تازہ تر ین

فزیکل تھراپی

ڈاکٹر نوشین عمران
8ستمبرکو دنیا بھر میں فزیکل تھراپی کا دن منایاجاتا ہے ، اس کا مقصد فزیکل تھراپی کی افادیت اور ضرورت کے بارے لوگوں کو آگاہ کرنا ہے، فزیکل تھراپی یا فزیوتھراپی ط کا ہی ایک اہم شعبہ ہے جس میں مساج، ورزش ، ہیٹنگ یا گرمائش، الٹراساو¿نڈ ویوز، اور ایسے کئی دوسرے طریقوں سے جسمانی امراض کا علاج کیا جاتا ہے ،فزیوتھراپی نہ صرف ہڈیوں جوڑوں پٹھوں کی تکلیف ، سوزش ، چوٹ ، آپریشن کے بعد اعضاءکی بحالی کیلئے مقبول ہے بلکہ نیوروسرجری ، پھیپھڑوں ، دل کی سرجری کے بعد بھی مریضوں کو فزیوتھراپی کی ہدایت کی جاتی ہے ، فزیوتھراپی کی ابتداءبقراط کے وقت سے ہی ہوگئی تھی، جہاں مریضوں کو آرام دینے کیلئے مساج، مالش اور گرم پانی کا استعمال کیا جاتا تھا، جدید فزیوتھراپی میں مساج ، ہاتھوں سے پریشر ، بجلی ، الٹراساو¿نڈ ویوز ، ہیٹ اور کولڈ پیڈ ، گرم پانی ورزش جیسے تمام طریقوں کو استعمال کیا جاتا ہے ، بعض اوقات سانس کے مرض میں مبتلا مریضوں کو بھی فزیکل تھراپی کا کہاجاتا ہے ، ایسے مریضوں میں سینے کی فزیوتھراپی کی جاتی ہے ، جس سے انکو سانس لینے میں آسانی ہوتی ہے ، کئی اعصابی اور دماغی بیماریوں کیلئے مخصوص فزیکل تھراپی موجود ہے جیسا کہ لقوہ، فالج ، پارکنسز ڈیزیز ، ملٹی پل سکیروسز، پیدائشی دماغی کمزوری، کئی ممالک میں آکو پنکچر بھی فزیوتھراپی کا ہی حصہ تصور کیا جاتا ہے ، اور کئی فزیوتھراپسٹ دیگر طریقوں کے علاوہ آکو پنکچر اور کائروپریکٹس بھی کرتے ہیں۔
گردن ، کندھوں ، کمر او رجوڑوں میں درد کیلئے بھی فزیوتھراپی کا سب سے زیادہ استعمال کیا جاتا ہے ،بعض اوقات تکلیف ہڈیوں یا جوڑوں میں کسی نس کے دب جانے کے باعث ہوتی ہے، ایسی تکلیف میں جسم کا کوئی حصہ خاص کر بازو یا ٹانگ سن رہتا ہے ، سوئیاں چبھتی محسوس ہوتی ہیں ،بے جان محسوس ہوتا ہے اور درد ہوتا ہے ، ایسے میں اگر سوزش ہوٹھنڈا کپڑا برف یا کولڈ پیڈ رکھیں، اگر صرف درد ہو سوزش نہ ہو تو گرم کپڑا ہیٹ پیڈ رکھیں ، شدید درد کی حالت میں فزیوتھراپی نہیں کی جاتی بلکہ ادویات کے ذریعے کچھ دن میں درد اور سوزش کم کرکے پھر فزیو تھراپی شروع کی جاتی ہے ، فروزن شولڈر ، ہشیاٹیکا، گھٹنوں کے درد، گردن کے درد اور لقوہ میں فزیو تھراپی سے دو سے تین ہفتے میں ہی کافی افاقہ ہوتا ہے ۔
جیسا کہ اب کئی فزیوتھراپسٹ دوسرے طریقوں کے ساتھ آکو پنکچر ، ریفلیکس سولوجی ، پریشر تھراپی اور کاٹوپراکٹس بھی کرتے ہیں ، ان طریقوں سے پرانے درد کو بھی کسی حد تک پڑ جاتا ہے ، یہ قدیم چینی طریقہ علاج ہیں جو اب کئی ممالک میں فزیوتھراپی میں شامل کرلئے گئے ہیں، ان کے مطابق جسم میں ایسے کئی پوائنٹس یا مقامات ہیں جن پر ہاتھوں کے ذریعے پریشر دینے، مساج کریں، آکوپنکچر کرنے ، ہیٹ لگانے یا معمولی بجلی لگانے سے یہ پوائنٹ ایکٹو ہوتے ہیں، ان مقامات پر موجود نہیں جسم کے اندرونی حصوں اور اعضاءتک پیغام رسانی کرتی ہیں جس سے کیمیکل کم یا زیادہ ہوتے ہیں، اور مناسب مطلوبہ مقدار میں آجاتے ہیں، اور تکلیف کم ہوجاتی ہے ، اس کیلئے خاص طور پر ہتھیلی اور پیر کے تلوے پر ایسے پوائنٹس کا روزانہ مساج کیا جاتا ہے اور پریشر دیا جاتا ہے جس سے آہستہ آہستہ اندرونی اعضاءاور نظام میں بہتری آتی ہے ۔
٭٭٭


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain