے نئے طوفان کا خطرہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    غریبوں پر اربوں کا ٹیکس، حکمرانوں سے اپنا پروٹوکول ختم نہیں ہورہا : حافظ نعیم

    By Khabrain Newsمارچ 29, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی (سٹاف رپورٹر)حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ مسلم حکمرانوں کو کھل کر کہنا ہوگا کہ ایران پر حملہ امریکہ اور اسرائیل کی دہشت گردی ہے اور ضروری ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے میں ایران اور ترکی کو بھی شامل کیا جائے تاکہ امت مسلمہ کے اتحاد کی علامت بنے ۔انہوں نے ٹرمپ اور نیتن یاہو کو شیطانی گروہ قرار دیا اور کہا کہ امریکی اڈے خلیجی ممالک کی حفاظت کے لیے نہیں بلکہ اسرائیل کی حفاظت کے لیے ہیں۔ اسرائیل اور امریکہ چاہتے ہیں کہ فالس فلیگ آپریشن کے ذریعے ایران پر حملہ کیا جائے۔

    ایران سے تجارت فوری طور پر بحال ہونا چاہیے اور پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کام شروع ہونا چاہیے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے ہفتے کے روز ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی 18 سال سے سندھ میں حکومت کر رہی ہے اور کراچی کو تباہ وبرباد کر دیا ہے۔ پیپلز پارٹی کا لوٹ مار اور کرپشن کے علاوہ کوئی کام نہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ کراچی میں بااختیار سٹی گورنمنٹ قائم کی جائے اور پورے پاکستان میں مقامی حکومتوں کا نظام لایا جائے۔

    ریڈ لائن پروجیکٹ نے اہل کراچی کو مسلسل عذاب میں رکھا ہوا ہے ، جبکہ سندھ حکومت اس کی جگہ پر ڈیڑھ دو ہزار بڑی بسیں لا سکتی تھی۔ 4 ارب روپے میں کریم آباد انڈر پاس کے نام پر دوپتلی گلیاں بنادی گئیں۔ 43 ارب کے بجٹ کا سندھ سالڈ ویسٹ ادارہ مکمل ناکام ہوچکا ہے ، پورا شہر کچرا کنڈی بنا ہوا ہے ۔حافظ نعیم نے کہا کہ پاکستان میں پٹرول پر فی لیٹر 120 سے 125 روپے ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے ، جس میں 105 روپے لیوی شامل ہے ، اور اس کا تعلق پٹرول کی قیمت سے نہیں۔ حکمرانوں سے اپنا پروٹوکول اور عیاشیاں ختم نہیں کی جارہی ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں تقریباً ڈھائی کروڑ موٹر سائیکلیں ہیں، جن میں سے ایک کروڑ اگر روزانہ ایک لیٹر پٹرول خرچ کریں تو روزانہ 1.2 ارب روپے حکومت کو لیوی کی مد میں ملتے ہیں، جو سالانہ 432 ارب روپے بنتے ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر ٹیکسز الگ ہیں۔ملک میں گاڑیوں کی تعداد تقریباً 50 لاکھ ہے ، جس میں 40 لاکھ وہ گاڑیاں ہیں جو 1200 سی سی سے کم ہیں، اور اگر یہ اوسطاً 3 لیٹر پٹرول خرچ کریں تو حکومت کو تقریباً 600 ارب روپے ملتے ہیں۔ پچھلے دو سال میں حکومت نے 2600 ارب روپے پٹرولیم لیوی سے حاصل کیے ، جن میں سے کم از کم 1800 ارب روپے غریب اور متوسط طبقے نے ادا کیے جبکہ جاگیرداروں نے چند ارب روپے سے زیادہ ٹیکس نہیں دیا۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      لاہور میں کہیں ہلکی، کہیں زیادہ بارش اگلے 3 دن مزید بارش

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      تازہ ترین

      لاہور میں کہیں ہلکی، کہیں زیادہ بارش اگلے 3 دن مزید بارش

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.