تازہ تر ین

چین نے میٹرو منصوبے پر جھوٹ کا پول کھول دیا

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ چین کی حکومت کا حالیہ بیان میرے اصولی موقف کی توثیق ہے اور چینی وزارت خارجہ کا svبیان 21کروڑ پاکستانی عوام اورسچ کی فتح ہے-جھوٹ بولنے والوں کو ہمیشہ کی طرح ایک پھر ناکامی کا سامنا کرناپڑا ہے-جھوٹ اور بے بنیاد الزامات لگانے والوں کو شرم آنی چاہےے اوربے بنیاد الزامات لگانے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں-وزیراعلی شہبازشریف نے ایک بیان میں کہاکہ عوام کے منتخب خادم اعلی پر بے بنےاد الزام لگانا انتہائی نامناسب بات ہے- چین کے سفارتخانے کے بعد چینی وزارت خارجہ کے بیان سے ملتان مےٹروبس پراجےکٹ کے حوالے سے بے بنےاد اورجھوٹ پر مبنی پروپےگنڈا دم توڑ چکا ہے- الزامات لگانے والے کوئی ثبوت سامنے نہیں لا سکے تاہم اللہ تعالی کے فضل وکرم سے ہماری بے گناہی کے ثبوت سامنے آچکے ہیں اور ہمارے سب سے قابل اعتماد دوست چےن کے سفارتخانے کے بعد چینی وزارت خارجہ نے بھی بے بنیاد الزامات لگانے والوں کو آئینہ دکھا دیا ہے- چےن نے اتناٹھوس پےغام دےا ہے کہ اس کے بعد ہر الزام ختم ہوگےا ہے-چین کی وضاحت کے بعد پاکستان کی موجودہ حکومت اور عوام کی عزت وتوقیر میں اضافہ ہواہے-وزیراعلیٰ پنجاب نے لندن سے سول سےکرٹرےٹ لاہور مےں وےڈےو کانفرنس کی،جس کے دوران پاکستان کڈنی اےنڈ لےور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹےوٹ کے منصوبے پر ہونے وا لی پےش رفت کا تفصےلی جائزہ لےاگےا۔وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے وےڈےوکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت اربوں روپے کے وسائل سے جگر اورگردے کے مرےضوں کےلئے جدےد ہسپتال بنا رہی ہے اوراس ہسپتال مےں علاج معالجے کی عالمی معےار کی سہولتےں مہےا کی جائےں گی جبکہ پنجاب حکومت کے دےگر منصوبوں کی طرح ےہ پراجےکٹ بھی شفافےت اوراعلی معےار کا شاہکار ہوگا۔انہوںنے کہا کہ انشاءاللہ مفاد عامہ کے اس عظےم الشان منصوبے کے پہلے مرحلے کا 25دسمبر 2017ءکو افتتاح کےا جائے گااور منصوبے کی تکمےل سے گردے اورجگر کے امراض مےں مبتلا افرادکو جدےدطبی سہولتےں پاکستان مےں مےسر آئےں گی۔عام آدمی کو علاج معالجے کی عالمی معےار کی سہولتےں دے کراسے اس کا حق دےں گے۔انہوںنے کہا کہ اس ادارے مےں غرےب اورمستحق مرےضوں کا سوفےصد مفت علاج ہوگاجبکہ اس ادارے کاہسپتال مےنجمنٹ انفارمےشن سسٹم کے تحت پورا نظام ڈےجےٹل اورکمپےوٹرائزڈ ہوگاجس سے مرےضوں کو بے پناہ فائدہ ہوگا،اسی طرح ڈاکٹروں، نرسوں اوردےگر عملے کیلئے رہائشی سہولتےں بھی فراہم کی جائےں گی اور ےہ ادارہ نہ صرف پاکستان بلکہ جنوبی اےشےاءمےں سٹےٹ آف دی آر ٹ ہوگا۔انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت اس منصوبے کےلئے وسائل کی کوئی کمی نہےں آنے دے گی اورہر طرح کے وسائل منصوبے کی بروقت تکمےل کےلئے فراہم کےے جائےںگے۔ انہوں نے لاہور مےں شدےد بارش کی اطلاع پرفوری طورپر لندن سے انتظامےہ اورمتعلقہ اداروں کو ضروری ہداےات جاری کےں۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ شدید بارش سے پےدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کےلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائےں ۔انتظامی افسران ، ٹرےفک پولےس ،واسا،پی ڈی اےم اے ،رےسکےو 1122، بلدےاتی نمائندے اوردےگر متعلقہ اداروں کے حکام عوام کی مشکلات دورکرنے کےلئے خود فےلڈ مےں موجود رہےںاوراس کے ساتھ نشےبی علاقوں اور سڑکوں سے نکاسی آب کےلئے فوری اقدامات کےے جائےں۔وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے کہا کہ 7ستمبر کا دن پاک فضائیہ کی تاریخ میں ایک امتیازی حیثیت رکھتا ہے اورپاکستان کے جانباز شاہینوں نے جرا¿ت، شجاعت اور بہادری کی عظیم داستان رقم کی ا وردشمن کے فضائی حملوں کامنہ توڑ جواب دے کر ناکام بناےا۔ وزیر اعلیٰ محمد شہبازشرےف نے یومِ فضائیہ کے موقع پر اپنے پےغام مےںکہا کہ یوم فضائیہ، پاک فضائیہ کے بہادر سپوتوں کے عظیم کارناموں اور لازوال قربانیوں کوخراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے اوریوم فضائیہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ 1965 کی جنگ میں کس طرح ہمارے دلیر شاہینوں نے دشمن کے حملے کو پسپا کرکے وطن عزیز کی سلامتی اور دفاع کو قائم رکھااور پاک فضائیہ نے وطن عزیز کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے دشمن کی فضائی طاقت کو نیست و نابود کیا۔انہوںنے کہا کہ1965 کی جنگ میں پاک فضائیہ نے دلیری اور جوانمردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کو پسپا ہونے پر مجبور کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain