تازہ تر ین

مردوں کو خوبصورت بنانے کا مقابلہ ،خاتون گورکن نے کیا کیا،دیکھئیے خبر

ٹوکیو (نیٹ نیوز) جاپان میں جنازے کی تدفین سے قبل مردے کو خوبصورت بنانے کا ملک گیر مقابلہ ایک 23 سالہ خاتون نے جیت لیا۔اپنی جیت پر تبصرہ کرتے ہوئے رینو تیرائی نے کہا میں نے اس مقابلے کیلئے ہر روز پریکٹس کی تھی۔ میں نے ہر عمل کی ویڈیو بنائی اور خود سے پوچھا ،کیا یہ اچھا عمل ہے یا نہیں ، میں لاش کیساتھ نرمی اور احترام کا رویہ رکھتی ہوں۔ جاپان کے شنتو مذہب کے تحت مرنے کے بعد جنازہ ناپاک ہوجاتا ہے اور صرف قریبی رشتے داروں کی موجودگی میں ہی جب اسے تیار کیا جاتا ہے تو اس کے گناہ دھل جاتے ہیں۔ اس مقابلے میں سینکڑوں افراد نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور مردوں کو اچھی طرح تیار کرنے کا طریقہ پیش کیا۔ رپورٹ کے مطابق مقابلے میں زندہ انسانوں کو لٹا کر ان کو تیار کیا گیا اور پس منظر میں جنازے کی موسیقی مدھم سروں میں چلتی رہی جبکہ چار ججوں اور تمام شرکاءنے گورکن کے کام کو نوٹ کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain