تازہ تر ین

پاکستان نے ورلڈالیون کو 34 رنز سے شکست دیدی

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 198 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ورلڈ الیون کی بیٹنگ جاری ہے۔ ورلڈ الیون کی جانب سے ہاشم عاملہ اور تمیم اقبال میدان میں اترے اور آتے ہی جارحانہ بلے بازی کا آغاز کر دیا۔ تاہم ٹیم کا سکور ابھی 43 پر ہی پہنچا تھا کہ تمیم اقبال بولڈ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ تمیم اقبال نے 3 چوکوں کی مدد سے 18 رنز بنائے۔ ان کی وکٹ رومان رئیس کے حصے میں آئی۔ اس کے بعد ہاشم آملہ بھی وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور کیچ آو¿ٹ ہو کر واپس چلے گئے۔ رومان رئیس کی گیند پر عماد وسیم نے ان کا کیچ لیا۔ ہاشم آملہ نے 4 چوکوں کی مدد سے 26 رنز بنائے۔ اس کے بعد کپتان فاف ڈوپلیسی اور ٹم پین نے ورلڈ الیون کے سکور کو 100 تک پہنچایا، تاہم ابھی سکور 101 پر ہی پہنچا تھا کہ ڈوپلیسی شاداب خان کی گیند پر کیچ آو¿ٹ ہو گئے۔ فاف ڈوپلیسی نے 4 چوکوں کی مدد سے 29 رنز بنائے۔
ورلڈ الیون کی چوتھی وکٹ 107 کے سکور پر گری جب ٹم پین ایک اونچی شارٹ کھیلنے کی کوشش میں کیچ آو¿ٹ ہو گئے۔ رومان رئیس نے باو¿نڈری کے انتہائی قریب ان کا انہتائی خوبصورت کیچ لیا۔ ٹم پین نے دو چوکوں کی مدد سے صرف 25 رنز بنائے۔ مہمان ٹیم کے پانچویں آو¿ٹ ہونے والے کھلاڑی ڈیوڈ ملر تھے جو خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔ شاداب خان کی گیند پر احمد شہزاد نے انھیں سٹمپ کر کے چلتا کیا۔ چھٹے آو¿ٹ ہونے والے کھلاڑی گرانٹ ایلیٹ تھے جنہوں نے صرف 14 رنز بنائے۔ سہیل خان کی گیند پر عماد وسیم نے ان کا کیچ لیا۔لاہور کا قذافی سٹیڈیم کرکٹ ستاروں سے سج گیا ہے۔ ورلڈ الیون اور پاکستانی ٹیم کے درمیان آزادی کپ کے پہلے ٹی ٹونٹی معرکے کا آغاز ہو گیا ہے۔ ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور احمد شہزاد میدان میں اترے۔ فخر زمان نے آتے ہی جارحانہ انداز اپنایا اور دو چوکے مار کر کھیل کو دلچسپ بنا دیا۔ تاہم پہلے ہی اوور میں وکٹوں کے پیچھے سلپ میں کیچ دے بیٹھے۔ مورنے مورکل کی گیند پر ہاشم ا?ملہ نے ان کا کیچ لیا۔ فخر زمان صرف 8 رنز ہی بنا سکے۔ تاہم اس کے باجود احمد شہزاد اور بابر اعظم نے ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے سکور کو 100 سے زائد رنز تک پہنچایا۔ پاکستانی ٹیم کو دوسرا نقصان 130 کے سکور پر اٹھانا پڑا جب احمد شہزاد ایک اونچی شارٹ کھیلنے کی کوشش میں اپنا کیچ دے بیٹھے۔ بین کٹنگ کی گیند پر ڈیرن سیمی نے ان کا انتہائی خوبصورت کیچ لیا۔ احمد شہزاد نے 34 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 3 چوکوں کی مدد سے 39 رنز بنائے۔ اس کے بعد سکور ابھی 142 تک ہی پہنچا تھا کہ جارحانہ انداز سے بلے بازی کر رہے بابر اعظم بھی ا?و¿ٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ بابر اعظم نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور صرف 52 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 10 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 86 رنز بنائے۔ عمران طاہر کی گیند پر ڈیوڈ ملر نے باو¿نڈری کے قریب بھاگتے ہوئے ان کا کیچ لیا۔
اس کے بعد قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد میدان میں آنے کے کچھ دیر بعد ہی چلتے بنے۔ سرفراز احمد نے صرف 4 رنز بنائے اور تھریسا پریرا کی گیند پر ٹم پین نے ان کا کیچ لیا۔ پاکستان کے پانچویں آو¿ٹ ہونے کھلاڑی شعیب ملک تھے جنھیں ا?خری اوور میں تھریسا پریرا نے بولڈ کر کے واپس بھیجا۔
اس سے قبل ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈوپلیسی کا ٹاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ یہ دنیائے کرکٹ کا بہت بڑا ایونٹ ہے۔ ہماری ٹیم میں ٹی ٹونٹی کے اچھے اور بہترین کھلاڑی موجود ہیں۔ سرفراز احمد نے گفتگو میں کہا کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کا اپنا ہی مزہ ہے۔ ہمارا سارا فوکس کرکٹ پر ہے


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain