اسلام آباد (آن لائن) پانامہ سکینڈل میں اہم ترین حکومتی شخصیت کے حوالے سے نیب کو ریکارڈ فراہم کرنے والے نادرا کے سنےئر آفیسر کو نوکری سے برخاست کردیا گیا ہے نادرا کے ڈائریکٹر ڈیٹا بیس پانامہ پیپرز سکینڈل میں نیب ریفرنسز میں نادرا کے فوکل پرسن تعینات کیے گئے تھے جنہیں اسحاق ڈار ان کے بیٹوں اور بیٹی کی بیرون و اندرون جائیددادوں کا ریکارڈ نیب ک فراہم کرنا تھا آ فیسر نے 21اگست کو اسحاق ڈار او ر ان کے بچوں کی تفصیلات نیب لاہور کو فراہم کیں 23اگست کو چےئرمین نادرا نے مذکورہ آفیسر کو وجہ بتائے بغیر نوکری سے برخاست کردیا۔ دستاویزات کے مطابق پاکستان میں سیاسی سطح پر بڑی تبدیلیاں لانے والے پانامہ پیپرز کے آفٹر شاکس کا سلسلہ بند نہیں ہوا نیب کو پانامہ پیپرز کے حوالے سے اہم ترین حکومتی شخصیت کے حوالے سے معلومات فراہم کرنے والے نادرا کے سنےئر آفیسر کو نوکری سے نکال دیا گیا ہے ذرائع کے مطابق نیب لاہور کی جانب سے نادرا کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف بنائے گئے ریفرنس کے حوالے سے حساس نوعیت کی معلومات فراہم کرنے کے لیے 17اگست کو مراسلہ لکھا گیا جس میں اسحاق ڈار کے بچوں بالخصوص لندن میں مقیم ایک بیٹی کے اثاثہ جات کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی تھی نیب کے مراسلے کے بعد چےئرمین نادرا نے نیشنل ڈیٹا بیس اتھارٹی کے سنےئر ڈائریکٹر ڈیٹا بیس سید قابوص عزیز کو پانامہ پیپرز کیس میں نادرا کا فوکل پرسن مقرر کیا اور مطلوبہ ڈیٹا فراہم کرنے کی ہدایت کی جو مذکورہ آفیسر کی جانب سے 21اگست کو نیب کے لاہور آفس کو فراہم کیا گیا جس میں اسحاق ڈ ار کے دوبٹیوں اور ایک بیٹی کے بیرون ملک اثاثہ جات کی دستیاب معلومات فراہم کی گئیں تاہم چےئرمین نادرا نے حیرت انگیز طورپر 23اگست کو اسی آفیسر کو وجہ بتائے بغیر ہی نوکری سے برخاست کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا چےئرمین نادرا کے اقدام کے باعث نادرا افسران میں سخت بے چینی پائی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ چےئر مین کے اس اقدام کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج بھی کیا گیا ہے۔
بریکنگ نیوز
- اپنے بل بوتے پر کونسلر کا الیکشن نہیں جیت سکتے اور بات کر رہے ہیں نئے صوبوں و انتظامی یونٹس کی:اسمہ نواز کا ٹوئٹ
- پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ نرخ 4 لاکھ 30 ہزار روپے سے تجاوز کر گئے
- شدید بارش کے باعث مری میں لینڈ سلائیڈنگ، متعدد سڑکیں متاثر
- حکومت کا مستقبل کے سیلابی خطرات سے نمٹنے کے لیے 800 ارب روپے کے ہنگامی منصوبے کی تیاری
- ماہرہ خان نے کشمیر میں ہونے والے تشدد کی دل دہلا دینے والی کہانی شیئر کر دی
- امارات ائیر لائن کے جہاز کی دبئی سے ہانگ ژو کی پرواز10گھنٹےAC بند ہونے پر مسافر بےہوش
- پاکستانی فضائی حدود کی پابندیوں سے ایئر انڈیا کو 2.3 ارب ڈالر کا نقصان
- وسیم اکرم کا گمشدہ کتا مل گیا، دو افراد کو 2 لاکھ 50 ہزار روپے انعام دیا گیا
- زمبابوے کر کٹ ٹیم کے کپتان سکندر رضا کی بیٹی عنایہ حافظِ قرآن بن گئیں
- گلگت بلتستان کی براڈ پیک چوٹی پر برفانی تودہ، 2 لاشیں برآمد، عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما نرمل پرجا سمیت 8 افراد تاحال لاپتا
- کوئٹہ کے قریب کوئلے کی کان میں دھماکہ، 34 کان کن جاں بحق، 2 لاپتا
- اطالوی فٹبال لیجنڈ فرانکو باریزی 66 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
- حماس نے اسرائیل سے غیر مسلح ہونے کے معاہدے کی تصدیق کر دی
- اسرائیلی فوج کی سیکیورٹی میں آبادکاروں کا نابلس پر حملہ
- شان مسعود انجری کے باعث ویسٹ انڈیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ سے باہر
- 53 روز بعد مظفرآباد میں انٹرنیٹ سروس بحال
- آئی سی سی رینکنگ: پاکستان دوسرے نمبر پر برقرار
- کربلا میں اربعین موکب کے قریب امریکی فضائی حملہ
- پاکستان نے چین کا 1.4 ارب ڈالر قرض واپس کر دیا، ری فنانسنگ چند ہفتوں میں متوقع
- ارشد ندیم کامن ویلتھ گیمز کے جیولن تھرو فائنل کے لیے کوالیفائی کر گئے
