تازہ تر ین

آرمی چیف نے درد دل سے بیان دیا 4سال مستقل وزیرخارجہ نہ لگانے سے نقصان پہنچا چینل ۵ پر قلم کاروں کا اظہار خیال

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”کالم نگار“ میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی اور تجزیہ کار توصیف احمد خان نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اقوام متحدہ کے حوالے سے بیان اس لئے دیا کہ اب یو این او ان کیلئے اتنی کارآمد نہیں رہی، امریکہ اس سے جو کردار چاہتا ہے وہ یو این او ادا نہیں کر پا رہی، امریکہ نے یو این سے جتنا کام لینا تھا لے لیا اب مقاصد پورے ہونے کے بعد وہ اس پر پیسہ خرچ کرنا اسے ضائع کرنا سمجھتا ہے، ٹرمپ اپنی مقبولیت کو ہر صورت قائم رکھنا چاہتے ہیں۔ 4 سال وزیرخارجہ نہ لگایا اب بھی نہ بناتے تو زیادہ بہتر تھا اسی لئے کہ وزیرخارجہ نے عجیب باتیں شروع کر دی ہیں۔ آرمی چیف نے دل کا درد بیان کیا کہ چار سال تک وزیرخارجہ نہ لگایا گیا جو ایک مجرمانہ غفلت تھی۔ وزارت دفاع اور داخلہ تو پہلے ہی فوج سنبھال رہی تھی اب وزارت خارجہ بھی اسی کی ذمہ داری بن گئی ہے کیونکہ سول حکومت کی اس جانب توجہ ہی نہیں ہے۔ کلثوم نواز کی بیماری پر عیادت کا پیغام بھیجا گیا جبکہ اس سے قبل گیلانی کا بیٹا اغوا ہوا، گورنر سلمان تاثیر قتل ہوا تو ان واقعات پر تو کوئی بیان سامنے نہیں آیا تھا۔ فوج اب بھی نوازشریف خاندان کو اپنے لئے کارآمد سمجھتی ہے اس لئے ان سے تعلقات بالکل ہی ختم نہیں کرنا چاہتی۔ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے شاید خطبہ الٰہ آباد مکمل نہیں پڑھا اس لئے ایسے بیانات دے رہے ہیں۔ معروف تجزیہ کار خالد چودھری نے کہا کہ اقوام متحدہ میں ہمیشہ طاقتور ممالک کی سنی جاتی ہے فلسطین، کشمیر جیسے بے شمار مسائل ہیں جن پر آج تک کچھ نہیں کہا گیا۔ بڑی طاقتیں اپنے مفادات کے تحت چلتی ہیں۔ اقوام متحدہ جس مقصد کیلئے وجود میں آئی اسے حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ عالمی سیاست تبدیل ہو رہی ہے، امریکہ میں عدالتی نظام بڑا مضبوط ہے۔ آرمی چیف کو سیاسی بات نہیں کرنی چاہئے، انہیں کسی کو مبارکباد یا عیادت کا پیغام دینے کی ضرورت نہیں تھی۔ میڈیا پر اب ایک خاص ادارے کے تجزیہ کار ہر موضوع پر بات کرتے نظر آتے ہیں۔ ملک کے تعلیمی نصاب پر نظرثانی کی سخت ضرورت ہے جس سے انتہا پسندی جنم لے رہی ہے۔ میرے نزدیک نجم سیٹھی نے ایسی کوئی غلط بات نہیں کی جسے متنازعہ بنایا جائے۔ معروف صحافی اور تجزیہ کار رحمت علی رازی نے کہا کہ یو این نے آج تک کوئی مسئلہ حل نہیں کیا اس کا بند ہو جانا ہی بہتر ہے، مفادات میں شاید ٹکراﺅ آ رہا ہے جس کے باعث امریکہ بھی خلاف ہو گیا ہے۔ ن لیگ فوج پر الزام لگا رہی ہے کہ اس کے بندے اٹھا رہی ہے، عدالتوں پر بھی دباﺅ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ سپریم کورٹ سے نااہل قرار دیئے شخص کی ہدایت پر وزیراعظم اور وزیر خارجہ بیان دے رہے ہیں۔ امریکہ تو ہم پر پہلے ہی الزام لگا رہا تھا ہمارے اپنے وزراءہی الزامات لگائیں گے تو کیا نتائج نکلیں گے۔ ن لیگ فوج کی تضحیک کرتی ہے۔ نجم سیٹھی کی ذہنی صورتحال ٹھیک نہیں ہے اسے علاج کی ضرورت ہے۔ ہمیں اس سے ہمدردی کرنی چاہئے۔ تجزیہ کار مکرم خان نے کہا کہ یو این او کا رویہ مسلم ممالک کے ساتھ ہمیشہ غیر مساوی رہا ہے۔ یو این نے ابھی اپنی افادیت مکمل نہیں کھوئی اور اس کا متبادل بھی نظر نہیں آ رہا۔ امریکہ بجٹ کی آڑ میں اس کا خاتمہ چاہتا ہے۔ وزارت خارجہ کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا۔ 4 سال بعد اب خواجہ آصف کو وزیرخارجہ لگا دیا گیا جو ایک جونیئر بنکر تھے۔ باہر کے ممالک میں تمام اداروں سے مشاورت کے بعد خارجہ پالیسی بنتی ہے۔ نجم سیٹھی کا بلوچستان میں کردار پاکستان کی سالمیت کے خلاف تھا۔ آج بھی ان کی ہمدردیا بھارت کے ساتھ ہیں، بے سروپا باتیں کرتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain