تازہ تر ین

ورلڈ الیون کی سکیورٹی کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال

لاہور(آئی این پی)ملک میں جاری پاک ورلڈالیون کی سیریز کے موقع پرسیکیوریٹی کے لیے ملک میں پہلی بارجدیدٹیکنالوجی کے ایم ٹی ڈی ہینڈسیٹ کااستعمال کیاگیا ہے۔ملک میں عالمی کرکٹ کے ماحول کو ملک میں مستقل یقینی بنانے کےلئے جدید ٹیکنالوجی پر 1 کروڑ،12لاکھ50ہزارروپے کے75ایم ٹی ڈی ہینڈ سیٹ کا استعمال کیاگیاہے۔یہ اقدامات مہان ٹیم کے کھلاڑیوں اور عوام کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کےلیے اٹھائے گئے ہیں۔ملک میں 8سال بعد عالمی کرکٹ بحال ہوئی ہے جسے کےلیے پاکستانی حکومت اور آئی سی سی کی کاوشیں رنگ لائی ہے۔کل پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی سی سی چیف ایگزیکٹو ڈیوڈرچرڈسن نے کرکٹ کھیلنے والے ممالک سے کہا کہ دوسری عالمی ٹیمیں بھی پاکستان کھیلنے آئیں جبکہ پاکستان میں جاری آزادی کپ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain