اسلام آباد (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا کہ میں ووٹ کے تقدس کے حوالے سے نواز شریف صاحب کے ساتھ ہوں لیکن میں طریقہ کار سے متفق نہیں ہوں ۔ ووٹ کے تقدس کی بحالی صرف ایک طریقے سے ہو سکتی ہے اور وہ طریقہ گڈ گورننس ہے ۔ پاکستان میں تمام تر رکاوٹوں کے باوجود سیاستدانوں کو چاہئیے کہ وہ گڈ گورننس کو یقینی بنائیں۔کوئی ہمیں پلیٹ میں رکھ کر کچھ نہیں دے گا۔ آپ کو چاہئیے کہ آپ اپنی کارکردگی کی بنیاد پر اپنی ملک کی عوام سے ایک ایسا رشتہ قائم کرلیں تو اللہ تعالیٰ کے بعد سب سے بڑے محافظ کسی بھی ملک کے عوام ہیں۔ تُرکی میں فوج کے ٹینک باہر نکل آئے تھے لیکن جمہوریت کا دفاع کسی آئین یا قانون نے نہیں بلکہ عوام نے کیا ۔ ترکی کے صدر طیب اردگان نے اپنی عوام سے کارکردگی کی بنیاد پر ایک رشتہ قائم کیا۔ جس کے بعد عوام ان کے سب سے بڑے معاون اور محافظ بن گئے ۔ لہٰذا گُڈ گورننس کارکردگی سے ہو سکتی ہے محاذ آرائی سے نہیں۔ میں اسے سے اتفاق نہیں کرتا کہ سپریم کورٹ ، فوج یا کسی اور ادارے سے لڑائی کی جائے۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:
