لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف سے ترکی کی ہلال احمر کے نائب صدر اسماعےل حقی ترونک (Mr. Ismail Hakki Turunc)کی قےادت مےں وفد نے ملاقات کی ۔وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے ترک بھائےوں کو عےد الاضحی کی مبارکباد دی اورکہا کہ آپ کی لاہور آمد سے ہماری عےد الاضحی کی خوشےاں دوبالا ہوگئی ہےں۔پاکستان اورترکی تارےخی برادرانہ رشتوں مےں بندھے ہوئے ہےں ۔انہوںنے کہا کہ ترکی نے ہر مشکل کی گھڑی مےں پاکستان کا بھر پور ساتھ دےا ہے ۔ 2010ءکے سےلاب مےں ترک بہن بھائےوں نے جس طرح پنجاب کے عوام کی مدد کی ہم اسے کبھی نہےں بھلا سکتے ۔ترکی کے صدر رجب طےب اردوان کی قےادت مےں ترکی نے تےزرفتاری سے ترقی کی ہے ۔انہوںنے کہا کہ ترک عوام کی اپنے ہر دل عزےز قائد رجب طےب اردوان سے محبت غےر مشروط ہے ۔انہوںنے کہا کہ ترکش ہلال احمرعوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہے اورہم ترکش ہلال احمر کے سا تھ ہےلتھ کےئر کے حوالے سے تعاون کو فروغ دےنا چاہتے ہےں ۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ مےں پنجاب مےں انتقال خون کا جدےد سےنٹر بنانا چاہتا ہوں اوراس سےنٹر کے قےام کےلئے وسائل پنجاب حکومت دے گی۔پنجاب حکومت کو صرف ترکی کی معاونت درکار ہے۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے پسماندہ ضلع مظفرگڑھ مےں گورنمنٹ آف پنجاب رجب طےب اردوان ٹرسٹ ہسپتال عوام کو بہترےن علاج معالجہ مہےا کررہا ہے ۔ےہ ہسپتال پاک ترک دوستی کی زندہ علامت ہے ۔ پنجاب حکومت اس ہسپتال مےں مزےد 250بستروں کا اضافہ کررہی ہے ۔انہوںنے کہا کہ مظفر گڑھ مےں امےنے رجب طےب اردوان سکول طالبات کو معےاری تعلےم فراہم کررہا ہے ۔انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت موٹر بائےکس اےمبولےنس سروس رواں ماہ شروع کررہی ہے اور ترکش ہلال احمر کے ساتھ تعاون کو فروغ دے کر ہم عوامی خدمت کے سفر کو مزےد آگے بڑھائےں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے عیدالاضحی کے موقع پر اہل اسلام اور پاکستانی قوم کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عیدالاضحی کا مذہبی تہوار حضرت ابراہیمؑ کی اس عظیم قربانی کی تقلید کے طو رپر منایا جاتا ہے جوانہوںنے اﷲ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی کے حصول کےلئے دی۔ انہوں نے کہا کہ خلق خدا کی خدمت، نادار، بے سہارااوریتیموں کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنا ہی عید کا اصل پیغام ہے اور معاشرے کے پسے ہوئے طبقات، مفلس اور محروم معیشت افرادطبقات کو اپنی خوشیوں میں شامل کرنا ہی عید کا فلسفہ ہے۔انہوں نے کہا کہ عید کے دن کا تقاضا ہے کہ باہمی رنجشوں اور اختلافات کو بھلا کر اخوت و محبت کے جذبات کو فروغ دیا جائے۔ دن اپنی ذات کی نفی ، ذاتی انا او رمفادات کی قربانی دےکر ایثار ، بھائی چارے او راتحاد کے جذبے سے سرشار ہوکر ملک کی ترقی کےلئے کام کرنے کا پیغام دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ قربانی کا عمل صرف جانوروں کی قربانی تک محدود نہیںبلکہ دکھی انسانیت کے دکھوں کا مداواکرنا، مظلوموں کی مدد، خلق خدا کی بے لوث خدمت اور انہیں خوشی کے لمحات میں شریک کرنا ہی اصل قربانی ہے ۔ وزےراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے زرعی شعبہ کی ترقی اور کاشتکاروں کی خوشحالی کیلئے اربوں روپے کاتاریخی پیکیج دیا ہے اور زرعی پیکیج کی ایک ایک پائی کاشتکاروں کی فلاح و بہبود پر صرف کی جارہی ہے،جس سے کاشتکاروں کو ان کا حق لوٹاےا گےا ہے۔ زرعی پیکیج کے تحت کسانوں کو ان کی دہلیز پر ریلیف فراہم کےا جا رہاہے۔انہوںنے کہاکہ چھوٹے کاشتکاروں کو آسان شرائط پراربوں روپے کے بلاسود قرضے فراہم کےے جارہے ہےں اور اپنے کاشتکاروں کو عالمی کساد بازاری سے بچانے کیلئے ہرممکن اقدام اٹھائے گئے ہےں۔ انہوںنے کہا کہ کسان خوشحال ہوگا تو پاکستان آگے بڑھے گا۔ شعبہ زراعت کی ترقی کیلئے ہر ممکن وسائل دےئے گئے۔ وزےراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ بے لوث عوامی خدمت مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا ایجنڈا ہے۔ وسائل قوم کی امانت ہیں اور ایک ایک پائی دیانتداری کےساتھ فلاح عامہ کے منصوبوں پر خرچ کی جا رہی ہے۔منصوبوں میں شفافیت، معیار اور رفتار کو یقینی بنایا گیا ہے اور ہمارے منصوبے شفافیت میں اپنی مثال آپ ہیںاور ملکی تاریخ کا پہلا موقع ہے کہ منصوبوں میں اربوں روپے بچائے گئے ہیں۔انہوںنے کہا کہ جھوٹ اور بے بنےاد الزام تراشی کی منفی سیاست اپنی موت آپ مر چکی ہے اور عوام جان چکے ہےں کہ بہتان تراشی کرنے والے عناصر صرف ترقی روکنا چاہتے ہےں اوردروغ گوئی کی سےاست پہلے کامیاب ہوئی نہ آئندہ کامیاب ہو گی۔ جو لوگ عوام کی ترقی وخوشحالی کے سفر میں رخنہ ڈالنا چاہتے تھے وہ سیاسی طور پر تنہا ہو چکے ہیں۔ رکن قومی اسمبلی حافظ عبدالکریم سے بات چیت کررہے تھے، جنہوں نے ان سے ملاقات کی، چیئرمین بیت المال پنجاب سلمان منگلہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔