تازہ تر ین

آملہ نے پاکستانی ٹور کو یادگار قرار دیدیا

لاہور (سپورٹس ڈیسک ) ورلڈ الیون ٹیم کے اوپنر بلے باز ہاشم آملہ نے قذافی اسٹیڈیم میں تماشائیوں کی داد ملنے پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے ایسا تجربہ پہلے کبھی نہیں کیا،میرے خیال میں میچ کے کسی نہ کسی حصے میں تماشائیوں کی جانب سے کھلاڑیوں کا نام پکارا گیا جو کہ ایک حیران کن بات تھی،شائقین کی سپورٹ زبردست رہی ہے۔آملہ ان کرکٹرز میں شامل ہیں جو ان دنوں پاکستان کے دورے پر لاہور میں ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے میں مصروف ہیں۔ جنوبی افریقی کھلاڑی نے پاکستان کے خلاف شاندار اننگز کھیلی اور میچ کو پاکستان کی گرفت سے دور کردیا تاہم اس کے باوجود قذافی اسٹیڈیم کے تماشائی انہیں سپورٹ کرتے رہے۔اپنی اننگز کے دوران آملہ نے دو چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 72 رنز بناکر ورلڈ الیون کی پاکستان کے خلاف سات وکٹوں سے فتح کو یقینی بنایا۔انہوں نے کہا کہ میں نے ایسا تجربہ پہلے کبھی نہیں کیا۔ میرے خیال میں میچ کے کسی نہ کسی حصے میں تماشائیوں کی جانب سے کھلاڑیوں کا نام پکارا گیا جو کہ ایک حیران کن بات تھی۔ شائقین کی سپورٹ زبردست رہی ہے۔ پاکستان کے دورے پر ان کا تجربہ بہترین رہا ہے اور وہ یہ بات تمام ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں کی طرف سے کررہے ہیں۔سابق جنوبی افریقی کپتان نے کہا کہ عوام کی جانب سے مہمان نوازی بہترین رہی ہے اور وہ پاکستان کے دورے پر آنے کے اپنے فیصلے پر خوش ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اپنے بورڈ کے ساتھ دورہ پاکستان کے حوالے سے تجربہ شیئر کریں گے تاہم قومی ٹیم کا دورہ کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ بورڈ کے ہاتھ میں ہے۔پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج جمعے کو کھیلا جائے گا۔ سیریز ایک، ایک سے برابر ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain